
درس نظامی کا نصاب پرانا ہونے کے سبب علماء پر اعتراض درست ہے؟
جواب: بالفرض محال یہ بھی کیا جائے تب بھی سیکولر و لبرل علماء سے خوش نہ ہوں گے کہ ان کا اصل مسئلہ دنیاوی تعلیم نہیں بلکہ دین ہے۔یہ چاہتےہیں کہ لوگ دین وعل...
سوال: دار الافتاء اہلسنت سے ایک فتوی جاری ہوا ہے کہ نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ تنزیہی ہے ، البتہ اگر خشوع حاصل ہوتا ہے تو آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا بہتر ہے ۔یہ مسئلہ کئی علما سے سنا بھی ہے ،لیکن زید کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ، کیونکہ سیدی اعلی حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے جد الممتار میں یہ فرمایا ہے کہ آنکھیں بند کرنے کا مکروہ ہونا صرف قیام کی حالت کے ساتھ خاص ہے ۔ باقی اَرکان میں مکروہ نہیں ہے ۔ براہ کرم اس کی وضاحت فرمادیں۔
ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے عصر کا وقت داخل ہوگیا ، تو نماز کا حکم
سوال: ابھی کچھ دن پہلے ظہر کا وقت 5 بج کر 2منٹ پر ختم ہونا تھا ۔ کسی وجہ سے مجھے نماز کے لیے تاخیر ہوگئی ، تو آخری وقت میں پڑھتے ہوئے میں نے پورے 5 بجے ظہر کے فرض شروع کیے اور اسی دوران ظہر کا وقت ختم ہوگیا کہ جب میں نے سلام پھیرا ، تو 5 بج کر 4 منٹ ہوچکے تھے ۔ رہنمائی فرما دیں کہ میری یہ نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
سورۂ فاتحہ کے بعد اگر ایک ہی آیت پڑھیں ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت ، جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو ، پڑھنا واجب ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ بڑی آیت کی مقدار کیا ہے ؟جیسے بعض دفعہ صرف آیت ﴿ لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ ﴾آخر تک یا پھر سورۃ الحشر کی آخری آیت پڑھ کر رکوع کردیا جاتا ہے ، تو کیا اس سے ایک بڑی آیت پڑھنے کا واجب ادا ہو جائے گا ؟مہربانی فرما کر تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں ۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی نماز عصر کے لیے سورج واپس آنے کا واقعہ
جواب: بارکہ میں اس بات کی صراحت موجود ہے کہ اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نماز عصر ادا کر لی تھی ،صرف حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ...
عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟
سوال: آج تک ہم نے یہی سنا اور پڑھا ہے کہ عورت کے لیے سونے کا زیور پہننا جائز ہے،لیکن ایک حدیث نظر سے گزری ،جس میں یہ لکھا تھا کہ" گلے میں سونے کا ہار پہننے والی عورت کو آگ کا ہار پہنایا جائے گااور سونے کی بالی پہننے والی عورت کو آگ کی بالی پہنائی جائےگی"تو کیا عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟
عورتوں کا جماعت کے ساتھ صلوٰۃ التسبیح پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ عورتوں کا مِلکر صلوٰۃ التسبیح پڑھنا کیسا؟ یعنی ایک عورت امامت کرے اور بقیہ اس کی اِقتداء میں نماز پڑھیں، ایسا کرنا کیسا ہے؟
فجر کی نماز کے دوران سورج طلوع ہو جائے، تو نماز کا حکم
سوال: ایک دن میں نے فجر کی نماز ادا کی ۔ نماز ادا کرنے کے کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ ہماری گھڑی تقریبا 10 منٹ پیچھے تھی، جس کی وجہ سے نماز پڑھتے پڑھتے فجر کا وقت ختم ہو چکا تھا اور غالب گمان یہی ہے کہ جب نماز شروع کی، اس وقت نماز کا وقت باقی تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ میری یہ نماز ہو گئی یا نہیں، کیونکہ ہم نے جان بوجھ کر تاخیر نہیں کی، بلکہ گھڑی کا سیل کمزور ہوجانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔
عورتوں کا باریک لان کے کپڑے پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ آج کل مارکیٹ میں باریک لان کے کپڑےکثرت سے موجود ہیں خواتین یہ لان بڑے شوق سے پہنتی ہیں ، حالانکہ ان کے باریک ہونے کی وجہ سے جسم کی رنگت ظاہر ہوتی ہے ۔سوال یہ ہے کہ خواتین کا ایسا باریک لباس پہننا شرعا کیسا ہے؟