
حدیث میں وارد ہونے والے اورادنماز میں ثنا کے بعدپڑھنا کیسا ہے ؟
سوال: حیح مسلم شریف میں حضرت ابنِ عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے ، لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا:”اللہ اکبر کبیرا والحمد للہ کثیرا وسبحان اللہ بکرۃ و اصیلا“۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:فلاں ، فلاں کلمات کہنے والا کون ہے؟تو اس آدمی نے کہا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے ان کلمات پر بہت حیرت ہوئی کہ ان کے لئے آسمان کے دروازے کھول دئیے گئے۔ (صحیح مسلم،حدیث 601) مذکورہ بالا روایت میں جو تسبیحات پڑھنے کا ذکر ہے ،کیا یہ تسبیحات ثنا پڑھنے کے بعد نماز میں پڑھی جا سکتی ہیں؟
جنازہ کی دعا ”اللھم اغفر لحینا و میتنا۔۔“ احادیث سے ثابت ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ ایک شخص نے اپنے ویڈیو کلپ میں یہ بات کہی کہ نمازِ جنازہ میں جو مشہور دعا ”اللھم اغفر لحینا و میتنا۔۔۔“ پڑھی جاتی ہے، یہ درست نہیں ہے، پھر اس نے ایک دعا ذکر کی اور کہا کہ یہ حدیث مبارک سے ثابت دعا ہے۔ آپ سے پوچھنا ہے کہ کیا جنازے کی معروف دعا احادیث سے ثابت ہے؟
کس دن ناخن کاٹنا حدیث میں منع ہے ؟
سوال: حدیث پاک میں ناخن کاٹنے کی ممانعت کس دن کی آئی ہے؟
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)
کیا مرد کے لیے زخم پر مہندی لگانا حدیث سے ثابت ہے؟
سوال: مرد کا ہتھیلی اور تلووں پرمہندی لگانا ، جائز ہے یا نہیں کیونکہ میں نے کسی سے یہ حدیث سنی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو جب زخم ہوتا تو آپ اس پر مہندی لگایا کرتے تھے کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے؟
انار سے متعلق ایک روایت کی تحقیق
سوال: میں نے ایک پوسٹ دیکھی ، جس میں ایک حدیث پاک ان الفاظ کے ساتھ درج ہے’’انار کو اس کے اندرونی چھلکوں سمیت کھاؤ ،کیونکہ یہ معدہ کی صفائی کرتا ہے‘‘ کیا واقعی ایسی حدیث موجود ہے؟ اس کا حوالہ عنایت فرما دیں۔
بچہ کتنا دودھ پیے، تو حرمتِ رضاعت ثابت ہو گی؟ تفصیلی فتوی
سوال: عائشہ چھ ماہ کی تھی ، اس وقت عائشہ کی خالہ نے اسے ایک یا دو گھونٹ اپنا دودھ پلایا تھا ، اس سے زیادہ نہیں پلایا ، اب عائشہ کا اس کی خالہ کے بیٹے سے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ ہمیں بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ احادیثِ مبارکہ میں فرمایا گیا ہے کہ ایک دو گھونٹ دو دھ پینے سے رضاعت کا رشتہ ثابت نہیں ہوتا ، بلکہ کم از کم پانچ گھونٹ پینا ضروری ہے، لہٰذا آپ رشتہ کر سکتے ہیں ، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے ؟ اور کیا ہم اس حدیثِ پاک کی رو سے رشتہ کر سکتے ہیں ؟
نصف شعبان کے بعد روزے رکھنے کا حکم،ایک حدیث پاک کی وضاحت
سوال: سوشل میڈیا پر ایک حدیث شیئر کی جارہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب آدھا شعبان گزر جائے، تو روزے نہ رکھو۔‘‘ (سنن ابو داؤد/2337) تو کیا نصف شعبان کے بعد نفلی روزے رکھنا منع ہیں؟
پانچوں نمازوں کے نوافل کا احادیث سے ثبوت
جواب: حدیث سے ملتا ہے۔ ظہر کی دوسنتوں کے بعد دو نوافل کا ثبوت: ترمذی،سنن ابی داؤد،سنن نسائی اورسنن ابن ماجہ کی حدیث میں حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعا...
ہفتے کےدن روزہ رکھنا کس حدیث میں منع کیا گیا ہے؟
سوال: کیاہفتہ کے دن روزہ رکھنے سے کسی حدیث میں منع کیا گیا ہے؟