
بھول کر قعدہ اولی پر سلام پھیردیا تو نما ز کا کیا حکم ہے؟
سوال: مغرب کی نماز میں قعدہ اولی میں بھولے سے سلام پھیر دیا تو کیا اب نماز دوبارہ پڑھنی ہو گی یا ایک رکعت ملا کر آخری میں سجدہ سہو سے نماز درست ہو جائے گی؟
وتر کی تیسری رکعت میں قعدہ کرکے کھڑے ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگرکوئی وترکی تیسری رکعت پرقعدہ کرکےبھولےسےچوتھی رکعت کے لئےکھڑاہوجائےتواسے کیا کرناچاہئے؟
قعدہ اولی پر بھول کر دونوں طرف سلام پھیر دیا
سوال: قعدہ اولی پر بھول کر دونوں طرف سلام پھیر دیا، پھر یاد آنے پر کھڑے ہو گئے اور بقیہ رکعت مکمل کرنے کے بعد آخر میں سجدہ سھو کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟
غیر موکدہ سنتوں کو موکدہ کی طرح پڑھنا
سوال: اگر کوئی چار رکعت سنت غیرمؤکدہ، سنت مؤکدہ کی طرح پڑھتاہےیعنی قعدہ اولی میں درود شریف دعا اورتیسری رکعت میں ثنانہ پڑھتاہو،تو اس نماز کاکیاحکم ہوگا؟کیاسجدہ سہولازم ہوگایانہیں ؟
کیا پانی کے اسپرے سے وضو ہوجائے گا؟
جواب: مقدار کا بیان ہے کہ جس میں کمی کی تو طہارت کے لئے کافی نہیں ۔(رد المحتارعلی الدر المختار،کتاب الطھارۃ، ج 01، ص217-216، مطبوعہ پشاور، ملتقطاً)...
عمرہ کر کے حدود حرم سے باہر حلق کروایا تو حکم؟
جواب: مقدار میں کہ جس سے جنایت کامل ہو جائے، مثلاً: ایک دن لباس پہنا یا ایک پورے عضو کو خوشبو لگالی وغیرہ تو اگر محرم نے کسی عذر کے بغیر ارتکابِ جرم کیا ہو...
چارچاررکعات کے ساتھ نمازتراویح اداکرنا
جواب: قعدہ کریں تو تراویح ادا ہو جائے گی ،لیکن طریقۂ متوارثہ (شروع سے جوطریقہ چلتاآرہاہے،وہ)یہی ہے کہ بیس رکعت تراویح دس سلام کے ساتھ یعنی دو دو رکعت کر کے...
سجدہ سہو کے بعد التحیات نہ پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: عشا ء کے آخری قعدہ میں سجدہ سہو کے بعد امام نے بھولے سے التحیات نہیں پڑھی اور سلام پھیر دیا تو اب کیا حکم ہے؟
قعدہ اولیٰ میں بھول کرسلام پھیر دیا اور تسبیح پڑھنا شروع کردی
سوال: تین یا چار رکعتی نماز میں قعدہ اولیٰ میں ہی سلام پھیر لیا، اورسلام پھیرنے کے بعد تسبیح پڑھناشروع کردی لیکن بات چیت وغیرہ نہیں کی وہیں بیٹھے بیٹھے یادآیاکہ غلطی سے دورکعت پر سلام پھیردیاتواس صورت میں کیانمازنئے سرے دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
سی جی ایم سینسر ( Glucose Meter ) لگا ہو تو غسل کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ذیابیطس کے مریض کے لئے خون میں موجود گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔گلوکوز کی مانیٹرنگ کے لئےعام طور پر گلوکوزمیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں ایک ٹیسٹ سٹرپ لگا ئی جاتی ہے اور اس پر خون کا قطرہ گرا کر مشین کے ذریعے گلوکوزکا لیول چیک کر لیا جاتاہے۔ آج کل ایک جدید طریقہ آیا ہے۔وہ یہ کہ ”سی جی ایم (Continuous Glucose Monitoring)“ ایک آلہ ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مستقل مانیٹرنگ ممکن ہے۔ یہ آلہ جسم پر عام طورپہ کہنی سے اوپر بازو کی سطح پر چپکا دیا جاتا ہے۔یہ آلہ ایک باریک سے سینسر کی مدد سے گلوکوز کا لیول چیک کرتا ہےاور وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریزلٹ ایک میٹر یا موبائل وغیرہ پر شو کر دیتا ہے۔ ہر ایک منٹ میں یا چند منٹ بعد یہ گلوکوز کا لیول چیک کرتا رہتا ہے،اور بتاتا رہتا ہے کہ گلوکوز لیول اوپر کو جا رہا ہے یا نیچے کو آرہا ہےاور اگلے بیس منٹ یا آدھے گھنٹے بعد کی کیفیت کا اندازہ بھی بتا دیتا ہے۔یہ آلہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کو دن میں چھ سے آٹھ مرتبہ گلوکوز چیک کرنا پڑتا ہے۔اس میں الارم بھی سیٹ کر سکتے ہیں ، جو خون میں شوگر کے نہایت کم یا زیادہ ہو جانے پر مریض کو خبردار کرتا ہے۔ اس طرح ان مریضوں کی جان بچا ئی جا سکتی ہے ، جن کو سوتے ہوئے ہائپوگلائسیمیا (Hypoglycemia) ہو جائے ، کیونکہ یہ ایک خطرناک بات ہے جس سے مریض کی موت تک واقع ہو سکتی ہے۔ سی جی ایم کو دن میں دو مرتبہ گلوکوزمیٹر سے خون میں گلوکوز چیک کر کے برابر (Calibrate) کرنا ضروری ہے تاکہ بالکل صحیح نمبر معلوم ہو سکیں ، کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا رزلٹ گلو کوز میٹر سے کم درجے کا ہوتا ہے ، البتہ بعض نئے سی جی ایم کو اس طرح برابر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب یہ سینسر جسم پر لگا ہو تو جسم پر پانی بہاسکتے ہیں ، لیکن جسم کے جتنےحصے پر یہ سینسر لگا ہے اتنے حصے کی جلد تک پانی نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ یہ جسم کے ساتھ مضبوطی سے چپکا ہوتا ہے۔اس کو اتارنے میں کوئی حرج یا مشقت کا سامنا نہیں ہوتا یعنی بآسانی اسے اتارا جا سکتا ہے ، لیکن اترنے کے بعد یہ دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اور اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے تقریبا بیس ہزار کے قریب اور عام طور پر اسے دس بارہ دن تک یا بعض کو چودہ دن تک نہیں اتاراجاتا۔ اس تفصیل کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا اس سینسر کو استعمال کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو غسل فرض ہونے کی صورت میں کیا اسے اتارے بغیر غسل کا فرض ادا ہوجائے گا؟