سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 767 results

21

اعتکاف کی منت ماننے کے بعد روزہ و اعتکاف کی طاقت نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: کسی عورت نےحالت صحت میں یہ منت مانی کہ’’میری یہ خواہش پوری ہو، تو میں اعتکاف میں بیٹھوں گی‘‘اب اس عورت میں روزے رکھنے کی طاقت نہیں ہے اور نہ ہی اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے،اس کی عمر 60 سے 65 کے درمیان ہے۔اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟

21
22

مرض سے شفایابی ملنے پر روزانہ درود پاک پڑھنے کی منت ماننے کا شرعی حکم؟

سوال: زیدکو ایک عرصے سے گیس کا مرض لاحق ہے، جس پر زید نے یہ منت مان لی کہ ”اگر مجھے اس مرض سے شفایابی مل گئی تو میں روزانہ 313 بار درود پاک پڑھوں گا۔“ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ شرعی منت ہے؟ اگر ہاں تو اس منت کو پورا کرنا زید پر کب ضروری ہوگا؟

22
23

ایک مٹھی داڑھی رکھنے کی منت کا شرعی حکم

سوال: ایک شخص داڑھی کٹواتا ہے ،اس نے منت مانی کہ اگر میرا بیٹا پیدا ہو،تو میں داڑھی ایک مٹھی مکمل رکھ لوں گا ،اب اس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، تو کیا اس منت کو پورا کرنا اس پر لازم ہے ؟

23
24

منت کے روزوں اور نفلی روزوں میں سے زیادہ کس میں ثواب ہے؟

سوال: کوئی منت کے روزے رکھے اور کوئی نفلی روزے رکھے، کس کو زیادہ ثواب ملتا ہے؟

24
25

منت کو دو شرطوں پر معلق کرنا

سوال: اگر کوئی شخص اس طرح منت مانے کہ اگر زید کی طبیعت ٹھیک ہوجائے اور وہ بارہ ربیع الاول کے جلوس میں جائے تو وہ پچاس رکعت نماز پڑھے گا۔اب زید کی طبیعت مکمل تو نہیں،مگر پہلے سے بہتر ہوگئی،لیکن وہ جلوس میلاد میں نہیں جاسکا۔تو کیا اس صورت میں منت کو پورا کرنا لازم ہوگا یا نہیں؟

25
26

قربانی کے دن کا روزہ رکھنے کی منت ماننے کا حکم

سوال: کیا قربانی کے دن روزہ رکھنے کی منت ماننا صحیح ہے؟

26
27

منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اس طرح منت مانی کہ اگر اس کا فلاں کام ہوگیا ، تو وہ سو نوافل ادا کریں گی۔ اب ان کا وہ کام ہوگیا ہے ، تو منت کے وہ نوافل ایک ہی دن اکٹھے پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتی ہیں کہ تھوڑے آج پڑھ لیے ، پھر اگلے دن ، پھر کچھ دنوں بعد ، اس طرح کر سکتی ہیں یا نہیں ؟ نوٹ : نیت میں اکٹھے یا الگ الگ ، کسی طرح کی تعیین نہیں تھی ۔

27
28

مرحوم کی منت مانے ہوئے اعتکاف کا فدیہ دینے کا حکم ؟

سوال: ایک شخص نےرمضان کے آخری عشرہ کے اعتکاف کی منت مانی ، لیکن کسی عذر کی وجہ سے اعتکاف نہ کیا، یہاں تک کہ منت پوری کیے بغیر اس شخص کا انتقال ہو گیا اور بوقتِ انتقال اس کی ادائیگی وغیرہ کی کوئی وصیت بھی نہیں کی، تو کیا اس کے بالغ ورثاء اپنی ذاتی رقم سےاس شخص کی طرف سے نماز، روزہ کی طرح اس منتِ اعتکاف کا فدیہ بھی ادا کرسکتے ہیں؟

28
29

مردکے بال نہ کٹوانے کی منت ماننا

سوال: ایک شخص نے اپنے تین سال کے بیٹے کے بال نہ کاٹنے کی منت مانی ہوئی ہے ، اور اس کے بالوں کی چوٹی بنائی ہوئی ہے اور بال کندھوں سے بھی نیچے جا رہے ہیں اس بارے میں کیا شرعی حکم ہے ؟

29
30

کسی کام کے ہونے کی منت مانی تو ایڈوانس میں منت پوری کی جا سکتی ہے یا نہیں؟

سوال: یوں منت مانی کہ اگر بہن کی شادی ہوجائے تو 100 لوگوں کو بریانی کھلاؤں گا، تو کیا بہن کی شادی ہونے سے پہلے ایڈوانس میں کھلا سکتے ہیں؟

30