
زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگر کوئی اپنی زندگی کے اندر ہی اپنی جائیداد اپنے بیٹے بیٹیوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہو، تو اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا طریقہ کار ہو گا؟
مسجد کے جنریٹر سے محلے کے گھروں میں لائٹ دینا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا مسجد کے جنریٹر کی لائٹ، باہر محلے کے گھروں میں دے کر ان سے ماہانہ اخراجات لے کر مسجد کی آمدنی کم ہونے کی بناء پر مسجد میں وہ پیسے استعمال کرسکتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟
کیا جب بھی مباشرت کی جائے تو ہر بار حق مہر دینا ہوگا ؟
سوال: کیا حق مہر زندگی میں صرف ایک ہی بار دینا ہوتا ہے؟ یا ہر دفعہ مباشرت پر دینا ہوتا ہے؟
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ Examination staffکو اس لئے کھانا کھلانا اور تحفہ دینا تاکہ وہ ہمارے طلبہ کو چیٹنگ(نقل) کرنے دیں ۔یہ کیسا ہے؟ سائلہ :بنت نواز(خوشاب)
جواب: کرنے والوں کے لیے۔(سورۃ الروم،پارہ21،آیت21) اِس رشتے کی اہمیت کے پیشِ نظرقرآن و حدیث میں شوہر کے بیوی پر اور بیوی کے شوہر پر کئی حقوق بیان فرم...
اسٹام لکھنے والے اکٹھی تین طلاق کا اسٹام لکھ سکتے ہیں؟
سوال: ہم اسٹام تیارکرتے ہیں،ہمارے پاس طلاق کااسٹام تیارکروانے کے لیے آنے والے عموماًاکٹھی تین طلاقوں کااسٹام تیار کرواتے ہیں ،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ہمارااکٹھی تین طلاقوں کااسٹام تیارکرناکیساہے؟نیزاس وقت اس کی بیوی ماہواری کی حالت میں ہے یاپاکی کی حالت میں ،اس کابھی ہمیں علم نہیں ہوتا،توایسی صورت میں طلاق کاپیپرتیارکرناکیساہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قسم کے کفارے میں کھانے یعنی دس صدقۂ فطر کی بننے والی قیمت کا حساب لگا کر اتنی رقم کی دینی کُتب خرید کر شرعی فقیر طالبِ علم یا عالمِ دین کو پیش کرنے سے قسم کا کفارہ ادا ہو جائے گا یا نہیں ؟
زکوٰۃ لینے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: ایک امام مستحق زکوۃ ہے تو کیا اسے زکوۃ دے سکتے ہیں ؟ اور اگر وہ سامنے سے خود زکوۃ کا سوال کرے تو کیا اسے زکوۃ دینا درست ہوگا اور اس صورت میں اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی خرابی ہوگی یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
اس شرط پر قرض دینا کہ مقروض اسے مارکیٹ سے کم ریٹ پر اشیاء بیچے گا؟
سوال: اکیا فرماتےہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے عمرو سے کہا کہ مجھے کاروبار کے لیے رقم چاہیے ،اس رقم سے کاروبار کرنے کی وجہ سے مجھے بھی فائدہ ہو گا اور آپ کو بھی فائدہ دوں گا۔عمرو نے کہا کہ مجھے کیا فائدہ ہو گا؟زید نے کہا کہ میں اس رقم سے اپنا کاروبار کروں گا اور آپ کو فائدہ یہ ہو گا کہ میں آپ کو ہر ماہ ایک ہزار تولہ چاندی بیچوں گا اور اس کا ریٹ فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کم ہو گا اور اگر کسی ماہ چاندی نہ بیچ سکا، تو اس سے اگلے ماہ پچھلا وزن بھی پورا کروں گا اور فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کمی کے بجائے 160روپے کمی کے ساتھ بیچوں گا۔یونہی جب تک آپ کو رقم واپس نہیں کردیتا،اس وقت تک اسی طرح مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر چاندی بیچتا رہوں گا۔یاد رہے کہ زید عمرو کی رقم سے جو کاروبارکرے گا،اس کاروبار کے ساتھ عمرو کاکوئی تعلق نہیں ہوگا،اس میں نفع ہو یا نقصان ،بہر صورت زید بعد میں عمرو کو اس کی پوری رقم واپس کرے گا ۔براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زید اور عمرو کے ما بین طے پانے والا مذکورہ معاہدہ شرعا درست ہے یا نہیں ؟
تنخواہ لینے والے امام کو قربانی کی کھالیں دینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام مسجد ہیں جو خود صاحب نصاب ہیں، وہ نماز پنجگانہ، نماز جمعہ اور نماز جنازہ بغیر کسی اجرت یا تنخواہ کے پڑھاتے ہیں اور مسجد میں آنے والے بچوں کو ناظرہ بھی مفت میں پڑھاتے ہیں، البتہ عیدین کے موقع پر تقریباً تین چار ہزار روپیہ ان کو دیا جاتا ہے، یہ امام صاحب تقریباً پچھلے پندرہ سال سے یہ خدمت کر رہے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ ان امام صاحب کو قربانی کی کھالیں دی جا سکتی ہیں یا نہیں؟ شرعاً اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟