سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 7216 results

21

کیا زکوٰۃ میں حاصل شدہ رقم پر بھی زکوٰۃ فرض ہوسکتی ہے؟

سوال: زید مستحقِ زکوٰۃ ہو،اس کے بھائی نے ڈالر کی صورت میں اسے زکوٰۃ کی رقم بطور ملکیت دی ہو جس میں سے کچھ رقم زید نے خرچ کردی ہو جبکہ باقی رقم کوزید نے کسی صحیح وقت کے انتظار کے لیے رکھ دیا ہو۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر وہ رقم سال بھر زید کی ملکیت میں رہتی ہے تو کیا زید پر زکوٰۃ میں حاصل شدہ اس رقم پر زکوٰۃ نکالنا فرض ہے؟؟رہنمائی فرمائیں۔

21
23

بیمار مستحقِ زکاۃ شخص کے قرض مانگنے پر زکوٰۃ کی نیت سے رقم دینے کا حکم

سوال: کوئی شخص اپنی بیماری کا علاج کرنے کے لیے رقم مانگے اور بولے کہ بعد میں واپس کر دےگا ،تواسےرقم دے دی اوردینے والے نے یہ کہا کہ واپس نہیں لوں گاتو کیا اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟

23
24

تجارت میں نفع نہ ہو تو اس پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ اگر کسی شخص کی دکان ہو اور اس میں مالِ تجارت پڑا ہو لیکن اس کی سیل نہ ہونے کے برابر ہو، اگر سیل ہوتی بھی ہو تو اتنی ہو کہ ہول سیل والے کے پیسے بھی مشکل سے پورے ہوتے ہوں تو کیا اس مالِ تجارت پر بھی زکوٰۃ ہوگی؟

24
25

ایڈوانس میں دی گئی زکوۃ کی رقم کوکل مال میں شامل کرنا

سوال: کچھ زکوٰۃ ایڈوانس نکال دی ، پھر سال پورا ہونے پر زکوٰۃ کا حساب نکالتے ہوئے اس پہلے دی ہوئی رقم کو موجودہ رقم میں شمار کر کے ٹوٹل پر زکوٰۃ کا حساب لگائیں گے ؟ یا صرف اس رقم پر زکوٰۃ کا حساب لگائیں گے جو سال پورا ہونے کے وقت موجود ہے اور پہلے جتنی رقم ایڈوانس زکوٰۃ میں دے دی تھی ، اسے اِس موجودہ رقم میں شامل نہیں کریں گے ؟

25
26

آرٹیفیشل زیورات کی زکوٰۃ کا شرعی حکم

سوال: آرٹیفیشل زیورات پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟

26
27

زکوٰۃ صرف رمضان میں ہی نکالنا ضروری ہے ؟

سوال: اکثر دیکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رمضان المبارک میں اپنے اموال کی زکوۃ نکالتی ہے ۔پوچھنا یہ تھا کہ کیا زکوٰۃ رمضان المبارک میں ہی ادا کرنا ضروری ہے؟

27
28

کئی سالوں کے ایڈوانس کرائے میں دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ کس پر ہوگی؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے ایک دُکان پانچ سال کے لیے کرائے پر لی ہے، جس کے پانچ سالوں کا کرایہ (3 کروڑروپےبنتا تھا، وہ) میں نے مالکِ دکان کو شروع میں ہی دے کر دُکان اپنے استعمال میں لے لی تھی۔ اس رقم کے علاوہ بھی میں مالک نصاب ہوں، جس کا سال رمضان شریف میں ہی مکمل ہورہا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ پانچ سال کا جو ایڈوانس کرایہ (3 کروڑروپے )میں نے مالکِ دُکان کو دیا ہے، اس کی زکوٰۃ مجھ پر ہوگی یا نہیں؟

28
29

کیا نانی اپنے نواسے کو زکوٰۃ دے سکتی ہے؟

سوال: نانی اپنے محتاج نواسے کو زکوٰۃ دے سکتی ہے؟ جبکہ اُسے گزر بسر میں کافی مشقت کا سامنا ہو۔

29
30

بیوٹی پارلر میں موجود میک اپ پر زکوٰۃ

سوال: بیوٹی پارلرمیں میک اپ کے لئے رکھے ہوئے سامان کہ جس سے دلہا، دلہن وغیرہ کو تیار کیا جاتاہے، اس پر زکوٰۃ لازم ہے یا نہیں؟

30