
بہتا خون ناپاک ہے اور اگر گوشت کو لگ جائے تو اس کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خوشی و غمی کے پروگرامزمیں کثیرتعدادمیں مرغیاں ذبح کی جاتی ہیں ،دیکھنے میں آیاہے کہ قصاب جہاں مرغیاں ذبح کرتے ہیں،وہیں پرگوشت بناتے ہیں،ذبح کی گئی مرغی کاخون گوشت کولگ جاتاہے اورباورچی حضرات بھی پاک کرنے کاخاص خیال نہیں کرتے،بغیرپاک کیے ہی گوشت دیگ میں ڈال دیتے ہیں،توکیامذکورہ طریقہ کے مطابق پکاہواسالن پاک ہے یاناپاک؟نیزجس گوشت کے بارے میں معلوم نہ ہوکہ بہتاخون اسے لگاہے یانہیں،جیسے کسی کی دعوت میں جاتے ہیں اوروہاں گوشت کاسالن یابریانی پیش کی جاتی ہے ،تواسے کھانے کے بارے میں کیاحکم ہے؟ سائل:قاری رضوان عطاری(فیصل آباد)
قربانی کے گوشت میں سے کچھ کھانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مالی مشکلات کی وجہ سے خود قربانی نہ کرے بلکہ قربانی کے ایک حصہ کے برابر رقم کسی فاؤنڈیشن کو دیدے اور اس کی طرف سے قربانی کردی جائے، لیکن وہ اس قربانی کا گوشت خود نہ کھائے، بلکہ سارا گوشت صدقہ ہوجائے، تو کیا اس کی قربانی صحیح ہوجائے گی؟ یا اسے گھر لا کر گوشت کا ایک حصہ کھانا پڑے گا تاکہ اسے صحیح طریقے سے پورا کیا جا سکے؟
دانتوں میں کھانے کے ذرات ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا
سوال: دانتوں میں کھانے کے ذرات پھنسے ہونے کی حالت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ایک رکن میں 3 مرتبہ پاؤں اٹھا کر کھجانے سے نماز کا حکم
جواب: دانتوں کے ذریعے بھی اور پاؤں کے ذریعے بھی ( جیسا کہ فقہائے کرام نے صراحت فرمائی ہے )، تو نمازی کسی بھی انداز سے عملِ کثیر کا ارتکاب کرے ، اس کی ن...
سوال: اگر کوئی مسلمان اپنے غیر مسلم نوکر کو مسلم کی دکان سے گوشت لینے کے لیے بھیجےاور وہ غیر مسلم نوکر مسلم ہی کی دکان سے خرید کر مسلمان مالک کو گوشت لا کر کے دے، تو کیا اس گوشت کا مسلمانوں کو کھانا جائز ہے؟ کیونکہ ہمارے یہاں عوام میں یہ مسئلہ مشہور ہے کہ مسلمان کا ذبح شدہ گوشت پکنے تک بلکہ پلیٹ میں آنے تک اگر ایک لمحے کے لیے بھی مسلم کی آنکھوں سے اوجھل ہوا، تو وہ مسلمانوں کے لیے کھانا جائز نہیں ۔ تو کیا یہ درست ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدجوکہ حنفی کہلاتاہے،اس کاکہناہے کہ (جانور)بکرےذبح کرناصرف قربانی،عقیقے،حج وعمرہ کے دم ،حج قران وتمتع کے شکرانے کے مواقع پرہی عبادت ہے ،ہاں گوشت کھاناہے ، توٹھیک ہے ورنہ ان کے علاوہ عبادت نہیں ہے اوریہ جوصدقے کے بکرے پورے سال لوگ کرتے ہیں ،یہ بدعت ہے ، جسے ختم کرناضروری ہےاورایساکرنے والےگنہگارہیں ،ظالم ہیں ،اسلام میں اس کاکوئی تصورنہیں ہے ۔صدقے کافلسفہ غریب کی حاجت پوری کرناہے ،وہ حاجت پیسوں سےاوراس کے گھرکے راشن سےپوری ہوتی ہے،بکرے سے پوری نہیں ہوتی۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیازیدکادعویٰ درست ہے ؟
حرام گوشت کا شوربہ کھانے کا حکم
سوال: جو ذبیحہ حرام ہو جیسے غیر شرعی طریقے سے ذبح ہو یا کافر نے ذبح کیا ہو، اس گوشت کو پکایا جائے اور اس کو نہ کھایا جائے، صرف سالن / شوربے کو کھایا جائے تو یہ جائز ہے؟
دانتوں پر لگے تسمے کو وضو وغسل میں اتارنے کا حکم
سوال: میں اپنے دانت سیدھے کر رہا ہوں اور دانتوں کے ڈاکٹر نے ایک تسمہ لگایا ہے جو تمام دانتوں کو ڈھانپتا ہے لیکن یہ ہٹ سکتا ہے اور دوبارہ خود لگا سکتے ہیں ،توکیا مجھے ہر نماز کے وقت وضو کے لیے اسے ہٹانا پڑے گا؟
اجتماعی قربانی والوں کا مسجد میں گوشت بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد میں اجتماعی قربانی کا اہتمام ہوتاہے اور اجتماعی قربانی کرنے والے مسجد کے صحن میں جو کہ عین ِ مسجد ہے ، وہاں پر گوشت بناتے ہیں ، جس سے مسجد کا صحن آلودہ ہوجاتا ہے اور نمازیوں کوتکلیف ہوتی ہے ۔ مسجد کے صحن میں گوشت بنانا شرعی طور پرکیسا ہے ؟عین ِمسجد کے صحن میں بغیر کچھ بچھائے ماربل پرگوشت بناتے ہیں ، جس سے مسجد کا فرش آلودہ ہوجاتا ہے۔اس بارے میں جو حکم شرعی ہو بیان فرمائیں ۔