
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
سوال: (1)اگر کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ اور قراءت سے عاجِز ہو، تو کیا عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں تکبیرِ تحریمہ یا قراءت کرنے سے نماز درست ہو جائے گی؟ (2)کیا قراءت اور تکبیر تحریمہ کے علاوہ دیگر اذکار ِ نماز کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں، خواہ عجز ہو یا نہ ہو ؟ (3)کیا ”تلبیہ“ کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھا جا سکتا ہے؟
عشاء کی چوتھی رکعت میں بھولے سے جہری قراءت کرنے کا حکم
سوال: اگر امام صاحب نمازِ عشاء کی چوتھی رکعت میں بھول کر بلند آواز سے سورۃ الفاتحہ پڑھ لیں، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
وراثت میں ملنے والے پلاٹ کی وجہ سے زکوٰۃ اور قربانی لازم ہو گی؟
سوال: میرے والد کی وراثت تقسیم ہوئی ہے ۔ان کی وراثت میں سے مجھے چار دُکانیں ، ایک پلاٹ اور ایک مکان ملا ہے، جس میں میری رہائش ہے۔ اس کے علاوہ میرے پاس رقم، سونا، چاندی وغیرہ کوئی اور مال موجود نہیں ۔ ترکہ سے ملنے والی چار دکانیں کرائے پر ہیں، جن کی مکمل آمدنی گھر کی ضروریات میں خرچ ہوجاتی ہے اور پلاٹ سے کوئی آمدنی نہیں ہے۔ میرے والد نے پلاٹ، مکان، دکانیں بیچنے کی نیت سے نہیں خریدی تھیں اور میرا بھی اسے بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پلاٹ کی مالیت تقریباً 30 سے 35 لاکھ کے درمیان ہے اور مجھ پر تین لاکھ کا قرض بھی ہے۔ اس صورت میں معلوم یہ کرنا تھا کہ مجھ پر زکوٰۃ یا قربانی لازم ہے یا نہیں؟
اکیلے نماز پڑھنے والے کے پیچھے کسی کا اقتداء کرنا کیسا؟
سوال: میں ملائیشیا میں ہوں، یہاں مسجد میں ہم بسااوقات اپنی تنہا فرض نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں، اور پیچھے سے کوئی شخص آکر ہمیں کسی طرح اطلاع دے کر ہماری اقتدا کرنے لگ جاتا ہے،سوال یہ تھا کہ اس طرح کرنا درست ہے ؟
نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سنتوں میں کیا نیت فرماتے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم نماز میں سنتوں کی ادائیگی کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی نیت کرتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سنتوں کی ادائیگی میں کیا نیت فرماتے تھے؟
مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟
سوال: کئی لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ جب طوافِ عمرہ یا نفلی طواف کے لیے مطاف شریف میں جاتےہیں ،تو اس وقت زوال کا مکروہ وقت چل رہا ہوتا ہے ،تو وہ اسی وقت لا علمی میں طواف بھی کرلیتے ہیں اور بعد کے دو نفل بھی پڑھ لیتے ہیں ،اس طرح مکروہ اوقات میں طواف کرلینا اور بعد کے نوافل پڑھنا کیسا ؟اگر کسی نے پڑھ لیے تو کیا حکم ہے؟یہ بھی بتادیں کہ اگر کسی نے فجر و عصر کے وقت میں طواف کیا، تو کیا ان اوقات میں یہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟
بارہ رکعت نفل پڑھنے کی نیت کی اور دس پر سلام پھیر دیا
جواب: نماز ہے لہذا نیت اگرچہ 12 رکعت کی تھی لیکن نیت کرنے سے 12لازم نہیں ہوئی تھیں بلکہ اس سے صرف دوہی لازم ہوئی تھیں،اوردوہی شروع ہوئی تھیں،پھراس کے سا...
خلاف ترتیب قراءت کرنے پر امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ قبول کرنا کیسا؟
سوال: امام صاحب نے نماز فجرکی پہلی رکعت میں 29 ویں پارے سے سورہ قلم کی تلاوت کی اور دوسری رکعت میں اٹھائیسویں پارے سے تلاوت شروع کردی اور پوری ایک آیت پڑھ دی کہ پیچھے سے ایک مقتدی نے بلند آواز سے ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ“پڑھتے ہوئے امام کو لقمہ دیا یہ سمجھتے ہوئے کہ نماز میں الٹا قرآن نہیں پڑھ سکتے، امام صاحب نے اس کا لقمہ قبول کرلیا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
وطن اقامت سے دوسرے شہر گیا تو مقیم رہیگا یا مسافر؟
سوال: میں اپنے آبائی علاقہ سے تقریباً 200 کلو میٹر دور ایک شہر میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے مقیم تھا۔ ابھی چار دن ہی گزرے تھے کہ کسی کام کے سلسلے میں مجھے دو دن کے لئے قریبی شہر، جو مدت سفر سے کم پر واقع ہے، میں جانا پڑ گیا، تو ایسی صورت میں ان دو دنوں میں اور واپس آنے کے بعد میں پوری نماز پڑھوں گایا قصر کروں گا؟
کفریہ بات یاد نہ ہو تو توبہ کا کیا طریقہ ہوگا؟ دار الافتاء
سوال: کوئی شخص کلمۂ کفر بولے اور اس کو یاد نہ ہو اور سننے والے کو بھی یاد نہ ہو، بس اتنا معلوم ہو کہ کلمۂ کفر بولا ہے، تو اب توبہ کا کیا طریقہ ہو گا ؟