
قضا نمازیں ادا کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں ہیں اور نمازیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کو یہ یاد نہیں کہ کس کس دن کی نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب قضا نمازوں کا حساب کرنے کے بعد وہ ان کی ادائیگی کرنا چاہتا ہے، تو پوچھنا یہ تھا کہ ان نمازوں کی ادائیگی میں نیت کس طرح کی جائے گی کہ میں کس دن کی نماز ادا کر رہا ہوں، کیونکہ اسے تو یہ یاد ہی نہیں؟ نیز شریعت مطہرہ کی طرف سے ان نمازوں کو ادا کرنےکے طریقے میں کوئی تخفیف بھی ہے؟
وقت کی تنگی کے باعث پیشاب وغیرہ کی شدت کے ساتھ پڑھی گئی نماز واجب الاعادہ ہوگی؟
سوال: دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب "اسلامی بہنوں کی نماز "کے صفحہ نمبر 119 اور 120 پر مذکور ہے: ”(مکروہِ تحریمی نمبر 4 تا 6) پیشاب /پاخانہ/ ریح کی شدت ہونا ۔ اگر نماز شروع کرنے سے پہلے ہی شدت ہو تو وقت میں وسعت ہونے کی صورت میں نماز شروع کرنا ہی ممنوع و گناہ ہے ۔ہاں اگر ایسا ہے کہ فراغت اور وضو کے بعد نماز کا وقت ختم ہو جائے گا تو نماز پڑھ لیجئے ۔“ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ وقت کی تنگی کے سبب جب اس حالت میں نماز ادا کر لی جائے تو کیا اس نماز کا اعادہ بھی واجب ہوگا؟
قبلہ سمت سے کتنا پھریں گے تو نماز فاسد ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں استقبالِ قبلہ شرط ہے، تو قبلہ سے کتنا انحراف ہوگا ،تو نماز فاسد ہو جائے گی ؟نیز45 ڈگری کی کچھ وضاحت کر دیجئے ؟
نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے گیس آجائے، تو نماز کا حکم
جواب: کرنے کی صورت میں نماز فاسد ہوگئی ،ایسی نماز کو دوبارہ پڑھنا فرض ہے کہ نماز کا ایک فرض یعنی خروج بصنعہٖ ادا نہیں ہوا ۔ (2)قعدہ اخیرہ کے بعد ایک طرف...
نماز میں عورت کا ٹخنہ ظاہر ہو جائے، تو نماز کا حکم
جواب: کرنا حرام و گناہ ہے،خواہ نماز میں ہو یا نماز کے علاوہ ہو،البتہ نماز میں ٹخنہ کھلا رکھنے سے نماز فاسد نہیں ہو گی، کیونکہ شریعت مطہرہ نے نماز درست ہونے ...
لڑکے او ر لڑکی پر نماز کب فرض ہوتی ہے؟
جواب: کر پڑھوانا واجب و ضروری ہے،ورنہ کوتاہی کرنے کے سبب والد/سرپرست گنہگار ہوں گے۔ لڑکا اور لڑکی کے بالغ ہونے سے متعلق تنویر الابصار مع درمختار میں ہے:...
بچہ پیدا ہونے کے بعد نفاس نہ آئے تو نماز و جماع وغیرہ کے متعلق احکام
سوال: بچہ ہونے کے بعد نفاس نہ آئے، تو ہمبستری کرنا اور نمازو قرآن شریف پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
امام کو رکوع یا سجدہ میں پایا تو کس طرح نماز میں شامل ہو
سوال: جماعت کی دوسری یا تیسری رکعت میں شامل ہو اور امام صاحب رکوع یا سجدے میں ہوں تو اس حالت میں اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ قیام کے لیے باندھنے ہو گے یا ہاتھ باندھے بغیر دوبارہ اللہ اکبر کہہ کر رکوع یا سجدے میں چلا جانا ہے؟ اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔
دین میں آسانی ہے، سختی نہیں اس سے مراد کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلےکے بارے میں کہ اسلام کا دائرہ تیسیر کیا ہے؟حدیثِ مبارک ”یسرواولاتعسروا وبشروا ولا تنفروا‘‘ ترجمہ:(دین میں)آسانی پیدا کرو، سختی نہ کرو اور لوگوں کو خوشخبری سناؤ، انہیں متنفِّر یعنی خود سے دور نہ کرو) کا درست مَحمل کیا ہے؟ کیا اِس سے مرادیہ ہے کہ سہولت کے پیشِ نظر لوگوں کو اُن کی خواہشات کے مطابق چھوڑ دیا جائے اور احکاماتِ شرعیہ ہی نہ بتائے جائیں یا اِن الفاظِ حدیث کی مراد خاص اور محدود ہے؟
پہلی رکعت کے بعد قعدے میں بیٹھ گیا تو نماز کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص پہلی رکعت کے دو سجدوں کے بعد دوسری رکعت کے قیام کے لیے کھڑا ہونے کی بجائے قعدہ میں بیٹھ گیا اور ”التحیات“شروع کر دی، ابھی صرف ”التحیات للہ“ تک پہنچا، تو یاد آیا کہ میں نے دوسری رکعت پڑھی ہی نہیں، چنانچہ وہ فوراً تکبیر کہتا ہوا کھڑا ہو گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لی۔ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب تھا اور کیا مذکورہ صورت میں اُ س کی نماز ہو گئی؟