
نابالغ کے اکاونٹ میں موجود مال کی زکوۃ کا حکم
جواب: رقم کی زکوٰۃ اس پر لازم ہو گی ، اگرچہ اسے بچوں کے نام پر رکھا ہوا ہو اور استعمال نہ کرتے ہوں اور یہ ارادہ ہو کہ اپنے بچوں کو دے دیں گے۔ البتہ !اگر...
حالت احرام میں کمر پر بیلٹ باندھنا اور گھٹنے پر (Knee Grip) پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں کمر میں درد کی وجہ سے بیلٹ باندھنا اور گھٹنے میں درد کی وجہ سےگرِپ(Knee Grip) پہننےکا کیا حکم ہے،کیا اس صورت میں کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا یا نہیں؟ نیز اگر کوئی احرام کی حالت میں درد کی وجہ سے کمر پربیلٹ اور گھٹنوں میں گرپ دونوں ہی چیزیں پہنے، تو اس پر کتنے کفارے لازم ہوں گے؟
ویب ڈویلپنگ میں شرکت بالعمل کا حکم
سوال: ہم دو افراد پہلے علیحدہ علیحدہ ویب سائٹ وغیرہ بنانے کا کام کرتے تھے، اب ہم نے اس بات پر پارٹنر شپ کی ہے کہ ہم دونوں مل کر کمپنیوں اور دیگر لوگوں کو جائز ویب سائٹ بناکر دیا کریں گے ، لوگوں سے کام لینے اور عمل کرنے میں دونوں برابر شریک ہوں گے، پیسے کوئی بھی نہیں ملائے گا اور جو بھی نفع ہوا کرے گا وہ آدھا آدھا تقسیم ہوگااخراجات جو بھی ہوں گے وہ کام کی ایڈوانس رقم سے پورے کئے جائیں گے، شریک اپنی رقم نہیں لگائیں گے۔ براہ کرم رہنمائی فرمادیں کیا ہمارا اس طرح کام کرنا، جائز ہے ؟
چلتے کاروبار میں شرکت کا ایک جائز طریقہ
جواب: رقم ہو تو اس صورت میں شرکتِ عقد کرنا، جائز نہیں۔ چلتے کاروبار میں شرکت کا جائز طریقہ اس کا جائز حل فقہاء کرام نے یہ ارشاد فریا ہے کہ پہلے دونوں...
حالتِ احرام میں بیلٹ والی چھتری پہننا کیسا
سوال: کیا احرام میں ا یسی چھتری سر پر لے سکتے ہیں ، جو سر پر تو نہیں لگتی ، لیکن اس کے ساتھ جڑی ہوئی ایک لچکداربیلٹ سرکے چاروں طرف گھومتی ہوئی سر کو لگی رہتی ہے؟ اس بیلٹ کی چوڑائی تقریبا ایک ڈیڑھ انچ ہےاور کیا اس کو پہننے پر کوئی کفارہ بھی لازم آئے گا؟
جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بنوانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ جب کسی طالبِ علم کو بیرون ملک تعلیم کے سلسلے میں جانا ہوتا ہےتو بسا اوقات جس تعلیمی ادارے میں داخلہ مقصود ہوتا ہے، اس ادارے کی جانب سے اسٹوڈنٹ یا اس کے سرپرست کا اکاؤنٹ بیلنس اور اسٹیٹمنٹ سیکیورٹی کے طور پر چیک کیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہ ادارے کی فیس افورڈ کرسکتا ہے یا نہیں؟ اب ان میں بعض لوگ وہ ہوتے ہیں جو کہ فیس تو افورڈ کرسکتے ہیں لیکن ان کے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن اور بیلنس ادارے کے مطلوبہ لیول کے مطابق نہیں ہوتی، ایسے لوگ ایڈمیشن کے لئے بینک سے جعلی اسٹیٹمنٹ بنواتے ہیں اور بینک کی مدد سےمطلوبہ رقم کچھ عرصے کے لئے اپنے اکاؤنٹ میں رکھواتے ہیں، یہ رقم انہیں بینک مہیا کرتا ہے، لیکن یہ صرف اکاؤنٹ میں شو کرنے کی حد تک ہوتا ہے، کلائنٹ اس رقم کو کسی طرح استعمال نہیں کرسکتا، حتی کہ اس کا اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ بھی بینک اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔ اس سروس پر کلائنٹ بینک کو کچھ فیصد رقم ادا کرتا ہے، پوچھنا یہ تھا کہ اس طرح جعلی اسٹیٹمنٹ بنوانا اور اکاؤنٹ میں رقم شو کروانا کیسا ہے؟ نیزمذکورہ فعل پر کلائنٹ کا بینک کومخصوص رقم دینا جائز ہے؟
کسی کواس کی بیوی کے علاج کے لئے زکوٰۃ کی مد میں رقم دینا
سوال: ہمارے ایک عزیز ہیں ان کے مالی حالات ٹھیک نہیں اوران کی بیگم بھی بیمار ہیں جن کے علاج کے لیے کافی رقم درکار ہے، تو کیا ان کی بیگم کو زکوٰ ۃ دی جا سکتی ہے جبکہ شوہر کی ملکیت میں تین تولہ سونا موجود ہے؟
کم قیمت میں چیز خرید کر مہنگی بیچنے کا حکم
جواب: رقم الحدیث 13،ج 1،ص 12،دار طوق النجاۃ) فتح القدیرمیں ہے "لو باع كاغدة بألف يجوز ولا يكره"ترجمہ:اگرکسی نے کوئی کاغذہزارروپے میں بیچا تو جائزہے اورم...
رمضان کی افطاری کے چندے کی رقم بچ جائے توکیا کریں؟
سوال: اگر کسی شخص کی ذمہ داری رمضان میں افطار کرانے کی ہو اور لوگ اس شخص کو افطار کرانے کے لیے رقم دیتے ہیں اور وہ شخص اس رقم سے افطار کراتا ہے، جب رمضان کا مہینہ ختم ہوجاتاہے تو کچھ روپیہ بچ جاتاہے، اب وہ شخص یہ رقم کسی مدرسہ میں خرچ کرنے کے لیے دے سکتاہے ؟ یا پیر شریف وغیرہ کسی نفلی روزہ کی سحری وافطاری میں خرچ کر سکتاہے؟ اگرنہیں کرسکتااوراب چندہ دینے والوں کے متعلق بھی کوئی معلومات نہ ہوکہ ان سےرابطہ کیاجاسکے، تو اب اس رقم کا کیا کیا جائےگا ؟براہ کرم شرعی رہنمائی فرمایئے۔