
حج افراد کرنے والا حج کی سعی کرے گا یا نہیں ؟
سوال: میں جدہ سے حج کیلئے جا رہا ہوں،میں حج افراد کروں گا، کیا میرے لئے طواف الزیارۃ کے بعد سعی کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
حج فرض ہونے کے بعد نہ کیا اور بعد میں استطاعت نہ رہی تو حج کا حکم
سوال: جس سال حج فرض ہوا اس سال حج نہ کر سکا، بعد میں اسباب مہیا نہ ہو سکے تو کیا حکم ہو گا؟
کیافرض حج کی ادائیگی کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے؟
سوال: کیا فرض حج ادا کرنے کےلئے والدین کی اجازت ضروری ہے ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
جو حج جمعہ کو ہو ،اسے حجِ اکبر کہنا کیسا
سوال: جو حج جمعہ کو ہو ،اسے حجِ اکبر کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا جس پر زکوٰۃ فرض ہو، یا جس کے پاس زیورات ہوں کیا اسی پر حج فرض ہوتا ہے اور جس پر زکوٰۃ فرض نہ ہو یا اس کے پاس زیورات نہ ہوں کیا اس پر حج فرض نہیں ہوتا؟
طوافِ زیارت سے پہلے اورل سیکس کرنے کا حکم
سوال: ایک مرد عورت حج میں کنکری اور حلق سے فارغ ہوگئے تھے، مگر ابھی طواف الزیارہ نہیں کیا تھا، اور طواف الزیارہ سے پہلے انہوں نے اورل سیکس کرلیا، اب ایسی صورت میں ان پر کیا حکم ہوگا ؟
حج کے اخراجات کی رقم کوئی قرض مانگے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حج فرض ہونے کا زمانہ آگیا، حاجی حج کو جارہے ہیں اورحج کے اخراجات کے مطابق حاجت سے زائد پیسے پاس موجود ہیں تو حج فرض ہوگیا لیکن اس وقت اگر بھائی قرض مانگے تو کیا اسے قرض دیں یا حج پر جائیں۔ اور صورت حال یہ ہے کہ اگر قرض نہ دیا تو بھائی اور والد دونوں ناراض ہوجائیں گے اور ساری باتیں سننی پڑیں گی۔
حجِ بدل کرنے والے کا فرض حج ادا ہوگایا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا حجِ بدل کرنے والے کا ، فرض حج ادا ہوجاتا ہے یا جب اس میں حج کی شرائط پائی جائیں گی ، پھر سے حج کرنا ہوگا؟
سوال: ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس نے اپنی رہائش کے لیے گھر خریدنے کے لیے رقم جمع کی ہوئی ہے ، جو اس قدر ہے کہ جس سے وہ حج کر سکتا ہے اور حج کے دن بھی آگئے ہیں ، تو کیا اُس شخص پر گھر خریدنے کے لیے رکھی ہوئی رقم کی وجہ سے حج لازم ہوگا ؟
پلاٹ بیچنے کی وجہ سے حج فرض ہوگیا، لیکن کیا نہیں تو حکم؟
سوال: ایک شخص نے 2012 میں 7 لاکھ کا پلاٹ بیچا تھا پھر 2016 میں ان پیسوں سے ایک اور پلاٹ لے کر گھر بنا لیا تو کیا اس پر اس وقت حج فرض ہو گیا تھا؟ نیز اب اس کے پاس پیسے نہیں ہیں تو کیا اب بھی اس پر حج فرض ہے ؟