
جواب: سوالات کے جوابات دیتے ہیں آپ اپنے سوالات براہ راست اس پروگرام میں پوچھ سکتے ہیں ۔ فنانس پروفیشنلز کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسلام...
جواب: سوالات کے جوابات دیتے ہیں آپ اپنے سوالات براہ راست اس پروگرام میں پوچھ سکتے ہیں ۔ فنانس پروفیشنلز کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسلام...
عورت کو احرام کی حالت میں ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر عورت حالت احرام میں ہو، ابھی عمرہ نہیں کیا اور حیض آجائے تو احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی یا باقی رہیں گی؟ اگر غسل سے پہلے مدینے جانا ضروری ہو، یعنی پیکج ہی ایسا طے ہوا ہے، تو کس طرح احرام سے نکلا جائے؟
سوال: ایک عورت ماہواری کی حالت میں عمرے کے لیے گئیں،میقات سے نیت کرکے عمرے کا احرام باندھ لیا،لیکن پھر جب وہ ماہواری سے فارغ ہوگئیں تو عمرہ اداکیے بغیرمسجد عائشہ جا کر دوبارہ احرام باندھ کر پھرعمرہ ادا کیا۔اب ان کےلئے کیا حکم ہے؟کیا ان کا عمرہ ادا ہوگیا اور دم یا صدقہ لازم ہوا یا نہیں؟
میقات سے باہر رہنے والے کا بغیراحرام عزیزیہ جانا
سوال: ہم میقات سے باہرجاب کرتے ہیں، ہم حاجیوں کی خدمت کیلئے احرام کے بغیر ہی میقات سے گزر کر منی سے قریب مکہ مکرمہ کے ایک علاقہ عزیزیہ میں گئے اور وہاں تین دن رہے اور پھر واپس اپنی جگہ آگئے، ہم نےاس سفر میں عمرہ بھی ادا نہیں کیا ،توکیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوا یا نہیں؟
طوافِ وداع کیے بغیر طائف چلے گئے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص نے حج کے افعال مکمل کیے ، لیکن ابھی طوافِ وداع نہیں کیا اور وہ زیارات کے لیے طائف چلا گیا ، اس کے لیے کیا حکم ہے ، کیا دم یا صدقہ لازم ہوگا ؟ اور اگر وہ عمرے کا احرام باندھ کر مکہ شریف واپس آ جائے اور عمرہ کر لے ، تو کیا یہ کفارہ ساقط ہو جائے گا یا بہر صورت دینا ہی ہوگا ؟
عمرہ کر کے منی، مزدلفہ و عرفات جانا اور بغیر احرام واپس مکہ مکرمہ آنا
سوال: پاکستان سے عمرہ کے لیے گئے، عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد اگلے دن منی ، مزدلفہ، عرفات اور مسجدِ نمرہ وغیرہ کی زیارت کے لئے گئے، تو واپسی میں احرام باندھنا ضروری ہے ؟ اگر کسی نے احرام نہ باندھا اور ویسے ہی واپس آگیا، تو کیا حکم ہے؟
بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟
سوال: (1)ہمارے علاقے میں بھائی اپنی بہنوں کو مانگنے کے باوجود والدین کی وراثت سے حصہ نہیں دیتے،ان کا یہ فعل کیسا ہے؟ (2)عورت کا اپنے فوت شدہ والدین کی وراثت سے جو حصہ بنتا ہے،جیسے زمین میں،تو کیا وہ اسے بیچ کر عمرہ کر سکتی ہے؟بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ نہیں کرسکتی۔برائے کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
احرام کی نیت کرتے وقت تلبیہ نہیں کہا، تو مُحرم ہوگایا نہیں؟
سوال: میرے دوست نے ایک مسئلہ بیان کیا کہ عمرہ میں نیت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دفعہ تلبیہ یعنی”لبیک اللھم لبیک الخ“ کہنا ضروری ہوتا ہے، اگر کسی نے تلبیہ نہ کہا، تو ا س کا عمرہ شروع ہی نہیں ہو گا۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی یہ بات درست ہے کہ بغیر تلبیہ کہےاحرام باندھا، تو عمرہ شروع نہیں ہوگا؟شرعی رہنمائی فرماد یں۔