سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 1192 results

21

نمازِ جنازہ میں سلام ہاتھ چھوڑ کر یا باندھ کر پھریں؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازِ جنازہ میں چوتھی تکبیر کے بعد دونوں ہاتھ چھوڑکرسلام پھیریں گے یا سیدھی طرف سلام پھیرتے وقت سیدھا ہاتھ چھوڑدیں گے اور الٹی طرف سلام پھیرتے وقت الٹا ہاتھ چھوڑ دیں گے؟درست طریقہ کیا ہے ؟

21
22

سلام کرتے وقت صرف "سلام " کہنا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا سلام کرتے وقت صرف لفظ سلام کہہ سکتے ہیں ؟

22
23

سلام میں ’’وبرکاتہ‘‘کے بعد’’و مغفرتہ‘‘بھی کہنا چاہیے یا نہیں ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ جب کسی مسلمان سے ملاقات ہو، تو سلام کرتے ہوئے ’’ومغفرتہ‘‘ کا اضافہ کرنا چاہیے یا نہیں؟

23
24

نماز غوثیہ کی حقیقت، اس کا طریقہ اور اعتراض جواب

جواب: سلام کے بعد نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر دُرود و سلام عرض کرے اور غوث پاک رضی اللہ عنہ کو یاد کرے، پھر عراق کی جانب گیارہ قدم چلے(پاک و...

24
25

نماز میں پہلے بائیں طرف سلام پھیرنے کا حکم

سوال: اگر کوئی شخص بھولے سے سیدھی طرف سلام پھیرنے کی بجائے پہلے الٹی طرف سلام پھیر دے، پھر یاد آنے پر فوراً دائیں جانب سلام پھیر کر بائیں جانب پھیر دے،تو کیا نماز ہو جائے گی اور ایسی صورت میں سجدہ سہو لازم ہو گا ؟

25
26

مغرب کی جماعت میں دو رکعت رہ جائیں تو ان میں التحیات پڑھیں یا نہیں؟

سوال: اگر کسی شخص کی مغرب کی نماز کی دو رکعتیں جماعت سے چھوٹ جائیں اور وہ تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہو،تو ایسا شخص جب امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ دو رکعت پڑھنے کھڑاہوگا،تو دونوں رکعتوں میں التحیات پڑھے گا، یا اپنی نماز کی صرف دوسری رکعت میں التحیات پڑھے گا؟

26
27

چار رکعت والی نماز میں دو پر سلام پھیر دیا تو کیا حکم ہے؟

سوال: اگر کسی نے چار رکعت والی فرض نماز میں بھول کر دو رکعت کے بعد سلام پھیرلیا، تو اب وہ کیا کرے؟

27
28

اذان و اقامت سے پہلے دُرود و سلام پڑھنا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں اذان و اقامت سے پہلے اور اذان کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھا جاتا ہے ۔بعض لوگ اس سے منع کرتے ہیں اور جب انہیں کہا جائے کہ شریعت کی طرف سے منع نہیں ،اس وجہ سے یہاں بھی پڑھ سکتے ہیں،تو آگے سے کہتے ہیں کہ اگر ہر جگہ اسی کو دلیل بناؤ گے ،تو پھرنمازمیں سجدے دو کیوں کرتے ہو؟زیادہ سے منع تو نہیں کیا گیا ،لہذا سجدے بھی زیادہ کیا کرو تاکہ تمہیں ثواب زیادہ ملے۔اس وجہ سے گاؤں کے کافی لوگ پریشان ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا درست نہیں ۔براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ،تاکہ لوگوں کو مطمئن کیا جا سکے۔

28
29

نبی پاک علیہ الصلوٰۃ و السلام کے نام مبارک کے ساتھ (Peace be upon him)یا مختصر(P.B.U.H)لکھنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک نام اگر انگلش میں لکھیں، تو کیا درود وسلام کی جگہ Peace be upon him لکھنا درست ہے؟ کیا یہ الفاظ درود و سلام کی جگہ کافی ہوں گے؟ نیز اگر کوئی ان کی جگہ فقط P.B.U.H لکھے، تو اس کا کیا حکم ہے؟ سائل:مولانا عاطف سلیم نقشبندی( راولپنڈی)

29
30

امام سے پہلے سلام پھیر کر دوبارہ امام کے ساتھ سلام پھیرنے پر نماز کا حکم

سوال: جماعت میں شروع سے شامل مقتدی اگر بھولے سے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے ہی ایک طرف سلام پھیرے، پھر یاد آنے پر فوراً لوٹ آئے اور امام کے ساتھ سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو اُس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟

30