
زانیہ سے نکاح کے دو ماہ بعد بچہ پیدا ہوا، تو کیا مرد سے اس بچے کا نسب ثابت ہوگا؟
سوال: زید نے ہندہ سے زنا کیا جس سے ہندہ حاملہ ہوگئی۔ پھر زید نے ہندہ ہی سے نکاح کیا اور نکاح کے تقریباً دو ماہ بعد ہندہ کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس بچے کا نسب زید سے ثابت ہوگا؟ اور زید کی جائیداد میں اس بچے کا حصہ ہوگا؟
سوال: عورتوں کا "رسول" نام رکھنا کیسا ہے؟
جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام پر مسجد کا نام رکھ سکتے ہیں؟
سوال: کسی مسجد کا نام حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام پر رکھ سکتے ہیں؟
منتشی نام کا مطلب اور منتشی نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میری ایک بیٹی کا نام "مُنتشٰی" ہے،اس نام کے معنی کیا ہے ؟ اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟
شاہ زین نام کا مطلب اورشازین نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: شاہ زین ۔ اس نام کے معنی کیا ہے ؟ اور کیا یہ نام بچے کا رکھ سکتے ہیں؟
ارحم نام رکھنا کیسا اور ارحم کا معنی؟
جواب: بچے پر بھی’’ ارحم ‘‘ کا اطلاق کیا گیا ہے،چنانچہ صحیح البخاری میں ہے :”﴿وأقرب رحما﴾(الكهف 81) هما به أرحم منهما بالأول،الذي قتل خضر“ترجمہ:(ان کا رب اس ...
جواب: بچے کا نام محمد علی رکھنا نہ صرف درست بلکہ بہترین نام ہے،کہ "محمد"حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا مبارک نام ہے اور "علی" مسلمانوں کے چوتھے خلی...
کیا بچوں کی ذمہ داری کی وجہ سے حمل ضائع کروا سکتے ہیں ؟
سوال: میرے چار بچے ہیں اور میری بیوی کے پہلے تین حمل ضائع بھی ہو چکے ہیں ۔ اب اسے دوبارہ حمل ہے ، جسے تین مہینے ہو چکے ہیں ۔ اس پر بچوں کی ذمہ داری بھی ہے ، گھر کی ذمہ داری بھی ہے اور خود اس کی طبیعت بھی گری گری رہتی ہے ، جبکہ میرا کام کے سلسلے میں بیرونِ ملک جانا ہوتا رہتا ہے ، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ وہ حمل ضائع کروا دے ۔ کیا اس صورت میں ہمیں ایسا کرنے کی اجازت ہے ؟
نو مولود لڑکے کو سونے چاندی کے کنگن پہنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نو مولود بچے کو یعنی لڑکے کو سونےاور چاندی وغیرہ پہنانے کا کیا حکم ہے؟ مثلا سونے کی انگوٹھی اور چاندی کے کنگن وغیرہ۔برائے کرم رہنمائی فرما دیں۔