
بلڈ ٹیسٹ ٹیوب یا پیشاب کی ڈبیہ پر مریض کا نام لکھنا کیسا ؟
سوال: لیبارٹریز (Laboratories) میں پیشاب ٹیسٹ کے لیے ڈِبیہ (Container)یا بوتل اور خون ٹیسٹ کے لیے ٹیوب(Tube) ہوتی ہے۔ مریض کا ٹیسٹ کرنے کے لیے اُسے ڈبیہ یا بوتل دی جاتی ہے اور وہ اُس میں پیشاب کرتا یا اُس کا خون لے کر ٹیوب میں رکھا جاتا ہے۔ پھر لیب والے اُسی ڈبیہ یا ٹیوب پر ٹیسٹ کروانے والے کا نام لکھتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ بعض نام مقدس کلمات پر مشتمل ہوتے ہیں، مثلاً ”محمد عمران، محمد عبداللہ“ وغیرہا۔ ایسے ناموں کو پیشاب والی ڈبی یا خون والی ٹیوب پر لکھنا کیسا ہے؟ کیا یہ بےادبی ہے؟ نیز اِس سے بچنے کا کیا طریقہ اختیار کیا جائے؟
نو مسلم کے لیے نام تبدیل کرنے کا حکم
جواب: پر اسے تبدیل کرنا لازم ہے۔ اس تفصیل کے بعد پوچھی گئی صورت کی ممکنہ طور پر تین صورتیں ہو سکتی ہیں: (1)اگر نیو مسلم کا ایسا نام جو خاص غیر مسلموں کا ش...
رشتہ دار کی پرانی قبر میں تدفین کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگرقریبی قبرستان میں جہاں پر پہلے سے عزیز واقارب دفن ہیں،وہاں مزید مردہ دفن کرنے کی جگہ نہ ہو،بلکہ آبادی سے دور جو قبرستان ہے، اس میں جگہ موجود ہو، تو کیا ایسا کرنا ، جائز ہے کہ قریبی قبرستان میں کسی عزیز کی کافی پُرانی قبر کو کھود کر کسی عزیز یا اجبنی کو اس میں دفن کر دیا جائے ؟
بیداری یا خواب میں حضور کی زیارت کرنے پر صحابی کا درجہ؟
جواب: قبر انور میں حیاتِ حقیقی دنیاوی روحانی وجسمانی کے ساتھ زندہ ہیں،جہاں چاہیں،جب چاہیں اپنے جسم حقیقی یا روحانی یا مثالی کے ساتھ تشریف لے جاسکتے ہیں ا...
میت کو امانتاً دفن کرنے اور پھر نکالنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ ایک شخص اپنے گھر سے غائب ہو گیا، تلاش کے باوجود نہ ملا، کچھ ماہ بعد گھر والوں نے اخبار میں اس کے انتقال کی خبر پڑھی، تو متعلقہ تھانے پہنچے، معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ادارے والوں نے خود ہی اس کی تجہیز وتکفین کے بعد نمازِ جنازہ ادا کر کے قریبی قبرستان میں امانتاً دفن کر دیا ہے، اب اس کے گھر والے چاہتے ہیں کہ ہم میّت کو قبر سے نکال کر اپنے علاقے کے قبرستان میں دفن کریں، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا میّت کو امانتاً دفن کیا جا سکتا ہے تاکہ بعد میں نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے؟ اور کیا مذکورہ صورت میں اہلِ خانہ میّت کو قبر سے نکال کر اپنے علاقے کے قبرستان میں منتقل کر سکتے ہیں؟
میت دفن کرنے کے بعد قبر پر سورہ بقرہ کی آیات پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میت کی تدفین کے بعد بعض لوگ قبر کے سِرہانے سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات "الٓمّٓ" سے "الْمُفْلِحُوْنَ"اور پاؤں کی طرف سورہ بقرہ کی آخری آیات "اٰمَنَ الرَّسُوْلُ" سے ختمِ سورہ تک پڑھتے ہیں، تو اس طر ح پڑھنا کیسا؟
زندگی میں اپنے لیے قبرتیارکروانا
سوال: پہلےسےاپنےلیے قبرلےکررکھ سکتے ہیں ؟ یہاں امریکہ میں قبرلینےمیں بہت مسئلہ ہے،جس دن انتقال ہو،اس دن قبرنہیں ملتی،لوگ میت کوفریزر(سردخانہ)میں رکھ دیتےہیں،اگراسی دن قبرخریدیں،توبیس ہزارتک ملتی ہے،تواس صورت میں کیاحکم ہے؟
جواب: پر لکھ دے کہ ” میں فلاں بن فلاں ہوں اور اِس لڑکی فلانہ بنت فلاں کا نکاح قبول کرتا ہوں۔“ یوں تحریری انداز میں قبول کرنے سے نکاح منعقد ہو جائے گا اور...
دعا یا ثنا والی آیات بے وضو شخص تعویذ کے لیے لکھ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بے وضو کے لیے ایسی آیاتِ قرآنی تعویذ میں لکھنا جو دعا یا ثناء کا معنی رکھتی ہوں جائز ہے؟ جیسے جس پر غسل فرض ہواس کےلیے ایسی آیت جو دعا یا ثنا ءکے معنی رکھتی ہو، اس نیت سے پڑھنا جائز ہے، کیا اسی طرح ایسی آیات کو دعا یا ثناء کی نیت سے تعویذ میں لکھنے کی اجازت ہے؟
انا للہ وانا اليه راجعون لکھنے کا طریقہ
سوال: قرآن پاک میں آیتِ اِسْتِرْجاع اس طرح ہے:" انا للہ وانا الیہ رٰجعون "اب اگر کوئی خبر ِغم سن کر یوں لکھے:"انا للہ وانا الیہ راجعون " یعنی لفظِ " رٰجعون " میں کھڑی حرکت کی جگہ الف لکھ دے ، تو کیا یہ غلط ہو گا ؟ اور اگر غلط ہے ،تو کیا قرآنِ مجید کی نیت کیے بغیر ، محض خبرِ غم پر جواب وغیرہ کی نیّت سے لکھ سکتے ہیں ؟سائل : محمد حاشر مدنی ( فیصل آباد )