
کیا عورت کو شلوار، قمیص، دوپٹہ، انڈرویئراور سینہ بند پہن کر نماز پڑھنا ضروری ہے؟
سوال: کیا عورت کو پانچ کپڑے( شلوار، قمیص ، دوپٹہ ، انڈر ویئر،سینہ بند) پہن کر نماز پڑھنا ضروری ہے؟اگر پانچ کپڑوں سے کم میں نماز پڑھی تو کیا عورت کی نماز نہیں ہوگی؟ رہنمائی فرما دیں ۔
دورانِ نماز قبلہ سے منہ پھیرنے سے نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب"نماز کے احکام"کے صفحہ 195 پر مذکور ہے:”اگر صرف منہ قبلہ سے پھرا تو واجب ہے کہ فوراً قبلہ کی طرف منہ کرلے اور نماز نہ جائے گی مگر بلا عذر ایسا کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔“ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں فقط یہ فعل مکروہِ تحریمی ہے یا پھر نماز بھی مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی؟؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
قضا نمازیں ادا کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں ہیں اور نمازیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کو یہ یاد نہیں کہ کس کس دن کی نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب قضا نمازوں کا حساب کرنے کے بعد وہ ان کی ادائیگی کرنا چاہتا ہے، تو پوچھنا یہ تھا کہ ان نمازوں کی ادائیگی میں نیت کس طرح کی جائے گی کہ میں کس دن کی نماز ادا کر رہا ہوں، کیونکہ اسے تو یہ یاد ہی نہیں؟ نیز شریعت مطہرہ کی طرف سے ان نمازوں کو ادا کرنےکے طریقے میں کوئی تخفیف بھی ہے؟
فجر کی نماز کے دوران سورج طلوع ہو جائے، تو نماز کا حکم
جواب: عیدین، کہ ان میں سلام سے پہلے بھی اگر وقت نکل گیا نماز جاتی رہی۔“(بھار شریعت، جلد1، حصہ4، صفحہ701، مکتبۃ المدینہ،کراچی) ...
نماز کے انتظار میں ذکر و اذکار کرنا
سوال: حدیثِ پاک میں ہے کہ: "جو بندہ نماز کے انتظار میں بیٹھتا ہے، وہ نماز میں ہی ہوتا ہے۔" تو جو شخص جلدی مسجد میں آجائے اور وہ نماز کے انتظار میں بیٹھا ہو، نماز کا وقت باقی ہو تو کیا وہ ذکر و اذکار اور قرآنِ پاک کی تلاوت کر سکتا ہے؟
جس عورت کو سترہ سال کی عمر میں پہلی بار حیض آیا وہ قضا نمازوں کا حساب کس طرح کرے گی؟
جواب: عورتوں کو حیض آنا اور مردوں کو احتلام ہونا یا اس کی صحبت سے عورت کا حاملہ ہوجانا اور اگر مذکورہ علامتوں میں سے کوئی علامت نہ پائی جائے تو پھر عورت اور...
قضا نماز میں قراءت آہستہ یا بلند کرنے کے حوالے سے تفصیل
سوال: اگر کسی شخص کی عشاء کی نماز قضا ہوجائے اور وہ ظہر کے وقت میں عشا ءکی قضا نما ز پڑھے تو اس صورت میں وہ عشاء کی قضا نماز میں جہر کے ساتھ قراءت کرے گا یا آہستہ؟یونہی کسی شخص کی ظہر کی نماز قضا ہوجائے اور وہ عشاء کے وقت میں ظہر کی قضا نماز پڑھے تووہ اس میں آہستہ قراءت کرے گا یا جہر کے ساتھ؟
نماز میں کتنی قراءت کرنا سنت ہے ؟
سوال: امام کو کس نماز میں کتنی قراءت کرناسنت ہے؟
جواب: عید حلبہ و بحر۔ اقول: و لعل التحقیق ان بخشیۃ فوات الخشوع تزول الکراھۃ و بتحققہ یحصل الاستحباب ، و اللہ تعالی اعلم(ترجمہ: )جیسا کہ در مخت...
پہلی رکعت کے بعد قعدے میں بیٹھ گیا تو نماز کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص پہلی رکعت کے دو سجدوں کے بعد دوسری رکعت کے قیام کے لیے کھڑا ہونے کی بجائے قعدہ میں بیٹھ گیا اور ”التحیات“شروع کر دی، ابھی صرف ”التحیات للہ“ تک پہنچا، تو یاد آیا کہ میں نے دوسری رکعت پڑھی ہی نہیں، چنانچہ وہ فوراً تکبیر کہتا ہوا کھڑا ہو گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لی۔ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب تھا اور کیا مذکورہ صورت میں اُ س کی نماز ہو گئی؟