
شوہر دوسرے ملک سے طلاق دے تو طلاق واقع ہو جاتی ہے؟
سوال: میرے شوہر کو ملک سے باہر گئے ایک سال ہو گیا ہے اور مجھے 8 جون کو طلاق ہو گئی تھی اور بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ تمہاری طلاق نہیں ہوئی ؛ کیونکہ تمہارا شوہر باہر تھا تو پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح طلاق ہو جاتی ہے یا نہیں ؟
عورت اگر شوہر کو طلاق دے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر عورت نے شوہر کو کہا کہ میں تمہیں طلاق طلاق طلاق دیتی ہوں، اس صورت میں کیا حکم ہو گا ؟
طلاق کی عدت شوہر کے گھر گزارنے کی کیا حکمت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کو طلاق کی عدت شوہر کے گھر میں گزارنے کا حکم ہے۔ یہ بات تو میں سمجھتا ہوں، مجھے اس کی حکمت جاننی ہے کہ رجعی طلاق میں تو رجوع کی امید ہونے کی وجہ سے اسے شوہر کے گھر میں عدت گزارنے کا حکم ہوتا ہے، یہ حکمت تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن بائن طلاق میں جب نکاح ہی ختم ہوگیا، اسی طرح مغلظہ طلاق میں شوہر کے گھر عدت گزارنے کا حکم دینے میں کیا حکمت ہے؟
بیوی کو حیض کی حالت میں 3 طلاق دینا
سوال: اگر عورت حیض کی حالت میں ہو اور اس کا شوہر اسے تین طلاقیں دے ، تو کیا طلاق ہوجائے گی؟
کبھی بھی کلام نہ کرنے کی قسم کھا کر توڑنے کا حکم؟
جواب: طلاقیعنی فلاں عورت سے کبھی بھی نکاح کروں ،تو اسے طلاق ہے) پھر اس نے ایک دفعہ نکاح کیا او ر طلاق واقع ہو گئی،تو اب یہ یمین ختم ہوجائے گی، اس میں ت...
شوہر طلاق کے بعد رجوع کرے، تو کیا عورت کا قبول کرنا ضروری ہے ؟
سوال: ایک شوہر نے اپنی مدخولہ بیوی سے کہا: میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں“ صرف یہی بولا اور ایک ہی طلاق دی۔ اِس سے پہلے کبھی طلاق نہیں دی۔ پھر تین دن بعد رجوع کی نیت سے یوں کہا کہ ”میں تم سے صلح کرتا ہوں“ لیکن عورت نے اِس رجوع کو قبول نہیں کیا اور کیس (Case) کر دیا۔ تین سال یونہی گزر گئے۔ اِس عرصے میں خلع یا طلاق وغیرہا کچھ نہیں ہوا۔ اب دونوں خاندان راضی ہیں اور یہ مرد وعورت اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ دونوں ایک ساتھ رَہ سکتے ہیں اور اِن کا نکاح باقی ہے یا دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے؟
حیض کی حالت میں طلاق دینا کیوں منع ہے؟
سوال: حیض کی حالت میں طلاق دینا کیوں منع ہے؟
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر شوہر کسی سے جھوٹ میں کہے کہ’’ میں اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں،میری دوسری شادی کروادو‘‘۔تو کیا اس سے طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں؟جبکہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ ہی رہتا ہے اور بیوی سے کہتا ہے کہ میں نے تمہیں طلاق نہیں دی۔
طلاق کے بعد جہیز، زیورات و دیگر سامان کی واپسی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام طلاق کے بعددرپیش ہونے والےدرج ذیل مسائل کے بارے میں: (1)عورت کوجہیزمیں جوکچھ زیوراورسامان وغیرہ اپنے والدین کی طرف سے ملا،طلاق ہوجانے کے بعدان کاحقدارکون ہے؟ عورت کو ملےگایاسسرال والوں کو؟ (2)عورت کوجوزیورات شوہرکے والدین کی طرف سے ملے ، طلاق کے بعدان کاحقدارکون ہے؟ (3)شوہرکوساس وسُسرکی جانب سےجوچیزیں ملیں مثلاًبائیک،گھڑی،انگوٹھی اورگولڈوغیرہ،وہ واپس کی جائیں گی یانہیں؟ (4)عورت کے والدین نےعورت کی ساس کوسونے کاہارگفٹ کیا،کیاطلاق کے بعداس کی واپسی ہوگی یانہیں؟ سائل:زاہداحمدقریشی(کراچی)
لاعلمی میں عدت کے احکام پرعمل نہ کیا تو کیا حکم ہے؟
جواب: طلاق یا شوہر کی وفات ہونے کے ساتھ ہی فوراً عدت کا آغاز ہو جاتا ہے، خواہ طلاق یا وفات کا علم نہ ہو اور خواہ عدت کے احکام کا بھی علم نہ ہو، اور پھر عدت ...