
روزانہ دو ہزار درود پاک کی منت مانی پھر کئی دن نہیں پڑھا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے یوں قسم کھائی کہ "اللہ کی قسم میں ہر روز دو ہزار مرتبہ درود پاک پڑھوں گا"۔ پھر یہ شخص کچھ عرصہ تک روزانہ دوہزار مرتبہ درود پاک پڑھتا رہا، پھر ہوا یوں کہ اس سے اپنی مصروفیات کے سبب کئی دن درود پاک نہ پڑھا گیا، تو کیا اس شخص کی قسم ٹوٹ گئی یا نہیں؟ اگر قسم ٹوٹ گئی، تو اس پرا یک ہی کفارہ ادا کرنا ہوگا یا ہر دن کے اعتبار سے الگ کفارہ ہوگا؟
کیا مغرب کی دو سنتیں صلوٰۃ الاوابین میں شامل ہیں؟
جواب: مسئلہ یہ ہے کہ (ظہر و عشا اور مغرب کے بعد والی دو رکعت)سنت موکدہ کو(احادیث میں بیان کردہ فضیلت والی رکعات یعنی) ظہر کے بعد والی 4،عشاء کے بعد والی 4او...
سونا بطورِ قرض لیا تو سونا ہی واپس کرنا ہوگا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تین سال پہلے میرے بھائی کو پیسوں کی ضرورت تھی میرے پاس بائیس کریٹ سونے کے تین بسکٹ تھے جو میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے رکھے ہوئے تھے میں نے یہ سونے کے بسکٹ بطور قرض اپنے بھائی کو دے دئیے ساتھ میں یہ کہا کہ جب میری بیٹی کی شادی ہوگی تو آپ مجھے اسی کریٹ کے سونے کے بسکٹ دے دیجئے گا تاکہ میں اپنی بیٹی کا کچھ زیور بنوا لوں ، بھائی نے اس وقت پیسوں کی ضرورت کی وجہ سےوہ بسکٹ بیچ دئیے جو کہ ڈیڑھ لاکھ کے بکے تھے ، اب کچھ عرصے بعد میری بیٹی کی شادی ہونے والی ہے میں بھائی سے اپنا سونا طلب کر رہا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سونے کی قیمت بہت بڑھ چکی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے دوں گا جبکہ میرا مطالبہ یہ ہے کہ میں نے سونے کے بسکٹ دئیے تھے لہٰذا مجھےآپ سونے کے بسکٹ دیں ، برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ میرامطالبہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟
ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دی ہوئی رقم پر زکوۃ لازم ہوگی ؟
جواب: مسئلہ بھی ہے کہ اگر کوئی شخص نصاب کا سال پورا ہونے سے پہلے اپنی ذاتی رقم کسی کو گفٹ کر دے، تو فقہائے کرام نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ سال پورا ہونے پر...
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ Examination staffکو اس لئے کھانا کھلانا اور تحفہ دینا تاکہ وہ ہمارے طلبہ کو چیٹنگ(نقل) کرنے دیں ۔یہ کیسا ہے؟ سائلہ :بنت نواز(خوشاب)
غنی شخص کا قربانی کے لئے خریدا ہوا جانور مرگیا تو!
جواب: مسئلہ غنی کے پہلے جانور کے مر جانے کی صورت میں ہے ، البتہ چوری یا گم ہونے اور ایام قربانی تک اسے دوبارہ مل جانے کی صورت میں مسئلہ جدا ہے۔ چنانچہ ہ...
عورت کا جُوڑا باندھنا کیسا اور نماز کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیاعورت کے لیے سرپرجُوڑاباندھناجائزہے اوراس حال میں نمازاداکرناکیساہے؟ بعض لوگ اس طرح کی ایک روایت بیان کرتے ہیں کہ” قُربِ قیامت عورتوں کے سراونٹنیوں کے کوہانوں کی طرح ایک طرف جھکے ہوں گے“ اوراس سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ عور ت کااپنے سرپرجُوڑاباندھناحرام ہے ۔اگریہ روایت درست ہے ، تو کیا اس میں اونٹنیوں کے کوہانوں کی طرح سرہوں گے ، اس سے مرادعورتوں کے جُوڑے ہیں؟
ویڈیو گیم کی اجرت اور کوئنز کی خریدوفروخت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ انٹرنیٹ پرایک گیم ہے ، جسے کھیلنے کے لیے پہلے ایک اکاونٹ بنانا پڑتاہے ،جس کی وہ گیم ہوتی ہے ، اسے اکاونٹ بنانے کے لیے 20ہزارروپے فیس دی جاتی ہے ۔ یہ اکاونٹ گویااجازت نامہ ہوتاہے ،پھراس کے بعدکوئنز خریدے جاتے ہیں ، بغیرکوئنزکے گیم نہیں کھیلی جاسکتی اورجب کوئی کوئنزخریدتاہے ، تواس کے لیے کوئن کاایک چھوٹاسانشان ہوتاہے اوراس کے آگے اس کافیگرلکھاہوتا ہے ۔ مثلا : اگرکسی نے 500کوئنزخریدے ہیں ، توکوئن کے ایک نشان کے ساتھ500کافیگرلکھاہوا اس کی گیم پرظاہرہوجائے گا ۔ جب گیم کھیلی جائے گی تواگریہ شخص ہارگیا، تواس کے فیگرمیں سے کچھ مائنس ہوجائیں گے اورجیتنے والے کومل جائیں گے اوراگرجیت گیا ، تواسے ہارنے والے کے کوئنزمل جائیں گے ، جوقابل فروخت ہوں گے کہ اگرکوئی شخص اس سے رابطہ کرے کہ یہ کوئنزمجھے بیچ دو ، تواسےپیسوں کے بدلے بیچ دے گا ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ یہ اکاونٹ بنانے کے لیے رقم دینااورپھرکوئنزکی خریدوفروخت یہ شرعاً درست ہے یانہیں؟
ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعے اولادحاصل کرنا
سوال: ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعے بیوی کے رحم میں مردکا نطفہ رکھا جاتا ہے، توکیا یہ جائزہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ شوہر کو کوئی بیماری ہے، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ عمومی طریقے سے ،ہمبستری کرکے بچہ پیدا نہیں کرنا ،مرد کا مادہ منویہ نکال کر اسے جراثیم سے پاک کرکے،اس کی بیوی کے رحم میں داخل کیا جائے ،تو مسئلہ نہیں بنے گا ،پوچھنایہ ہے کہ کیا یہ جائز ہے؟
وضومیں پانی گلے میں یادماغ میں جانے سے روزے کاحکم
سوال: کسی شخص کو یہ مسئلہ معلوم نہیں تھا کہ حالت روزہ میں غرغرہ اور ناک میں پانی نہیں چڑھانا چاہئے جس کی وجہ سے وہ دو سال تک غرغرہ کرتا رہا اور ناک میں پانی چڑھاتا رہا، غرغرے کے دوران کبھی کبھار پانی حلق سے نیچے بھی اتر جاتا تھا بعد میں اسے مسئلہ معلوم ہوا تو اب کیا اسے روزے کی صرف قضا رکھنی ہوگی یا کفارہ بھی ادا کرنا ہوگا؟