
کافر کمپنی سے انشورنس کروانے کی ایک ناجائز صورت ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک لائف انشورنس لینا چاہتا ہوں۔ میری صورت حال یہ ہے کہ میری عمر 60سال ہے اور میں نے مورگیج پر گھر لیا ہوا ہے ، جس کا میں نےتقریباً 2 لاکھ50ہزارپاؤنڈ دینا ہے اور میں فی الحال اتنا قرض ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی میرے مرنے کے بعد میری بیوی ادا کر سکے گی اور اگر یوں ہی میں فوت ہوگیا ، تو بینک والے میرا گھرفروخت کر دیں گے ، ہاں اگر ان کے قرض سے زیادہ کا گھر بکتا ہےتو اضافی رقم وہ ہمیں واپس کر دیں گے یا ہمیں خود وہ گھر بیچ کر رقم ادا کرنا ہوگی۔ بہر حال دونوں صورتوں میں میرے بعد میرے گھر والے اس گھر میں نہیں رہ سکیں گے اور اگر اس مورگیج پر میں لائف انشورنس کروا لوں تو بچت ہو سکتی ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ یہ انشورنس غیر مسلم کمپنی سے ہوگی اور ان کی پالیسی پلان15 سال کا ہے یعنی 15 سال کی پالیسی لینے میں مجھے ہر ماہ 100 پاؤنڈ جمع کروانے ہوں گے یعنی 15 سالوں کے 18 ہزار پاؤنڈ۔ پھر اگر میں 15 سالوں میں فوت ہوگیا تو کمپنی میرے مورگیج کی ساری رقم بینک کو ادا کرے گی اور اگر میں اتنے عرصے میں فوت نہ ہوا تو یہ انشورنس کمپنی مجھے کچھ بھی نہیں دے گی۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ میں اس کے بعد پھر اگلے 15 سال کی پالیسی دوبارہ لے لوں ۔اور یوں ہر 15 سال کے بعد پالیسی لے سکتا ہوں۔اس ساری صورت حال کے پیش نظر آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں یہ پالیسی لے سکتا ہوں یا نہیں ؟
اجتماعی قربانی والوں کا مسجد میں گوشت بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد میں اجتماعی قربانی کا اہتمام ہوتاہے اور اجتماعی قربانی کرنے والے مسجد کے صحن میں جو کہ عین ِ مسجد ہے ، وہاں پر گوشت بناتے ہیں ، جس سے مسجد کا صحن آلودہ ہوجاتا ہے اور نمازیوں کوتکلیف ہوتی ہے ۔ مسجد کے صحن میں گوشت بنانا شرعی طور پرکیسا ہے ؟عین ِمسجد کے صحن میں بغیر کچھ بچھائے ماربل پرگوشت بناتے ہیں ، جس سے مسجد کا فرش آلودہ ہوجاتا ہے۔اس بارے میں جو حکم شرعی ہو بیان فرمائیں ۔
اگر مقتدی پانچویں رکعت میں امام کی اتباع کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے چار رکعتوں والی نماز میں امام کے ساتھ ایک رکعت ادا کی ،امام نے چوتھی رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد کھڑا ہوگیا یہ سمجھا کہ شاید یہ اس کی تیسری رکعت ہے پھر پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا اور امام پر ظاہر ہوگیا کہ یہ اس کی پانچویں رکعت تھی لہذا اس نے ایک اور رکعت ساتھ ملا لی تاکہ چھ مکمل ہوجائیں ،اب مسبوق نے ان رکعتوں میں اس کی قصدامتابعت کی اور اس کے بعد اس نے یہ خیال کرکے ایک رکعت مزید پڑھی کہ دورکعتیں جو میں امام کے ساتھ پڑھ چکا ہوں وہ بھی فرائض میں شامل ہوگئیں ہیں تو اس صورت میں مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟ سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)
کیا عورت صلوۃ التسبیح کی امامت کرواسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی عورت نے گھر پرعورتوں کے بیچ میں کھڑے ہوکرنمازصلوۃ التسبیح میں عورتوں کی امامت کی توکیا نماز ہوجائے گی ؟ سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)
قربانی کی نیت سے جانور خرید کر پھر بیچنا کیسا؟
جواب: مسئلہ گزرا کہ جب قربانی کا جانور گم ہوگیا اور مالک نے دوسراجانور خرید لیا اور پھر پہلا مل گیا اور اس نے دوسرا جانور ،جو پہلے سے کم قیمت کاہے، ذبح ک...
حالتِ احرام میں بیلٹ والی چھتری پہننا کیسا
جواب: مسئلہ البحر الرائق(3/ 9)، البحر العمیق(2/801)اور بدائع (2/ 187) وغیرہ میں بھی ہے ۔ سر چھپانے پر کتنا کفارہ ہوگا، اس کی تفصیل و تحقیق بیان کرت...
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر ایک فیملی دوبیٹا اور ایک بیٹی کا اکھٹے شادی کا پروگرام کرانا چاہیں تو کیا اس کی کوئی ممانعت ہے اکثر لوگوں میں ایک بات مشہور ہے کہ اکھٹے تین شادی کا پروگرام نہیں کرنا چاہیے اس سے رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ،بندش ہوجاتی ہے ،شادی کامیاب نہیں ہوتی ۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا تین شادیوں کا اکٹھا پروگرام کرنا درست ہے؟ سائل:شمشاد قیصر(اورنگی ٹاؤن)
آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟ سائل:عبدالمالک(کلفٹن کراچی)
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کے جانور کے خصیتین میں سے ایک نہ ہوتو اس صورت میں اس کی قربانی ہوجائے گی یا نہیں ؟ سائل:ضمیر الدین (اسلام آباد ، حیدر آباد)
جس پر دَم لازم ہو اور وہ دَم دینے پر قادر نہ ہو، تو کیا حکم ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے کسی مجبوری کےبغیر سلے ہوئے کپڑے پورے ایک دن تک پہنے رکھے ، مگر فقیر ہونے کے سبب دم دینے پر قادر نہیں ۔ کیا دم دینے کے لیے وہ قرض لے یا کسی سے مدد مانگے یا اس کے بدلے روزے رکھ لے یا فقط توبہ کر لینا کافی ہے ؟ سائل :صوفی اقبال ضیائی (مدینہ منورہ)