
استقبال ربیع الاول کے جلوس میں آتشبازی کرنا کیسا؟
جواب: پاک ارشاد فرماتا ہے :﴿وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا﴾ ت...
جس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام کھانے ہوں ،اس کے آرڈر بُک کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے کام کی نوعیت یہ ہے کہ ہم یورپ میں موجود ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پیزا برگر والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں آفر کرتے ہیں کہ آپ کے ریسٹورنٹ سے جو بھی کسٹمر آرڈر دیکر کھانا منگوانا چاہے، ان کی کالز ہم ریسیو کریں گے، کال ریسیو کر کے ان کا آرڈر وصول کرنا، پھر کسٹمر کا نام، فون نمبر، ایڈریس اور دیگر ضروری معلومات لے کر ہم آپ کو بھیج دیں گے، آپ اس کے آرڈر کے مطابق کھانا تیار کر کے وہاں سے ڈیلیور کر دیں، یوں آپ کی کالز سننے اور کسٹمر سے بات کرنے کی سر دردی ختم ہو جائے گی، بس ہماری جانب سے آپ کو مکمل تفصیل کےساتھ آرڈر وصول ہو گااور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، پھر اس کام کے بدلے ہم ان سے یومیہ یا ماہانہ اجرت مقرر کر لیتے ہیں کہ اتنے گھنٹے ہمارے افراد آپ کے ریسٹورنٹس میں آنے والی کالز سننے کے لیے تیار رہیں گے، پھر اس وقت میں کالز آئیں یا نہ آئیں، بہر حال ہر روز کی جداگانہ یا پھر ماہانہ اتنی اجرت دینی ہو گی، تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نوٹ: سائل کی مزید وضاحت کے مطابق آرڈر وصول کرنے کا طریقہ کار یہ ہو گاکہ اگر کوئی کسٹمر آرڈر کرنا چاہے، تو اپنے ملک میں وہ لوکل کال ہی کرے گا، لیکن نیٹ کے ذریعے اس کی کال ہمیں پاکستان میں موصول ہو گی، یہاں کال ریسیو کر کے اس کے آرڈر کی تفصیل لکھیں گے، مثلاً: پیزا ہے، تو کن چیزوں پر مشتمل ہونا چاہئے، وغیرہ وغیرہ، پھر دیگر ضروری معلومات لے کر کمپیوٹر میں درج کر کے پرنٹ کے آپشن پر کلک کریں گے، تو بذریعہ سافٹ وئیر یورپ میں اس ریسٹورنٹ کے متعلقہ اسٹاف کے پاس وہ آرڈر پرنٹ آؤٹ ہو جائے گا، پھر ریسٹورنٹ اسٹاف مطلوبہ چیز تیار کر کے وہیں سے کسٹمر کو ڈیلیور کر دے گا۔ نیز چونکہ ہمارا کام یورپ کے ریسٹورنٹس میں ہی ہوتا ہے اور ہم فقط وہیں کے آرڈر لیتے ہیں ، تو وہاں ریسٹورنٹس میں حرام چیزیں مثلاً:خنزیر کا گوشت اور شراب وغیرہ بھی ہوتی ہیں، تو جب ان کا آرڈر آئے گا، تو ہمیں ان کا آرڈر بھی لے کر بھیجنا پڑے گا۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی کون سی نازل ہوئی؟
سوال: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی وحی کے متعلق دریافت کرنا ہے کہ وہ کون سی آیات پر مشتمل تھی ؟کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم سے اس طرح کی کوئی حدیث پاک منقول نہیں ہے، جس میں بیان کیا گیا ہو کہ پہلی وحی کن آیات پر مشتمل تھی۔اس لیے ہماری شرعی طور پر رہنمائی کی جائے کہ ان لوگوں کی بات درست ہے یا نہیں؟ اگر درست نہ ہو، تو جس حدیث مبارک میں پہلی وحی کی آیات کریمہ کا بیان ہو، وہ بھی بتا دی جائے۔
قربانی کے جانور کا ذبح کے وقت بہنے والے خون کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل سوالات کے بارے میں کہ: (1)ذبح کے وقت قربانی کے جانور کا جو بہتا خون نکلتا ہے، کیا وہ ناپاک ہوتا ہے؟ (2) کیا دودھ پیتے بچے کا پیشاب ناپاک ہے؟
حیض کی حالت میں ناپاک کپڑے پاک کرنے کا حکم
سوال: کیا خواتین حیض کے دنوں میں ناپاک کپڑوں کو پاک کر سکتی ہیں؟ یعنی اگر وہ کپڑوں کو شرعی طریقے سے پاک کریں ،توکیا کپڑے پاک ہو جائیں گے؟
عالمِ دین کی تعظیم کے لیے کھڑے ہونے کا ثبوت اَحادیث کی روشنی میں
سوال: عالم دین کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونا، جائز و مستحب عمل ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا کسی حدیث پاک میں اس کا حکم موجود ہے؟اگر ہے تو وہ حدیث پاک کیا ہے؟شرعی رہنمائی فرماد یں۔
حرام پرندے کا انڈا پانی میں ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: پاک ہوتا ہے، اور اس کا کھانا حرام ہوتا ہے۔ چیل چونکہ حرام بہتے خون والا پرندہ ہے، تو اُس کا انڈا بھی نجس اور حرام ہے، لہذا اگر چیل کا انڈاپان...
اللہ تعالیٰ کے لیے یَا مُسَخِّرَ السَّمٰوٰتِ یا اور صفاتی نام ایجاد کرنا
سوال: اللہ تعالیٰ کے لیے’’ یَا مُسَخِّرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ‘‘ کے الفاظ بول سکتے ہیں اور کیا ’’ اَلْمُسَخِّرُ ‘‘اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ، حدیث پاک میں بیان کر دہ ننانوے ناموں میں تو یہ موجود نہیں ہے ؟
سیکنڈ فلور کا ناپاک فرش خشک ہونے سے پاک ہو جائے گا؟
سوال: جس طرح فرسٹ فلور کا فرش ناپاک ہوجائے،تو وہ خشک ہوجانے سے پاک ہوجاتا ہے، کیا سیکنڈ فلور کا فرش بھی ایسے پاک ہوجائے گا ؟