
قرآن و حدیث کی روشنی میں وسیلہ کا ثبوت؟
سوال: میرا ایک دوست ہے ، جو وقتاً فوقتاً مجھے پریشان کرتا رہتا ہے ۔ کہتا ہے کہ تم لوگ جو دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہو ، یہ درست نہیں ہے ، گناہ ہے ، مجھےبتائیں کہ قرآن و حدیث میں کس جگہ پر وسیلہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ؟ برائے کرم تفصیل سے آگاہ کر دیجیے ۔
ایک نماز کے بعد اپنے لئے اور دوسری نماز کے بعد اپنے گھر والوں کے لئے دعا کرنا
سوال: میں روزانہ صبح کی نماز کے بعد دعا میں صرف اپنے لیے دعا کرتا ہوں اور ظہر کی نماز کے بعد صرف اپنے گھر والوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ کیا اس طرح دعا کرنا ٹھیک ہے؟
انبیاء کے بعد سب سے افضل حضرت صدیق اکبر
سوال: (1) جمعۃ المبارک کے خطبے میں یہ کلمات سننے کو ملتے ہیں : ’’افضل البشر بعد الانبیاء بالتحقیق امیر المؤمنین سیدنا ابو بکر الصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ‘‘اس پر کسی نے سوال کیا ہے کہ کیا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو یہ افضلیت سرکار علیہ الصلوٰۃ و السلام کے والدین کریمین پر بھی حاصل ہے اور یہ فضیلت حسب نسب کے اعتبار سے ہے یا خلافت کے اعتبار سے ہے ؟ (2)کیا بعض صحابہ کرام کا یہ عقیدہ تھا کہ حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے حسب نسب ، خلافت یا ولایت وغیرہ کسی حوالے سے افضل ہیں ؟
دعا قبول نہ ہونے پر خود پر غصہ آنا؟
سوال: اگر کسی شخص کو اپنی دعا قبول نہ ہونے پر اپنی ذات پرغصہ آجائے اور یہ خیال کرے کہ شاید مجھ میں کسی کمی کی وجہ سے دعا قبول نہیں ہورہی، پھر وہ کسی نیک بندے سے دعا کرنے کا کہے ، تو کیا اس پر کوئی حکمِ کفر لگے گا؟
مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی مقتدی مسبوق ہو کہ اس کی کوئی رکعت رہ گئی ہو اور وہ امام کے ساتھ آخری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد دُرود شریف اور دعا بھی پڑھ لے، تو ایسی صورت میں اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟جبکہ اسے صرف تشہد تک ہی پڑھنا تھا۔
نماز میں اردو میں دعا مانگنے کا حکم
سوال: کیا ہم نماز میں جہاں دعا مانگی جاتی وہاں عربی کے بجائے اردو میں دعا کر سکتےہیں؟
سوال: کیا سورج گرہن کی نماز اداکرناضروری ہے ؟ دوسرا سوال :یہ نماز جماعت کےساتھ ادا کی جائے یا اکیلے بھی پڑھ سکتےہیں ؟ تیسرا سوال :اس نماز کی جماعت کون کرواسکتاہے ؟ چوتھا سوال :یہ نما زکس وقت پڑھی جائے؟ پانچواں سوال :سورج گرہن کی نماز اد اکرنے کا طریقہ کارکیاہے ؟ چھٹا سوال :امام دعا کس انداز میں کروائے گا؟ ساتواںسوال :کیاعورتیں بھی یہ نماز ادا کریں گی؟
رات کو نماز میں سورہ ملک پڑھنے سے مخصوص فضیلت حاصل ہوگی؟
سوال: کیا رات میں سورۂ ملک کی تلاوت والی فضیلت کے لیے سورۂ ملک نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں؟ یا نماز کے علاوہ ہی پڑھنی ہو گی؟
سوال: کیااپنے لئے دوسروں کو دعا کا کہا جاسکتا ہے، میں کئی دفعہ لوگوں سے کہتا ہوں کہ میرے لیے دعا کردینا ۔کیاایسا کہنا درست ہے اور کیا یہ بات کسی حدیث سے بھی ثابت ہے؟
نمازِ جنازہ کے اذکار بلند آواز سے پڑھنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟ تفصیلی فتوی
جواب: دعاآہستہ آوازمیں پڑھناسنت ہے، بلند آواز سے پڑھناخلافِ سنت ہے۔چنانچہ صحاح ستہ کی معروف کتاب ’’سننِ نسائی‘‘میں ہے کہ حضرت ابوامامہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی ...