
مسافر امام چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دے، بعض مقتدی مقیم اور بعض مسافرتھے تو۔۔؟
سوال: ایک مسافر امام نے چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دی اور سجدۂ سہو بھی نہیں کیا ،مقتدیوں میں بعض لوگ مقیم تھے اور بعض مسافر، کیا مقیم اور مسافرتمام مقتدیوں کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟
قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟
سوال: نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہوگی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
بچے کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہیے؟نیز نابالغ بچہ روزہ توڑ د ے ،تو قضاء لازم ہے ؟
جواب: نماز پڑھوانے کا ہے یعنی جب بچے کی عمر کے سات سال مکمل ہوجائیں اورآٹھواں سال شروع ہو،تو اس کے ولی پر لازم ہے کہ اس کو فرض روزہ رکھنے کا حکم دے اور جب...
امام کو دوسرے سجدے میں پایا ،تو شامل ہو جائےیا انتظار کرے؟
جواب: مقتدی بننے سے پہلے ہی امام نے ایک سجدہ کر لیا، تو وہ سجدہ اُولیٰ متابعت کی وجہ سے لازم نہیں اور اب مقتدی بننے کے بعد دوسرا سجدہ کرے۔(مبسوط سرخسی، جلد2...
اگر مقتدی پانچویں رکعت میں امام کی اتباع کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے چار رکعتوں والی نماز میں امام کے ساتھ ایک رکعت ادا کی ،امام نے چوتھی رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد کھڑا ہوگیا یہ سمجھا کہ شاید یہ اس کی تیسری رکعت ہے پھر پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا اور امام پر ظاہر ہوگیا کہ یہ اس کی پانچویں رکعت تھی لہذا اس نے ایک اور رکعت ساتھ ملا لی تاکہ چھ مکمل ہوجائیں ،اب مسبوق نے ان رکعتوں میں اس کی قصدامتابعت کی اور اس کے بعد اس نے یہ خیال کرکے ایک رکعت مزید پڑھی کہ دورکعتیں جو میں امام کے ساتھ پڑھ چکا ہوں وہ بھی فرائض میں شامل ہوگئیں ہیں تو اس صورت میں مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟ سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)
امام کورکوع میں جانے کے بعدد عائے قنوت کے لیے لقمہ دینا
سوال: نماز وتر کی جماعت ہورہی تھی اور امام صاحب بھولے سے تکبیر قنوت کے بجائے رکوع میں چلے گئے اور مقتدیوں کے لقمہ دینے پر واپس آکر قنوت پڑھی اور آخر میں سجدہ سہو کیا، تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟
عورت اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہے؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ: (1)کیا اسلامی بہن کی نماز ادا ہوجانے کے لیے اذان سننا شرط ہوتی ہے ؟ یعنی اگر وہ نماز کا وقت شروع ہوجاتے ہی اذان سے پہلے اپنی نماز مکمل کرلے ،تو کیا نماز ہوجائے گی یا اس کو دوبارہ ادا کرنا ہوگی ؟ (2)جب تک جمعہ کے دن جمعہ کی نماز مسجد میں ختم نہ ہوجائے عورتیں گھروں میں ظہر کی نماز نہ پڑھیں، اگر پڑھیں گی تو ان کی نماز نہیں ہوگی!کیا یہ بات درست ہے ؟ (3) مَردوں کو فجر آخری وقت میں اور عورتوں کومغرب آخری وقت میں پڑھنی چاہیے۔کیا یہ بات درست ہے؟
عورت میکسی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: عورتیں فل آستین کی موٹی میکسی پہن کر نماز پڑھ سکتی ہیں ؟ جبکہ اس کے اندر شلوار وغیرہ نہ پہنے ہوں، مگر وہ اتنی لمبی ہوتی ہے کہ ٹخنے چھپ جاتے ہیں۔ میکسی وہ لباس ہے جسے عموماً سوتے وقت پہنا جاتا ہے۔ نیز بعض علاقوں میں عورتیں اس لباس کو کام کاج اور صفائی کرتے وقت بھی پہنتی ہیں،تاکہ میل کچیل لگنا ہو تو اسی لباس میں لگے،دیگر اچھے کپڑے گندے نہ ہوں۔ نیز اس لباس میں معزز لوگوں کے سامنے آنا بھی پسند نہیں کرتیں، جبکہ بعض علاقوں میں عورتیں اسے عام لباسوں کی طرح ہی پہنتی ہیں اور اسے پہن کر معزز لوگوں کے سامنے اور گھر سے باہر بھی جاتی ہیں ۔
جواب: نماز کو جائز کرنے کی نیت کی تو یہ کافی ہے،یونہی حیض و نفاس کے تیمم کا معاملہ ہے۔(الجوھرۃ النیرۃ،جلد1،صفحہ69،دار الکتب العلمیہ،بیروت) بہار شریعت...