
بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔
بیماری کے دوران اشارے سے پڑھی گئی نمازوں کو دوبارہ پڑھنا ہوگا یا نہیں ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو اور بیماری کی وجہ سے کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھ سکے بیڈ پر ہو اشارہ سے نماز پڑھ رہا ہوتو جب صحت یاب ہوگا تو وہ نمازیں جو اس نے اشارے سے پڑھی ہیں وہ دوبارہ پڑھنی ہوں گی؟
جن نمازوں میں اتنی آواز سے قراءت کی کہ خود نہ سن سکیں ، تو ان نمازوں کا کیا حکم ہے
سوال: ہمیں اب پتا چلا ہے کہ نمازوں میں اتنی آواز سے قراءت کرنی ہے کہ خود سن لیں۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ زندگی میں ہم نے جن نمازوں میں اتنی آواز سے قراءت نہیں کی کہ خود سن لیں تو کیا وہ نمازیں ہمیں دوبارہ پڑھنی ہوں گی ؟
جواب: نمازیں پوری کرلیں“ کیونکہ ممکن ہے کہ امام کے پیچھے کوئی ایسا شخص ہو جسے امام کی حالت کا علم نہ ہو اور بعد میں امام کے جانے سے پہلے پہلے اسے امام سے مل...
عادت کے مطابق تین دن خون آنے کے بعد پھر چھٹے دن دوبارہ آجائے، تو حکم؟
جواب: نمازیں چھوڑ دے گی اور پاک ہونے پر نماز شروع کرے گی۔اس صورت میں جو نمازیں پڑھیں وہ حیض میں پڑھنا کہلائیں گی اور حیض میں نماز نہیں ہوتی اور اس دوران ن...
آپریشن کے بعد بلا وضو یا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میری ایلبو سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد جب مجھے ہوش آیا ، تو عصر کا وقت چل رہا تھا، میں ریکوری روم میں تھی جہاں میرے ساتھ کوئی ایسا فرد موجود نہیں تھا جو مجھے وضو کرواتا، تو میں نے وضو و تیمم کئے بغیر نماز پڑھ لی کیونکہ وقت ختم ہورہا تھا، پھرمغرب کا وقت شروع ہونے کے بعد والدہ آئیں، تو وہ مجھے واش روم لے کر گئیں جہاں انہوں نےمجھے وضو کروایا، اس کے بعد میں نے باقی نمازیں وضو کے ساتھ ادا کیں، لیکن کھڑے ہونے کی طاقت نہیں تھی کھڑے ہونے میں چکر آرہے تھے اور ایلبو پر پلاسٹر چڑھا ہوا تھا جس کی وجہ سے سجدہ بھی نہیں کر پارہی تھی، تو میں نے اگلی پانچ نمازیں بیٹھ کر ہی اشاروں سے پڑھیں، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟
نماز میں قراءت کے علاوہ دعائیہ کلمات میں لفظی غلطی سے نماز کا حکم
سوال: میں نے ایک امام صاحب سے بیان میں” اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ “کے متعلق سنا تھا ، لیکن مجھے الفاظ کی صحیح سمجھ نہیں آئی ، مجھے یوں لگا کہ امام صاحب نے ”اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ یعنی ” غ“ کے بغیر کہاہے ، تو میں نے یہی ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ ہی یاد کر لیا اور پھر کچھ عرصہ تک نمازوں میں دونوں سجدوں کے درمیان یہی کلمات ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ“ پڑھتا رہا ۔ پھر ایک دن امام صاحب سے رابطہ ہوا ، تو انہوں نے درست کلمات بتائے ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جن نمازوں میں میں” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ پڑھتا رہا، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ وہ نمازیں ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ؟
جہری نماز میں بھولے سے آہستہ سورہ فاتحہ پڑھنا
جواب: نمازیں ادا ہوں یا قضا۔یونہی جمعہ،عیدین،تراویح اور رمضان کے وتر میں بھی جہر کرے گا۔۔۔اورتنہانمازپڑھنے والے شخص کو( جہر ی نمازوں میں)جہر کے ساتھ قراءت...
میک اپ خراب ہونے کی وجہ سے دلہن کا تیمم کر کے نماز پڑھنا
جواب: نمازیں پڑھ سکے گی اور میک اپ پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ تاہم اگر باوضو ہوکر میک اپ تو کرلیا اور میک اپ کے بعد دوبارہ وضو کرنے کی حاجت پیش آئی ت...
غسل کاایک فرض بھولے سے رہ گیااورنمازپڑھ لی توکیاحکم ہے؟
جواب: نمازیں ادا کی تھیں،وہ نہیں ہوئیں ، ان نمازوں کو دوبارہ پڑھنا ہو گا...