سرچ کریں

Displaying 271 to 280 out of 577 results

271

مسبوق کی دو رکعتیں رہتی ہوں تو کیا وہ ان میں قراءت کرے گا؟

سوال: اگر مقتدی جماعت میں آخری دو رکعت میں شامل ہوا تو جب مقتدی اپنی دو رکعت بعد میں پڑھےگا تو اس کو سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنی ہو گی ؟

271
272

مسبوق کی ایک رکعت باقی تھی مگر بھول کر امام کے ساتھ پھیردیا تو حکم

سوال: حضرت میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹنے کے بعد شامل ہوا، جب امام صاحب کی چار رکعت ہوئی تو میری تین ہوئی تھیں۔ امام صاحب نےجب پہلاسلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولے سے ایک طرف امام صاحب کے ساتھ سلام پھیر دیا اور امام صاحب کے دوسری طرف سلام پھیرنے پرمجھے یاد آگیا اور میں اپنی باقی رکعت ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوگیا، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟

272
273

جو شخص امام کو پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں پائے تو نماز میں کیسے شامل ہو؟

سوال: اگر کوئی شخص مسجد میں آئے اور امام صاحب پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں ہوں تو اس شخص کو پہلی رکعت تو نہیں ملی ، جس کی وہ قضا امام کے سلام کے بعد کرے گا ، سوال یہ ہے کہ کیا دوسرے سجدے میں امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ، اگر شامل ہوگیا تو جو ایک سجدہ رہ گیا ہے وہ سجدہ بھی اس کو کرنا ہوگا یا ایک سجدہ کرکے امام صاحب کے ساتھ کھڑا ہوجائے ؟

273
274

سنتِ غیر مؤکدہ کی تیسری رکعت کے شروع میں بھولے سے ایک بار سبحان اللہ پڑھنا

سوال: میں نےسنت غیر مؤکدہ کی تیسری رکعت کے شروع میں بھولے سےسورۂ فاتحہ پڑھنے کے بجائے ایک بار سبحان اللہ پڑھ لیا، پھر یاد آتے ہی سورہ فاتحہ پڑھی اور سورت ملائی، تو کیا سبحان اللہ پڑھنے کی وجہ سے مجھ پر سجدہ سہو لازم آئے گا؟

274
275

ظہر کی سنت قبلیہ پڑھنے کے لئے وقت تنگ ہوتو ؟

سوال: اگر ہم مسجد میں ظہر کی نماز پڑھنے کےلئے گئے اور جماعت کھڑی ہونے میں دو تین منٹ باقی ہیں کہ سنتِ قبلیہ پڑھنے کی صورت میں ایک دو رکعت نکل جانے کا اندیشہ ہے تو ایسی صورت میں میرے لئے کیا حکمِ شرعی ہے کہ مجھے سنتیں پڑھ کر جماعت میں شامل ہونا چاہئے یا بغیر سنتیں پڑھے ہی جماعت میں شامل ہو جاؤں؟

275
276

نماز میں یا نماز کے بعد شک ہو یا یقین ہو کہ کوئی رکعت رہ گئی ہے، تو کیا حکم ہے؟

سوال: نماز میں سلام پھیرنے کے بعد تسبیحات پڑھتے ہوئے اگر شک ہو کہ شاید کوئی رکعت رہ گئی یا پھر دو سنت فجر پڑھنے کے بعد فرض پڑھتے ہوئے شک یا یقین ہو کہ سنت ایک رکعت پڑھی تو کیا کرنا چاہئے؟

276
277

حالتِ سفر میں نماز قضا ہوئی، گھر میں ادائیگی کے وقت اس قضا نماز کو قصر پڑھیں گے یا پوری؟

جواب: رکعت والی فرض نماز اگر حالتِ سفر میں فوت ہوجائے تو اُس کی قضا اگرچہ مقیم ہونے کی حالت میں پڑھے ،اُس میں قَصْرہی کرنی ہوگی، لہذا پوچھی گئی صورت میں ...

277
278

نماز عید کی امامت کا طریقہ

جواب: چوتھی میں ہاتھ باند ھ لیجئے۔ اس کو یوں یاد رکھئے کہ جہاں قِیام میں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھنے ہیں اور جہاں نہیں پڑھنا ،وہاں ہاتھ لٹکا...

278
279

نماز میں خلافِ ترتیب قراءت شروع کرنے کے بعد یاد آنے پردوسری سورت پڑھنا

سوال: اگر پہلی رکعت میں سورۂ قریش پڑھی اور دوسری رکعت میں بھول کر سورۂ فیل شروع کی ، توکیا یاد آنے پر جلدی سے سورۂ کوثر پڑھ سکتے ہیں یا سورہ ٔفیل ہی مکمل کرنی ہوگی؟

279
280

فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کی تکرار کا حکم؟

سوال: اگر کسی نے مغرب کی فرض نماز کی پہلی رکعت میں ایک بارمکمل سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد بھول کر دو بارہ سورہ فاتحہ پڑھ لی،جب دوسری بار سورہ فاتحہ پڑھ چکا تو یاد آیا کہ وہ تو پہلے سورہ فاتحہ پڑھ چکا ہے، پھراس نے بغیر سجدہ سہو کئے نماز مکمل کرلی،تو کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز درست ادا ہوگئی یا وہ نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟

280