
موٹاپا کم کرنے کے لیے (Bariatric surgery) کروانا کیسا؟
سوال: کچھ سالوں سے میڈیکل ترقی کے نتیجے میں (Bariatric surgery) کے ذریعے موٹاپے کو قابو کرنے کا طریقہ سامنے آیا ہے۔اِس کا دوسرا نام (Metabolic Surgery) بھی ہے۔اس سرجری کی تفصیلات یہ ہیں کہ جب موٹاپا مخصوص حد سے بڑھ جائے، یعنی کسی شخص کی بی ایم آئی(BMI) اوورویٹ (Overweight)ہو جائے اور موٹاپا اِتنا بڑھ جائے کہ وہ خود ایک بیماری کی شکل اختیار کر لے، نیز مختلف امراض مثلاً: بی پی، شوگر اور دیگر دل کے امراض لاحق ہو چکے ہوں یا لاحق ہونے کا قوی ترین اندیشہ ہو اور موٹاپا کم کرنے کے دیگر ذرائع مثلاً ورزش وغیرہ کارآمد ثابت نہ ہو رہے ہوں، تو اس صورت میں ڈاکٹرز اس سرجری کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ سرجری لیپروسکوپک ٹیکنالوجی (Laparoscopic Technology) کے ذریعے کی جاتی ہے اور اس کے دو طریقے ہیں۔ ”Gastric Bypass Surgery“ اِس طریقہ میں کھانے کو براہِ راست معدے اور آنت کے ابتدائی حصے میں جانے سے روک دیا جاتا ہے، بلکہ بائی پاس کرتے ہوئے ڈائریکٹ معدے کے معمولی سے حصے سے گزر کر کھانا چھوٹی آنت کے درمیان میں داخل ہوتا ہے۔اس کے دو فائدے ہوتے ہیں۔ پہلا یہ کہ کھانے کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ کھانا مکمل ہضم نہیں ہوتا، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مکمل ہضم ہونے کے نتیجے میں جن بیماریوں کے ہارمونز کو طاقت ملتی ہے، وہ ملنا بند ہو جاتی ہے اور بیماریوں کے اثرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ” Sleeve Gastrectomy “ اِس طریقہ کار میں معدے کو کاٹ کر اِس کا سائز چھوٹا کیا جاتا ہے اور معدے کو سٹیپل کر دیا جاتا ہے، جس سے پیٹ جلدی بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور خوراک کم ہو جاتی ہے، پھر اِس سرجری اور مزید طبی ہدایات کی بدولت چند مہینوں میں مریض کے وزن پر کافی اثر ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان اور بالخصوص مغربی ممالک میں اس سرجری کا کافی رجحان ہے۔ اس سرجری کی مختلف تھری ڈی ویڈیوز اور مریضوں کے تاثرات انٹر نیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلامی نقطہِ نظرسے یہ سرجری کروانا،جائز ہے؟ اس سرجری کی اردو تفصیلات کےلیے یہ آرٹیکل (https://www.nawaiwaqt.com.pk/08-Jan-2018/744409)مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
مذی کا ایک قطرہ یا چند قطرے نکلے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر مذی کا ایک یا چند قطرے کپڑے پر لگے تو کیا کپڑا ناپاک ہو جاتا ہے؟ نیز کیا مذی کا ایک قطرہ بھی بے وضو کر دیتا ہے؟
کیا کپڑوں میں پیشاب نکل جانے سے غسل لازم ہوتا ہے ؟
سوال: اگرپیشاب کے قطرے کپڑوں پر پڑجائیں یا پیشاب پر کنٹرول نہ ہو اور کچھ قطرے کپڑوں میں نکل جائیں، تو ایسی صورت میں کیا غسل واجب ہو گا ؟نیزمذکورہ صورت میں کپڑے پاک کرنے کے لئےمکمل دھونے پڑیں گے یا کپڑے کا جو حصہ ناپاک ہے صرف وہ دھونے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے ؟
ایڈوانس سیکورٹی کی شرط اورملک ایسوسی ایشن کے مقرر کر دہ ریٹس پر دودھ کی خریدو فروخت کا حکم ؟
جواب: کپڑے اور کھڑاؤں میں موجود شرط کے علاوہ کسی اور شرط پر نیا عرف ہوجائے ، تو وہ معتبر ہوگا ،جبکہ جھگڑے کی طرف نہ لے جائے ، اور تو ملاحظہ کر اس کو جو ہم...
نیل پاؤڈر ملے ہوئے پانی سے وضو یا غسل ہو جائے گا؟
جواب: کپڑے کو مزید اُجلا کرنا، نکھارنا وغیرہ) ہو، تو اس سے وضو و غسل جائز ہے، اگرچہ اس سے پانی کا کوئی وصف (رنگ، بُویا ذائقہ) تبدیل ہو جائے کہ اسے پانی ہی ک...
مرغی کو ذبح کر کے گرم پانی میں ڈالنے کا شرعی حکم
جواب: ناپاک کر دیتا ہے یونہی وہ پانی مرغی کے اندر جا کراس کے اندر کی نجاست بیٹ وغیرہ سے مُخْتَلَط ہو کر(یعنی مل کر ) خود بھی ناپاک ہو جاتا ہے اور گوشت کی ظا...
چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟
جواب: پاک میں ہے:”عن حكيم بن حزام قال: سألت النبي صلى اللہ عليه وسلم فقلت: يا رسول اللہ، يأتيني الرجل، فيسألني البيع ليس عندي أبيعه منه، ثم أبتاعه له من الس...
کیا نفل نماز ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟
جواب: پاک میں ہے:”ان رجلا قال للنبی صلی اللہ علیہ وسلم ان أمی افتلتت نفسھا و أظنھا لو تکلمت تصدقت فھل لھا أجر ان تصدقت عنھا قال نعم“ایک شخص نے نبی پاک صل...