
امام کے لئے امامت کی نیت کرنے کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص امامت کے لیے کھڑا ہوتو اسے کیا نیت کرنی چاہیئے اور کیا نماز کی نیت کرسکتا ہے یا اس کے لیے امامت کی نیت کرنا ضروری ہے ،اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں ؟
قرض دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا ؟
سوال: تقریباً ایک سال سے میں نے اپنے بیٹے کو ساڑھے بارہ لاکھ روپے کی رقم قرض دی ہوئی ہے۔ اس کی زکوٰۃ مجھ پر لازم ہے یا میرے بیٹے پر ؟ اگر مجھ پر لازم ہے تو اس کی ادائیگی کی صورت کیا ہوگی ؟
آبائی شہر سےدوسرے شہر شِفٹ ہو گئے، تو آبائی شہر میں نماز کا حکم
سوال: زید کی پیدائش راولپنڈی کی ہے، پنڈی سے ترک ِسکونت کی نیت کرتے ہوئے زید بیوی بچوں سمیت مستقل طور پر کراچی منتقل ہوچکا ہے ۔ اب یہاں کراچی سے کسی اور جگہ جانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں۔ البتہ زید کی زمینیں اور اس کے کچھ رشتہ دار ابھی بھی راولپنڈی میں ہی مقیم ہیں۔ مفتی صاحب آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ بیان کردہ صورت میں زید جب کراچی سے راولپنڈی اپنے رشتہ داروں سے ملنے جاتا ہے ،جبکہ زید کا وہاں قیام پندرہ دن سے کم کا ہوتا ہے، تو کیا اس صورت میں زید راولپنڈی میں نماز قصر پڑھے گا یا پھر پوری نماز ادا کرے گا؟رہنمائی فرمادیں۔
منفرد کے لیے سلام پھیرتے وقت کی نیت
سوال: اکیلے نماز میں سلام کرتے ہوئے کیا نیت کرتے ہیں؟
قرض میں تاخیر ہونے پر لیٹ فیس دینا کیسا؟
سوال: ایک ایپلیکیشن شاپنگ کرنے کے لیے قرضہ دیتی ہے، مثلا پانچ ہزار ، جو اگلے مہینے تک واپس کرنا ہوتا ہے ، اگر نہیں کرپائے ، تو لیٹ کرنےکی فیس دینا پڑتی ہے اور ان کی 17 روپیہ فیس ہوتی ہے ، تو کیا شاپنگ کے لیے اس طرح کاقرضہ لینا درست ہے ؟
نقش نعلین مبارک کی فضیلت اور فوائد؟
جواب: نیت سے پاس رکھیں پوری ہو ،اس باب میں حکایت صلحا وروایات علما بہت زیادہ ہیں۔ علامہ محمد بن احمد بن علی فاسی قصری مطالع المسرات میں فرماتے ہیں:’’و...
انا للہ وانا اليه راجعون لکھنے کا طریقہ
سوال: قرآن پاک میں آیتِ اِسْتِرْجاع اس طرح ہے:" انا للہ وانا الیہ رٰجعون "اب اگر کوئی خبر ِغم سن کر یوں لکھے:"انا للہ وانا الیہ راجعون " یعنی لفظِ " رٰجعون " میں کھڑی حرکت کی جگہ الف لکھ دے ، تو کیا یہ غلط ہو گا ؟ اور اگر غلط ہے ،تو کیا قرآنِ مجید کی نیت کیے بغیر ، محض خبرِ غم پر جواب وغیرہ کی نیّت سے لکھ سکتے ہیں ؟سائل : محمد حاشر مدنی ( فیصل آباد )
قضا روزے کی نیت کب تک کی جاسکتی ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن کے رمضان کے کچھ روزے قضا ہیں جنہیں وہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے سوالات یہ ہیں: (1)قضا روزے کی نیت کب تک کی جا سکتی ہے؟ (2)اگر کسی کے گزشتہ رمضان کے کچھ روزے باقی ہوں اور دوسرا رمضان شروع ہو جائے، تو کیا وہ پہلے قضا روزے مکمل کرے یا موجودہ رمضان کے روزے رکھے؟