
نابالغ بچے کی خرید و فروخت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عام طور پر نابالغ چھوٹے بچے دکانوں سے کھانے پینے کی چیزیں خریدتے ہیں تو کیا نابالغ بچوں کا یہ چیزیں خریدنا درست ہے؟
کیا بالغ ہونے کے بعد نابالغ پر گزشتہ سالوں کا فطرہ ادا کرنا لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ بچے کا گزرے ہوئے سالوں کا فطرہ اس کے سرپرست نے ادا نہ کیا ہو، تو کیا بالغ ہونے کے بعد ان سالوں کا فطرہ نکالنا اس نابالغ پر واجب ہوگا؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
ماں نے کچھ سونا بیٹی کو گفٹ کر دیا تو زکوٰۃ کس پر ہوگی ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک خاتون کی شادی ہوئی، اس کے پاس 10 تولہ سونا تھا، سال گزرنے پر اس نے زکوۃ ادا کر دی، پھر اس کے ہاں بچی کی ولاد ت ہوئی، تو ا س نے چار تولہ سونا اپنی بیٹی کو دینے کا ارادہ کیا اور بیٹی کو مالک بنانے کےلئے اس کے والد (یعنی اپنے شوہر) کے قبضے میں دیدیا، یوں اس کے پاس فقط چھ تولے سونا باقی رہ گیا ہے، دریافت طلب امر یہ ہے کہ اب ماں اور نابالغ بیٹی پر زکوۃ کے حوالہ سے کیا احکامات عائد ہوں گے؟
نابالغ بچے نے زمین پر پڑے ہوئے روپے اٹھا لیے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: نابالغ سمجھدار بچے کو راستے سے پیسے ملے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس کے متعلق کیا حکم ِشرعی ہوگا؟کیا اس پر بھی لقطہ کے احکام ہوں گے؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
عمرے پر جانے والی عورت کو ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ اگر کوئی عورت عمرے پر جا رہی ہو اور ان ہی دنوں میں اس کے ایام مخصوصہ شروع ہو جائیں تو وہ احرام باندھ کر میقات کراس کرے گی یا بغیر احرام کے گزرجائے اور جب ایام ختم ہوجائیں پھر احرام باندھے؟ اور اگر کوئی نابالغ بچہ میقات کراس کرے تو وہ بھی احرام باندھ کر کراس کرے گا یا بغیر احرام کے بھی گزر سکتا ہے؟
بالغ لڑکے اور بالغ لڑکی کا ایک ساتھ جنازہ پڑھنے اور متعدد لوگوں کا ایک ساتھ جنازہ پڑھنے کا حکم!
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بالغ لڑکے اورنابالغ لڑکی کا جنازہ ایک ساتھ پڑھاجاسکتاہے اوراگر پڑھا جاسکتاہے تونمازجنازہ میں نابالغ والی دعا پڑھی جائے گی یا بالغ والی اور اگر دونوں پڑھی جائیں گی ، تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟اور ایک ساتھ کتنےلوگوں کے جنازے پڑھ سکتے ہیں؟ سائل:شوکت علی
کیا نابالغ بچہ تراویح میں امامت کروا سکتا ہے ؟
سوال: نابالغ بچہ کسی نماز کی امامت کرواسکتا ہے ؟ بالخصوص نماز تراویح کی؟
بالغ و نابالغ کی اکٹھی نمازِ جنازہ میں کون سی دعا پڑھیں؟
سوال: اگر بالغ و نابالغ کی نماز جنازہ ایک ساتھ ہی پڑھی جائے تو اس میں کون سی دعا پڑھی جائے گی، آیا دونوں دعائیں پڑھی جائیں گی یا صرف بالغ کی؟ رہنمائی فرمائیں۔
صدقۂ فطر کی ادائیگی میں اصل دینے والے کی جگہ کا اعتبار ہوگا یا وکیل کی جگہ کا ؟
سوال: صدقہ فطرکی ادائیگی میں کس کااعتبارہے ،جس کے ذمہ لازم ہے ،اس کااعتبارہے یاکسی اورکا مثلاایک پاکستانی عارضی طورپریوکے میں رہتاہے،اس کے بیوی بچے پاکستان میں ہیں ،وہ پاکستان میں کسی کووکیل بناتاہے کہ میری اورمیرے بیوی ،بچوں کی طرف سے صدقہ فطر اداکردو ، بچے سب اس کے عیال میں ہیں ،کچھ عاقل بالغ ہیں اورکچھ نابالغ۔بالغ اولاداوربیوی توصاحب نصاب ہیں ،لیکن نابالغ صاحب نصاب نہیں ،تواس صورت میں یوکے میں صدقہ فطرکی جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگایاپاکستان میں جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگا؟اسی طرح اگریہ یوکے میں خوداداکرتاہے،توکس جگہ کی قیمت کااعتبارہوگا؟