
باطل معبودوں پر چڑھاوے کا جانور ذبح کرنا
سوال: غیر مسلم اپنے باطل معبودوں کے چڑھاوے کے لیے جانور ذبح کرتے ہیں، جس میں ذبح کرنے کے لیے مسلم قصاب کو بلاتے ہیں تو وہ اللہ تعالی کے نام پر ہی جانور ذبح کرتا ہے تو کیا وہ جانور حلال ہوا؟ مسلم کا ذبح کرنا کیسا؟
جانور ذبح کرتے وقت تین بار تکبیر کہنا اور باوضو ہونا ضروری ہے؟
سوال: ہ کیا جانور کو ذبح کرتے وقت تین مرتبہ تکبیر کہنا ضروری ہے؟ مزید یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ کیا ذبح کرنے والے شخص کا باوضو ہونا ضروری ہے؟
قربانی نہ کرنے والے کا بکری صدقہ کرنے سے متعلق سوال
سوال: ایک شخص جس نے قربانی واجب ہونے کے باوجود کچھ سالوں تک قربانی نہیں کی،اب وہ اس کے بدلے جو بکری کی قیمت صدقہ کرے گا تو یہ صدقہ واجبہ ہوگا یا نافلہ؟اور کیا بکری کی قیمت شرعی فقیر کو دینا ہی ضروری ہے ؟
کرائے پر دِیے ہوئے گھر کی وجہ سے قربانی کا حکم ؟
سوال: میں شوہر کے ساتھ ان کے گھر پر رہتی ہوں ،مجھے میرے والد صاحب کی طرف سے اس سال گھر وراثت میں ملا ہے، جو میں نے کرایہ پر دیا ہوا ہے، کیا اس گھر کی وجہ سے مجھ پر قربانی واجب ہوگی؟
سونے پر سال نہیں گزرا ،تو قربانی واجب ہوگی یا نہیں
سوال: میری ملکیت میں سونے کا سیٹ ہے جوایک تولے سے اوپر ہے اور سونے کی کچھ انگوٹھیاں بھی ہیں ،میری ابھی نئی شادی ہوئی ہے ،توجہیز کا کچھ سامان بھی ہےجو حاجت میں داخل نہیں جیسے برتن وغیرہ ، مگر وہ سامان سسرال میں ہےجبکہ سونا میرے پاس ہے اور میں میکے میں ہوں،تو کیا مجھ پر قربانی واجب ہو گی جبکہ اس سونے پر ابھی سال نہیں گزرا اور میرے پاس کوئی رقم بھی موجود نہیں ہے؟
مسافر کی قربانی کا شرعی حکم اور وضاحت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی صاحبِ نصاب شخص ایامِ نحر کے پہلے دو دن تک تو مقیم ہے لیکن آخری دن اس نے سفر کرنا ہے اور وہ سارا دن اس کا سفر میں گزرجائے گا تو کیا اس صورت میں اس پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟(سائل : محمد جمشید)
کیا گھر کے متعدد افراد کی قربانیوں کے لیے ہر بکری کا معین ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر کے پانچ افراد نے قربانی کرنی ہو اور وہ پانچ بکریاں خریدیں، تو کیا معیّن کرنا ضروری ہے کہ فلاں بکری فلاں کی طرف سے ہے یا صرف اتنی نیت بھی کافی ہے کہ یہ پانچ بکریاں ہم پانچ افراد کی طرف سے ہیں یعنی ہر ایک کی طرف سے ایک بکری، تو کیا اس نیت سے قربانی کریں، تو قربانی ہو جائے گی؟
خصی کرنے کی وجہ سے ایک کپورا ضائع ہوجائے تو ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بکرے کو خصی کیا گیا ، خصی کرنے کے دوران اس کا ایک کپورا خراب ہو گیا ، جس کو بعد میں نکالنا پڑا ، لیکن وہ بکرا مکمل طور پر خصی ہوگیا۔ جس پر بعض لوگوں نے کہنا شروع کردیا ، کہ اس کا چونکہ ایک کپورا نکالا گیا ہے ، اس لیے اس کی قربانی نہیں ہو سکتی۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ آیا اس ایک کپورے والے بکرے کی قربانی ہوسکتی ہےیا نہیں؟ شرعی راہنمائی فرما دیں۔ (سائل : محمد رمضان )
کیا صاحبِ نصاب والد پر نابالغ بچے کی طرف سے بھی قربانی لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ والد، صاحبِ نصاب ہو تو کیا اس پر اپنے مال سے اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے بھی قربانی کرنا واجب ہے یا نہیں؟
دم کے جانورکی عمرکتنی ہونا ضروری ہے ؟
سوال: کیا دم کے جانور کیلئے بھی اتنی عمر ہونا ضروری ہے،جتنی قربانی کے جانور کیلئے ضروری ہوتی ہے؟