
کیا مرد کے لیے سسرال اور بیوی کے لیے میکا وطن اصلی ہیں؟
جواب: ساتھ دوسری جگہ آ گئی،تب بھی وہ جگہ شوہر کے لئے وطن اصلی ہو۔شادی کی جگہ شوہر کے لئے وطن اصلی ہونے کی صورت پاک و ہند میں بہت ہی کم ہے کہ اولا ہمارے ہا...
محرم کاحدودحرم سے باہرحلق کروانا
سوال: عمرہ کے بعد حدود حرم سے باہر آکر اگر حلق یا تقصیر کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک اسلامی بہن نے ویل چیئر پر عمرہ کیا ،اس دوران اس نے اپنی گود میں پوتے کو بیٹھا لیا جوکہ ایک سال کا تھا اور اسے diperلگا ہوا تھا ۔کیا اس اسلامی بہن کا عمرہ ہو گیا ، اس پر کوئی دم یا صدقہ وغیرہ تو لازم نہیں ہوا؟
کیا اونٹ میں قربانی کے 10 حصے ہو سکتے ہیں؟ نیزایک حدیثِ پاک کی تشریح
سوال: ایک اونٹ کی قربانی میں کتنے لوگ حصہ شامل کر سکتے ہیں؟بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اونٹ کی قربانی میں دس لوگ حصہ شامل کر سکتے ہیں اور پھر اپنی تائید میں یہ روایت پیش کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے حوالے سے ترمذی شریف میں مروی ہے :” كنا مع النبي صلى اللہ عليه وسلم في سفر، فحضر الأضحى، فاشتركنا في البقرة سبعة، وفي الجزور عشرة “ترجمہ: ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے،اسی حالت میں عید الاضحیٰ آ گئی، تو ہم نے گائے سات افراد کی طرف سے، جبکہ اونٹ دس افراد کی طرف سے قربان کیا ۔(سنن الترمذی،جلد2،صفحہ 241،حدیث نمبر905،دار الغرب الاسلامی،بیروت) اسی طرح عوام کے ذہنوں میں اس طور پر تشویش پیدا کی جاتی ہے کہ جب اونٹ کا گوشت گائے سے زیادہ ہے، تو شرکاء کے اعتبارسے بھی یہ سات کے بجائے دس افراد کےلیے کافی ہونا چاہیے ۔
زنا و فحاشی کا ذمہ دار کون ؟ لبرل ازم زنا کے خلاف ہے؟
سوال: جب ہمارے یہاں کوئی ریپ کیس ہوتا ہے اور علمائے کرام اس کی مذمت کے ساتھ ساتھ اس کے اسباب پر بات کرتے ہیں ، تو لبرل لوگ علماء پر اعتراض کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات لبرل اصولوں کے بھی منافی ہیں۔کیا لبرل لوگوں کی یہ بات درست ہے؟
کیا عمرہ کا اعادہ کرنے سے احرام کی جنایات کا کفارہ ساقط ہوسکتا ہے؟
سوال: عمرہ کرنے والا اگر کسی ایسے جرم کا ارتکاب کرے جو احرام کے ممنوعات میں سے ہو جیسے سعی سے پہلے حلق کروالے،ناخن تراش لے یاسلا ہوا کپڑا پہن لے ،تو کیا جس عمرے کے احرام میں یہ جنایات واقع ہوں ،اس عمرے کا اعادہ کرنے سے اُس پر لازم ہونے والا کفارہ ساقط ہوجائے گا؟
احرام سے باہر ہونے کے لئے عورت کا دوسری محرمہ عورت سے تقصیر کروانا
جواب: عمرہ وحج کے کام مکمل کرچکی ہو اسے بھی جائز ہے کہ اس کی تقصیر کردے،اسی طرح دو محرمہ عورتیں کہ جب احرام سے باہر ہونے کیلئے ابھی صرف تقصیر ہی باقی ہو ت...
عمرہ پر جانے سے پہلے عقیقہ کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟
سوال: ایک گاؤں میں عمرےپر جانے سے پہلے، گیارہ لوگ جن میں تین عورتیں اور آٹھ مرد ہیں ، وہ سب مل کر ایک بیل سے عقیقہ کرنا چاہ رہے ہیں، ایک ہی جگہ کھلانا چاہ رہے ہیں، کیا ان کا عقیقہ کرنا ضروری ہے اور بعض عمرے پر جانے والے عقیقہ نہیں کر رہے، کیا وہ بغیر عقیقہ کئے عمرہ پر جا سکتے ہیں؟
سوال: بائنری ٹریڈنگ جائز ہے یا ناجائز؟ یہ ایک پلیٹ فارم ہے کہ جس میں صارف پہلے اپنا اکاؤنٹ تشکیل دے کر اس میں لاگ ان کرتا ہے،پھر ٹریڈنگ کے لیے اثاثہ،مثلاً: کرنسی،کرپٹو،سونا وغیرہ منتخب کر کے ٹریڈنگ کرتا ہے،یعنی اس کی قیمت کااندازہ لگانے میں اس کا انتخاب کرتا ہے ،اس کے بعد ایکسپائر ٹائم سلیکٹ کرتا ہے یعنی کتنے ٹائم میں ٹریڈنگ مکمل کرنی ہے ،اس کے بعد ٹریڈنگ کے لیے رقم کا انتخاب کرتا ہے یعنی کتنی رقم کی ٹریڈنگ کرنی ہے ،کم از کم رقم ایک ڈالر ہونی ضروری ہے، (یعنی اس میں حصہ لینے کے لیے کچھ نہ کچھ رقم جمع کروانی ہوتی ہے ،پھررقم کے حساب سے جواب درست ہونے پرزائدرقم ملتی ہے)اس کے بعد اصل ٹریڈنگ کرنی ہوتی ہے یعنی منتخب کیے ہوئے اثاثہ کی قیمت آئندہ بڑھے گی یا کم ہوگی،اس کے متعلق پیشن گوئی کرنی ہوتی ہے،اگر صارف کو قیمت بڑھنے کی توقع ہے،تو ”CALL“ کو دباتا ہے اور اگر قیمت کم ہونے کی توقع ہو تو ”PUT“دباتا ہے،پیشن گوئی کرنے کے فوراً بعد صارف کی ٹریڈنگ کا نتیجہ،صارف کے بیلنس پر ظاہر ہوجاتا ہے یعنی پیشن گوئی درست ثابت ہونے پر صارف کو اپنی ٹریڈ کی ہوئی رقم کے ساتھ اتنا نفع ملے گا۔پھر جب واقعتاً پیشن گوئی درست ثابت ہو جائے ،تو صارف کو اپنی ٹریڈ کی ہوئی رقم کے ساتھ ساتھ مقررہ نفع مل جاتا ہے اور اگر پیشن گوئی درست ثابت نہ ہو، توصارف کی اصل ٹریڈ کی ہوئی رقم بھی ضائع ہو جاتی ہے،اسے نہیں ملتی،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ بائنری ٹریڈنگ کرنا ،جائز ہے یا نہیں؟