
ایمبولینس میں میت ہو،توکیا نماز جنازہ ہو جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ غسل و کفن دے کر میت ایمبولینس میں رکھی ہوئی ہو، امام صاحب کے سامنے جو ایمبولینس کا دروازہ ہے ، وہ کھول دیا جائے اور میت سامنے صاف نظر آرہی ہو اور امام صاحب کے محاذی بھی ہو، تو کیا اس طرح نماز جنازہ ہو جائے گی؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
کیا آب زم زم سے میت کوغسل دینا جائز ہے ؟
سوال: کیا زم زم سے میت کو غسل دے سکتے ہیں؟
عورت کے لیے مخصوص ایام میں قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنے کا حکم
جواب: مسائل سے لاعلم ہونا کوئی شرعی عذر نہیں، لہذا مسئلے سے لاعلمی کی بنا پر ترجمہ پڑھنے کی صورت میں عورت شرعاً گنہگار ہوگی اوراِس گناہ سے توبہ کرنا بھی ا...
میت کو چارپائی سے اُتار کر زمین پر رکھ کر جنازہ پڑھنا کیسا؟
سوال: بعض جگہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ نمازِ جنازہ سے پہلے میت کو چارپائی سے اتار کر امام کے سامنے زمین پر رکھا جاتا ہے اور اس پر نمازِ جنازہ ادا کی جاتی ہے، کیا اس صورت میں نمازِ جنازہ درست ادا ہوجائے گی؟
قبر کتنی گہری ہونی چاہیے؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قبر کی گہرائی کے حوالے سے اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے کہ قبر کتنی گہری ہونی چاہیے؟ ہماری جماعت میں کچھ لوگ قبر کو صرف اتنی گہری بناتے ہیں کہ میت کو لِٹایا جائے، تو میت چھپ جاتی ہے، یعنی ڈیڑھ دو فٹ تک گہری بناتے ہیں اور پھر اوپر سلیپ وغیرہ سے بند کر کے اوپر مٹی ڈال دیتے ہیں۔ اس لیے دلائل کے ساتھ رہنمائی فرما دیں، تاکہ میں اپنی جماعت والوں کو دکھا سکوں اور پھر اسی کے مطابق ہی قبریں تیار کیا کریں۔
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی شخص کی موت کے وقت اُس کا چہرہ آسمان کی طرف سیدھا ہی رہتا ہے یا بائیں طرف لٹک جاتا ہے اور پھر جسم سخت ہوجانے کی وجہ سے چہرہ دائیں یعنی قبلہ کی طرف نہیں ہوپاتا ، تو قبر میں دفن کرتے وقت لوگ کہتے ہیں کہ قبلہ کی طرف چہرہ ہونا چاہیے ،اس لیے چہرہ قبلہ کی طرف موڑنے کی کوشش کرتے ہیں یا کہتے ہیں کہ میت کو دائیں کروٹ پر ہی لٹادو تاکہ قبلہ کی طرف منہ ہوجائے ، تو اس بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں کہ میت کو قبر میں رکھنے کا درست طریقہ کیا ہے اور جسم سخت ہوجانے کی وجہ سے چہرہ قبلہ کی طرف نہ ہوسکے ، تو کیا حکم ہے ؟
غسلِ میت کے پانی کی چھینٹیں کیا ناپاک ہوتی ہیں؟
سوال: جب کسی شخص کا انتقال ہوجاتا ہے تو کیا وہ ناپاک ہوجاتا ہے؟ اگر میت کو غسل دینے والے شخص کے کپڑوں پر غسلِ میت کے پانی کی کچھ چھینٹیں پڑجائیں، تو کیا اُس کے وہ کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
کیا مسلمان میت صدقہ و خیرات کرکے ایصال ثواب کرنے والے کو جانتی ہے؟
سوال: ہم نے یہ سُن رکھا تھا کہ جب مسلمان میت کے لیے اس كے گھر والے یا دوسرےلوگ دُعا و استغفار،صدقہ و خیرات اور قراءتِ قرآن وغیرہ کی صورت میں ایصال ثواب کرتے ہیں ،تو اس کو یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ کس نے اس کے لیے یہ ایصال ِثواب کیا ہے،جبکہ ایک شخص کا کہنا ہے کہ ایصالِ ثواب تو درست ہے، لیکن اس بات کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے کہ میت کو بھی علم ہوجاتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ یہ بات درست ہے یا نہیں؟اور اگر ہے، تو کہاں سے ثابت ہے ؟برائے کرم تشفی بخش جواب عطا فرمائیں۔
وراثت میں رضاعی ماں کا حصہ بنتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا دودھ کے رشتے کی ماں کو بھی وراثت میں حصہ دینا ہوگا؟ جبکہ اصل ماں باپ موجود نہیں ہیں۔ اگر میت نے اس کے لئے وصیت کی ہوئی ہے کہ ان کو میری ماں کے برابر ہی حصہ دینا ہے تو کیا کیا جائے؟