
نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔
مسافر امام کے پیچھے مقیم دوسری رکعت میں شامل ہوا تو بقیہ رکعتیں کیسے ادا کرے؟
جواب: نمازکی ترتیب پر ادا کرنا لاحق پر لازم ہوتا ہے ۔(د) اور پھر قراءت کے ساتھ چوتھی رکعت اداکر کے چوتھا قعدہ کرنا ہےاورتشہدپڑھ کر نماز مکمل کرنی ہے ۔حاصل ی...
نماز کے کون سے واجب چھوڑنے سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے کچھ واجبات ایسے بھی ہیں جن کو بھولنے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا، تو وہ واجبات کون سے ہیں؟
نماز میں تسبیحات بلند آواز سے پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں بسلسہ محرم الحرام ایک محفل سجائی گئی ،اور محفل کے بعد امام صاحب نے باجماعت نماز تسبیح پڑھائی ،اور ہر جگہ تسبیح قراءت کی طرح بلند آواز سے پڑھی ،کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے سے نماز نہیں ہوئی ،لہذا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا چاہئے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنے سے نماز ہوئی یا نہیں ؟ سائل:محمد فراز (باغ،کشمیر)
کسی نے WhatsApp پر سلام کیا ،تو جواب دینا لازم ہے ؟
جواب: نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوتے ہیں ، وہ ملاقات کے لیے نہیں بیٹھے ہوتے ، لہٰذا یہ سلام کا موقع نہیں ، تو آنے والا شخص اِنہیں سلام نہ کرے ، اسی وجہ سے فق...
نماز میں تحریر دیکھ کر سمجھنے سے نماز کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ایک دن میں اپنےکمرے میں نمازپڑھ رہاتھا ،قیام میں دورانِ قراءت سامنے والی دیوار پرلکھی ہوئی ایک تحریر پر میری نظر پڑی،تحریر واضح نہیں تھی۔میں نے قراءت کرتے ہوئے اس تحریر کوسمجھنے کےارادےسے کچھ دیر بغور دیکھا، تو وہ سمجھ آگئی ۔ لیکن اس دورا ن میں قراءت کرتارہا ،زبان سے اس تحریر کو نہیں پڑھااورنماز مکمل کرلی۔کیا اس طرح نماز میں تحریرکو بغور دیکھ کرسمجھنے سے میری نما زفاسد ہوگئی؟
کیادوسے زیادہ مقتدی امام صاحب کے برابر میں کھڑے ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام ایک شخص کو اپنے برابر میں کھڑا کر کے نماز پڑھا رہا تھا اسی دوران دوسرا شخص بھی آگیا وہ امام کے دوسری جانب کھڑا ہو گیا اب ایک اور شخص بھی آیا ہے لیکن نہ امام کے لئے آگے بڑھنے کی جگہ ہے اور نہ مقتدیوں کے لئے پیچھے ہونےکی جگہ توکیا اس صورت میں تیسرا مقتدی جماعت میں شامل ہوسکتاہےیا اپنی علیحدہ نماز پڑھے گا؟ سائل:دلشاد
نمازی آگے پیچھے ہٹے توقدم اٹھاکریا گھسیٹ کر
سوال: ایک مسئلے کے بارے میں کنفرم کروانا تھا کہ یہ بیان کیا جاتاہے کہ جیسے امام کے ساتھ دو مقتدی نماز پڑھ رہے ہوں اور تیسرا مقتدی آجائے، تو مقتدی پیچھے ہو جائیں یا امام آگے ہو جائے، لیکن آگےیا پیچھے ہونے کے لیے پاؤں گھسیٹ کر چلنا ہو گا، ورنہ نماز کا مسئلہ ہو جائے گا۔ کیا ایسا ہی ہے یا پاؤں گھسیٹے بغیر بھی آگے یا پیچھے ہو سکتے ہیں؟
اقامت کہنے والا کس جگہ کھڑا ہو؟
سوال: مسجدمیں امام صاحب کے پیچھے مقتدی نماز کے لیے اقامت پڑھتا ہو تو، اس کو کہاں کھڑا ہونا چاہیے دائیں جانب یا پھر درمیان میں؟