
تنہا فرض شروع کرنے کے بعد جماعت کھڑی ہونے پر شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کوئی شخص مسجد میں اپنی فرض نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت کھڑی ہو جائے ، تو اس میں کب شریک ہو؟ تفصیلاً بتا دیں۔
جہری نماز میں بھولے سے آہستہ سورہ فاتحہ پڑھنا
سوال: اگر کسی شخص نے مغرب کی نماز میں بھول کر سورہ فاتحہ جہر سے پڑھنے کے بجائے آہستہ پڑھ لی ہو اور سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد اسے یاد آیا کہ اسے تو جہر سے تلاوت کرنی تھی،تو اب اس کیلئے کیا حکم ہوگا؟نیز ایسی صورت میں یاد آنے کے بعد دوبارہ سورہ فاتحہ جہر سے تلاوت کرے یا سورت کی تلاوت جہر سے شروع کردے؟
مقتدی امام کے ساتھ کس وقت شریک ہوتو اسے رکعت پانے والا شمار کیا جائے گا؟
سوال: کیا امام کے رکوع سے اٹھنے کے بعد رکعت ختم ہوجاتی ہے، یاالتحیات میں بیٹھنے کے بعد ختم ہوتی ہے ؟یعنی مقتدی امام کے ساتھ کس وقت شریک ہوتو اسے رکعت پانے والا شمار کیا جائے گا؟
سجدہ سہو واجب نہ ہو،اس کے باوجود سجدہ سہو کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نماز میں سجدہ سہو واجب نہ تھا لیکن بھول کر سجدہ سہو کرلیا تو نماز کا کیا حکم ہے؟
صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟
امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا
جواب: نماز میں یا خارِجِ نماز ، اس وقت سننا اور خاموش رہنا واجب ہے ۔ جمہور صحابہ رضی اللہ عنہم اس طرف ہیں کہ یہ آیت مقتدی کے سننے اور خاموش رہنے کے باب میں ...
قعدۂ اَخیرہ میں شامل ہونے سے پہلے امام نے سلام پھیر دیا تو نمازی کیا کرے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ امام قَعدۂ اَخیرہ میں ہے، زید آیا، اَللہُ اَکْبَر کہہ کر نیت باندھی اور تَشَہُّد میں بیٹھنے کے لئے حدِّ رکوع تک بھی نہ جھکا تھا کہ امام نے سلام پھیر دیا، اب زید کے لئے کیا حکم ہے؟ قعدہ کرے اور تَشَہُّد پڑھ کر کھڑا ہو یا کھڑا رہ کر ہی پہلی رکعت سے نماز کا آغاز کرے؟ سائل: نور الحسن (ننکانہ) قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ
غلطی سے بغیر وضوکیے جماعت میں شامل ہوگیا
سوال: غلطی سے اگر کوئی شخص بغیر وضو کے جماعت میں شامل ہوگیا اور شامل ہونے کے بعد ياد آيا کہ وضو نہیں کیا تھا۔ تو اب اس شخص کو کیا کرنا چاہئے۔؟ شرم کی وجہ سے اگر جماعت میں امام کے ساتھ اٹھک بیٹھک کی مگر کچھ نہ پڑھا۔ ساتھ ہی ایسا عمل بھی کیا جو نماز توڑ دیتا ہے۔ اب اس شخص کے لئے کیا حکم ہے؟
سوال: مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ جب مردے کو تلقین کروائی جاتی ہے تو فلاں بن فلاں کی جگہ مردہ اور اس کی ماں کا نام لیا جاتا ہے لیکن اگر تلقین کرنے والا میت کا بیٹا ہو تو وہ اپنی مرحومہ ماں یا باپ کا نام لےگایا کیا کرے گا ،یعنی امی بنت نانی کہے گا یا نام لےگا؟ جواب عطا فرمائیں۔