
خطبے کے دوران موذن کاچل کراگلی صف میں آنا
سوال: ہماری مسجد میں جمعہ والے دن مؤذن کچھ پیچھے جا کر اذانِ ثانی دیتا ہے، جب اذان ختم ہوتی ہے، تو امام صاحب فوراً خطبہ شروع کر دیتے ہیں، جبکہ مؤذن خطبہ کے دوران پیچھے سے چل کر پہلی صف میں آتے ہیں اور پھر بیٹھ کر خطبہ سنتے ہیں، تو کیا خطبہ کے دوران چلنا جائز ہے؟
عورت کو حمل کے دوران خون آجائے، تو کیا وہ حیض ہوگا
سوال: کوئی عورت حاملہ ہے، حمل کے دوران ہی اسے خون بھی آجاتا ہے، تو کیا یہ خون حیض شمار ہوگا؟
نمازمیں دانتوں سے کھانے کے ذرات منہ میں آجائیں تو کیا کریں ؟
سوال: کسی کے دانتوں میں انفیکشن ہواورمسوڑھوں کی سرجری بھی ہوئی ہے،دو داڑھیں نکلوائی ہیں،اس کی وجہ سے دانتوں میں غذا کے ذرات پھنس جاتے ہے،وضوسے پہلے کافی نکال لیتے ہیں لیکن کچھ نہ کچھ رہ جاتے ہیں،ان کو نکالو،تو تکلیف ہوتی ہے اورجوگوشت دانتوں میں رہ گیا،وہ اگرنماز کے دوران نکال لیا جائے،تو نماز کاحکم بتا دیں اورآیا جو ذرات اب منہ میں زبان پر آ گئے ،توکیاانہیں باہرنکال دیاجائے یاسلام کے بعدباہرپھینکے جائیں اوروضوکے دوران جتنے نکل جائیں،اتنے نکالنے کافی ہیں یاچاہے جتنی بھی تکلیف ہو سارے ہی نکالنے ہیں؟
علمِ دین حاصل کرتے ہوئے فوت ہونے کی فضیلت
سوال: کیا علم دین حاصل کرتے ہوئے دورانِ طالب علمی موت آنے کی کوئی فضیلت ہے؟ اگر ہے تو ارشاد فرما دیں۔
شوہر کے انتقال کے بعد بیوہ کے زیورات توڑنے کا حکم
جواب: عدت گزارنے کا حکم ہے،اس دوران زیورات اور بناؤ سنگھار کرنے کی اجازت نہیں،لہذا شوہر کےفوت ہونے کے وقت عورت نے جو زیورات پہنے ہوں، انہیں اتارنے کا حکم...
لاہور سے اٹک جا کر واپس لاہور ایک ہفتے کا قیام ہو، تو نمازوں کا حکم جبکہ دونوں وطنِ اصلی نہیں
سوال: مفتی صاحب میں سٹوڈنٹ ہوں لاہور ہاسٹل میں رہتا ہوں، میرا گھر سرگودھا میں ہے۔میں اگر دو دن کے لئےلاہور سے اٹک جاؤں اور واپس لاہور آنے کے ایک ہفتے بعد مجھے سرگودھا جانا ہے ،تو ایک ہفتہ جو میں لاہور میں گزاروں گا اس دوران مجھے قصر نماز پڑھنی ہوگی یا مکمل ؟اور اٹک میں دو دن ہی رہنا ہے، تو وہاں بھی مسافر رہوں گا یا نہیں؟
عمرے کی ادائیگی کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو حکم؟
سوال: عمرہ کے دوران کسی رکن میں وضو ٹوٹ جائے، تو کیا کرے، جیساکہ طواف کعبہ میں یا سعی میں ؟
کیا جماعت کے دوران سنت قبلیہ پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیانمازِ فجرکی طرح بقیہ نمازوں کی جماعت کے دوران سنتِ قبلیہ پڑھ سکتے ہیں جبکہ معلوم ہوکہ پڑھ کرجماعت سے مل جاؤں گا؟سائل:محمدطیب عطاری(فیصل آباد)
نکاح کا خطبہ خاموشی سے نہ سننا گناہ ہے؟
سوال: بعض لوگوں کو دیکھاگیا ہے کہ وہ خطبہ نکاح کے دوران آپس کی باتوں میں مشغول ہوتے ہیں ،لہٰذا رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟