
ایک وقت میں دو یا اس سے زائد نمازیں جمع کرنا
سوال: ایک ویڈیو ہے جس میں دو یا اس زائد نمازوں کو ایک وقت میں جمع کرنے کو جائز بتا یا ہے اور بطور دلیل مسلم شریف کی حدیث بیان کی ہے ۔لہذا میرا سوال یہ ہے کہ کیا دو یا اس سے زائد نمازوں کو ایک وقت میں جمع کرنا جائز ہے ؟
سنت مؤکدہ کی جگہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص سنتِ مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں ادا کرے،اس کے لیے کیا حکم ہے؟نیز اگر کوئی امام ایسا کرے ،تو اس کے پیچھے نمازکا کیا حکم ہوگا؟
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)
کیا عصر سے مغرب تک کا پورا وقت دعا کی قبولیت کا وقت ہے ؟
سوال: کیا عصر سے مغرب پورا وقت دعا کی قبولیت کا ہوتا ہے؟
نماز کے دوران پسینہ صاف کرنے کا حکم
سوال: اگر دورانِ نماز پیشانی یا چہرے پر پسینہ آئے، تو اپنے بازو کو منہ پر پھیر کر پسینہ صاف کر سکتے ہیں؟
شرعی سفر کے دوران کسی سے ملاقات کے لیے رکنے پر قصر نماز پڑھیں گے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ چند افراد کا گجرات سے لاہور جانے کا پروگرام ہے، مگر راستے میں گجرانوالہ کچھ علما و مشائخ سے ملاقات کے لیے رکنے کا بھی ارادہ ہے، یوں کہ پہلے گجرانوالہ جائیں گے، وہاں ملاقاتیں کریں گے، پھر آگے لاہور کے لیے نکلیں گے، اسی لیے گھر سے کچھ جلدی نکلیں گے، گجرات سے گجرانوالہ کا سفر تقریباً پچاس کلو میٹر ہے اور گجرانوالہ سے لاہور کا سفر تقریبا ساٹھ کلو میٹر ہے، اس طرح یہ ٹوٹل مسافت، شرعی مسافت یعنی 92 کلو میٹر سے زیادہ ہے، سوال یہ ہے کہ لاہور جاتے ہوئے گجرانوالہ رکنا سفر شرعی میں اتصال کو منقطع کرے گا یا نہیں اور نماز قصر پڑھی جائے گی یا مکمل؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز باجماعت چھوڑنا کیسا ؟
سوال: ماہِ ربیع الاول میں گلیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے دوران،یونہی جلوسِ میلاد میں شرکت کی وجہ سے جماعت چھوڑ نا یا نماز ہی قضا کر دینا کیسا؟کئی لوگ ان کاموں میں مشغولیت کے سبب نماز یا جماعت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے،برائےکرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
مسبوق کی بقیہ نماز نیز جائے نماز کا کنارہ موڑنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) اگر کسی نمازی کوچار ر کعت والی نماز میں ایک رکعت ملی اور بقیہ تین رکعتیں نکل گئیں ،تو وہ امام کےسلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ نماز کس طرح ادا کرے؟ (2) بعض لوگ نماز پڑھنے کے بعد جائے نماز کا آخری کنارہ موڑ دیتے ہیں ،کیا اس طرح کرنا درست ہے ؟ سائل: محمد شعیب(گلستان جوہر، کراچی)
ناک سے مسلسل خون بہہ رہا ہو اور نماز کا وقت تنگ ہو، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر وضو کے دوران ناک سے خون بہنا شروع ہو جائے اور رُک نہ رہا ہو اور ساتھ ہی نماز کا وقت بھی تنگ ہو ، تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟