
فجر کی نماز کے دوران سورج طلوع ہو جائے، تو نماز کا حکم
سوال: ایک دن میں نے فجر کی نماز ادا کی ۔ نماز ادا کرنے کے کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ ہماری گھڑی تقریبا 10 منٹ پیچھے تھی، جس کی وجہ سے نماز پڑھتے پڑھتے فجر کا وقت ختم ہو چکا تھا اور غالب گمان یہی ہے کہ جب نماز شروع کی، اس وقت نماز کا وقت باقی تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ میری یہ نماز ہو گئی یا نہیں، کیونکہ ہم نے جان بوجھ کر تاخیر نہیں کی، بلکہ گھڑی کا سیل کمزور ہوجانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔
صاحبِ ترتیب نے قضا نہ پڑھی اور اگلی نماز شروع کردی تو کیا کرے؟
سوال: صاحبِ ترتیب شخص کی فجر قضا ہو گئی، صاحبِ ترتیب شخص، ظہر کی نماز الگ سے پڑھ رہا تھا، دورانِ نماز ابھی ایک رکعت ہی پڑھی تھی کہ یاد آیا کہ فجر کی قضا نماز ابھی تک باقی ہے۔ پوچھنا یہ ہے صاحبِ ترتیب شخص جو ظہر کی نماز پڑھ رہا ہے، ظہر کی نماز پوری کرے یا نماز توڑ دے؟ ظہر کی نماز کا وقت ختم ہونے میں کافی وقت باقی ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
اسٹام لکھنے والے اکٹھی تین طلاق کا اسٹام لکھ سکتے ہیں؟
جواب: طریقہ اپنائے گا یعنی بلاحاجت طلاق بائن لکھے گایاایک ہی وقت میں دویا تین یاتین سے زائدطلاقیں لکھےگاتووہ بھی گنہگار ہوگاکہ وہ طلاق کاوکیل ہے اوراس صورت...
قضا نماز میں قراءت آہستہ یا بلند کرنے کے حوالے سے تفصیل
سوال: اگر کسی شخص کی عشاء کی نماز قضا ہوجائے اور وہ ظہر کے وقت میں عشا ءکی قضا نما ز پڑھے تو اس صورت میں وہ عشاء کی قضا نماز میں جہر کے ساتھ قراءت کرے گا یا آہستہ؟یونہی کسی شخص کی ظہر کی نماز قضا ہوجائے اور وہ عشاء کے وقت میں ظہر کی قضا نماز پڑھے تووہ اس میں آہستہ قراءت کرے گا یا جہر کے ساتھ؟
نماز کا سلام پھیرتے ہوئے چہرہ پھیرنے کی شرعی حیثیت ؟
سوال: نمازی کا سلام پھیرتے ہوئے السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہنے اور چہرہ پھیرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ امام صاحب کو سلام پھیر کر کس طرف رخ کر کے بیٹھنا چاہیے؟
مسبوق نے بھولے سے امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں ظہر کی جماعت میں دوسری رکعت میں شامل ہوا ، نماز کے دوران امام سے سہو واقع ہوا، جس کی وجہ سے امام نے سجدہ سہو کرنا تھا، تو جب امام نے آخر میں سجدہ سہو کے لیے سلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولےسے سلام پھیردیا اور بالکل امام کے سلام سے متصل سلام نہیں پھیرا، بلکہ تھوڑا تاخیر سے پھیرا ، بعد میں اپنی نماز میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا ، تو کیا میری نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے گیس آجائے، تو نماز کا حکم
سوال: نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے اسٹمک گیس(stomach gas) آ جائے تو نماز کا کیاحکم ہوگا؟
فجر کی نماز قضا ہوجائے ،تو فرضوں کے ساتھ سنتیں بھی پڑھنی ہیں ؟
سوال: اگر کسی کی فجرکی نمازقضا ہوجائے اور اسی دن سورج نکلنے کے بیس منٹ بعد ضحوۂ کبریٰ سے پہلے پہلے پڑھنی ہو ، تو کیا سنت اور فرض دونوں ادا کریں گے اور کیا فرضوں کے ساتھ ساتھ سنت میں بھی قضا کی نیت کریں گے؟
ناک سے مسلسل خون بہہ رہا ہو اور نماز کا وقت تنگ ہو، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر وضو کے دوران ناک سے خون بہنا شروع ہو جائے اور رُک نہ رہا ہو اور ساتھ ہی نماز کا وقت بھی تنگ ہو ، تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟