
اشتہارمیں گمشدہ کی تصویر دینے کا حکم
جواب: کارڈ یاپاسپورٹ پر تصویر کہ اس کے بغیر اپنے وطن میں بھی رہنامشکل ہو گا یا سفر حج نہیں کر سکے گا ،تو وہاں علمائے کرام نے حاجت کی بنا پر تصویر کھینچوانے...
جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بنوانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ جب کسی طالبِ علم کو بیرون ملک تعلیم کے سلسلے میں جانا ہوتا ہےتو بسا اوقات جس تعلیمی ادارے میں داخلہ مقصود ہوتا ہے، اس ادارے کی جانب سے اسٹوڈنٹ یا اس کے سرپرست کا اکاؤنٹ بیلنس اور اسٹیٹمنٹ سیکیورٹی کے طور پر چیک کیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہ ادارے کی فیس افورڈ کرسکتا ہے یا نہیں؟ اب ان میں بعض لوگ وہ ہوتے ہیں جو کہ فیس تو افورڈ کرسکتے ہیں لیکن ان کے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن اور بیلنس ادارے کے مطلوبہ لیول کے مطابق نہیں ہوتی، ایسے لوگ ایڈمیشن کے لئے بینک سے جعلی اسٹیٹمنٹ بنواتے ہیں اور بینک کی مدد سےمطلوبہ رقم کچھ عرصے کے لئے اپنے اکاؤنٹ میں رکھواتے ہیں، یہ رقم انہیں بینک مہیا کرتا ہے، لیکن یہ صرف اکاؤنٹ میں شو کرنے کی حد تک ہوتا ہے، کلائنٹ اس رقم کو کسی طرح استعمال نہیں کرسکتا، حتی کہ اس کا اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ بھی بینک اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔ اس سروس پر کلائنٹ بینک کو کچھ فیصد رقم ادا کرتا ہے، پوچھنا یہ تھا کہ اس طرح جعلی اسٹیٹمنٹ بنوانا اور اکاؤنٹ میں رقم شو کروانا کیسا ہے؟ نیزمذکورہ فعل پر کلائنٹ کا بینک کومخصوص رقم دینا جائز ہے؟
سوال: اسپیکربیچنا جائز ہے یا نہیں؟ میری دکان پر بلو ٹوتھ والے اور کارڈ والے ہر طرح کے اسپیکر موجود ہیں تو کیا انہیں بیچنا درست ہے؟
غلطی سے ٹرانسفر شدہ رقم کی واپسی کس پر لازم ہے؟
سوال: زیدنےبکر کو دس ہزار روپےقرض واپس کرنا تھااور یہ رقم بکرکے بینک اکاؤنٹ میں آن لائن ٹرانسفر کرنی تھی لیکن زید سے غلطی یہ ہوئی کہ اس نے رقم کسی دوسرے شخص ، عمرو کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی۔ جب زید نےعمرو سے رابطہ کیا اور کہا کہ یہ رقم غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں چلی گئی ہےتو عمرو نے جواب دیا کہ میرے اکاؤنٹ میں 10,000 روپے آئے ہیں،لیکن میرا اکاؤنٹ کافی عرصے سےایکٹو نہیں تھا،اس وجہ سے بینک نے آٹومیٹک سسٹم کے تحت اے ٹی ایم (ATM)کارڈ فیس کی مد میں 8000 روپے کاٹ لیے ہیں جو مجھ پر واجب الادا تھے،اب میرے پاس صرف 2000 روپے بچے ہیں جو میں آپ کو واپس دے سکتا ہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا بکراپنی 10,000 روپے کی رقم زید سے وصول کرے گایاعمرو سے؟پھر زید،عمرو سے کتنی رقم کا مطالبہ کرے گا10،000 روپے یا 2000 روپے؟