
ایک ہی چیز مختلف کسٹمرز کو مختلف قیمت پر بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ دوکاندار اپنا سامان فروخت کرتے ہیں تو ہر کسٹمر کے لئے ان کا الگ الگ ریٹ ہوتاہے ، کسی کسٹمر سے دس بیس روپے زیادہ لیتےہیں اور دوسرے کسٹمر کو وہی چیز سستی بیچ دیتے ہیں ، گاہک جھگڑتا ہے تو اس کو اور سستا کر دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا شرعی اعتبارسے جائز ہے؟
خرید و فروخت میں تول کر یا گِن کر بیچنے کا معیار کیا ہے؟
جواب: روپے کے اتنے من گیہوں یہ جائز ہے کیونکہ یہاں اس طرح مقدار کا تعیّن ہوجانا ضروری ہے کہ نزاع باقی نہ رہے اور وزن میں یہ بات حاصل ہے۔ ۔ ۔ جو چیزیں عددی ہ...
جواب: روپے قرض کے طورپر دے دئے اور اس کا مکان استعمال کرتے رہے یا کرائے پر دے دیا اور کرایہ قرض دینے والا لیتا رہا، پھر جب مالک مکان نے قرض واپس کردیا تو قر...
جانور میں انوسٹمنٹ کا شرعی طریقہ؟
جواب: روپے میں بیچ دیا اور بیس ہزار کی ادائیگی چھ مہینے بعد وہ کرے گا (اگر جانور کا مالک چاہے،تو اپنی مرضی سے یہ رقم بعد میں معاف بھی کرسکتا ہے)تو یوں جان...
مانگنے والے فقیروں کو دینے کا شرعی حکم
جواب: روپے ہیں سود کا لین دین کرتے زراعت وغیرہ کرتے ہیں مگر بھیک مانگنا نہیں چھوڑتے، اُن سے کہا جاتا ہے تو جواب دیتے ہیں کہ یہ ہمارا پیشہ ہے واہ صاحب واہ! ک...
حج کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
جواب: روپے رکھے ہیں تو سال میں جو کچھ خرچ کیا،کیااور جو باقی رہے اگر بقدرِ نصاب ہیں ،تو ان کی زکوٰۃ واجب ہے اگرچہ اسی نیت سے رکھے ہیں کہ آئندہ حاجت اصلیہ ہ...
سونا بطورِ قرض لیا تو سونا ہی واپس کرنا ہوگا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تین سال پہلے میرے بھائی کو پیسوں کی ضرورت تھی میرے پاس بائیس کریٹ سونے کے تین بسکٹ تھے جو میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے رکھے ہوئے تھے میں نے یہ سونے کے بسکٹ بطور قرض اپنے بھائی کو دے دئیے ساتھ میں یہ کہا کہ جب میری بیٹی کی شادی ہوگی تو آپ مجھے اسی کریٹ کے سونے کے بسکٹ دے دیجئے گا تاکہ میں اپنی بیٹی کا کچھ زیور بنوا لوں ، بھائی نے اس وقت پیسوں کی ضرورت کی وجہ سےوہ بسکٹ بیچ دئیے جو کہ ڈیڑھ لاکھ کے بکے تھے ، اب کچھ عرصے بعد میری بیٹی کی شادی ہونے والی ہے میں بھائی سے اپنا سونا طلب کر رہا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سونے کی قیمت بہت بڑھ چکی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے دوں گا جبکہ میرا مطالبہ یہ ہے کہ میں نے سونے کے بسکٹ دئیے تھے لہٰذا مجھےآپ سونے کے بسکٹ دیں ، برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ میرامطالبہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟
نفع اور نقصان کی تقسیم کاری کا کیا طریقہ ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر برانڈ کا نام ، رجسٹریشن ، محنت ، مصنوعات کی تیاری اور ترسیل وغیرہ سب کچھ ایک فریق کی طرف سے ہواور وہ شرکت میں صرف10,000روپے کاحصہ ملائے جبکہ دوسرا فریق 90,000روپے ملائے تو اس صورت میں کیا کام کرنے والا فریق اپنا نفع%80اور دوسرے فریق کا نفع % 20رکھ سکتا ہے؟ اور نقصان ہونے کی صورت میں نقصان کی رقم کی تقسیم کاری کا کیا طریقہ کار ہوگا؟
قرض کی وجہ سے گھر کا کرایہ کم مقرر کرنا
سوال: زید ایک گھر اس طرح لیتا ہے کہ اس کا ایڈوانس تین لاکھ اور ماہانہ کرایہ پانچ سو روپے ہوگاحالانکہ اس جگہ ایسے مکان کا کرایہ تین سے پانچ ہزار ہے،تو زید کا اس طرح مکان لینا کیسا ہے؟
شادی ہال والا،قرض واپس کرنے تک ہر فنکشن پر 5 ہزار دے تو کیسا؟
سوال: ہمارے گھروالوں نے ایک شادی ہال خریدا ہےاور اس کے ساتھ ایک زمین بھی ایک سال کے لئےادھارپر خریدی ۔کروناکی وجہ سے کاروبار خراب ہوگیا اور ایک سال میں گھروالے وہ پیسے ادانہیں کرسکے تو انہوں نے کسی سے چودہ لاکھ روپے قرض لئے،اوریہ شرط لگائی کہ اگر حالات بہتر ہوگئےتو ایک ساتھ چودہ لاکھ واپس کر دیں گے اور اگر حالات بہتر نہ ہوئے توجائیدادبیچ کرقرض واپس کردیں گے ،اورایک شرط یہ بھی رکھی کہ مکمل قرض ادا کرنےتک شادی حال میں جتنی محافل ہوں گی،ہر محفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزار قرض خواہ کو دیں گے،تو کیا یہ ہرمحفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزاردینا سود ہےیانہیں؟