سرچ کریں

Displaying 351 to 360 out of 2732 results

351

عمرہ میں حلق سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے ٹوپی پہن لی تو کیا حکم ہے؟

سوال: میرے ایک دوست عمرہ پر گئے اور انہوں نے عمرہ میں طواف و سعی مکمل کی،وہاں سے نکل کر حلق کروانے کے لئے جارہے تھےکہ راستے میں ایک ٹوپی پسند آئی ،اس کا سائز چیک کرنے کے لیے سر پر رکھی اور پھر وہ ٹوپی خرید لی، دو چار منٹ بعد یاد آیا کہ ابھی تو وہ حالتِ احرام میں ہے اور اس حالت میں وہ سر نہیں ڈھانپ سکتے ،تو انہوں نے وہ ٹوپی اتار لی اور پھر جا کرحلق کروا لیا، اب اس صورت میں ان کے لئے کیا حکم ہے ہوگا؟ دم دیں گے یا صدقہ اور وہ پاکستان بھی واپس آچکے ہیں؟

351
352

اپنی بکریوں کے ساتھ کسی کی بکری آگئی

سوال: زید بکریاں چرانے گیا ہوا تھا کہ واپسی پر اس کی بکریوں کے ساتھ ایک بکری کا بچہ بھی آگیا، جو اس کا نہیں تھا،تو اب کیا حکم ہو گا؟

352
353

چکن گُنیا کا مریض نمازکیسے ادا کرے؟

سوال: مجھے چکن گُنیا ہوگیا ہے،میں جب نماز کے لیے سجدے میں جاتا ہوں، تو گھٹنے میں بہت تکلیف ہوتی ہے اور زمین پر بیٹھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے، ڈاکٹر کا بھی کہنا ہے کہ آپ کرسی پر نماز پڑھیں، کیونکہ زمین پر بیٹھ کر پڑھنے سے گھنٹوں میں تکلیف بڑھ سکتی ہے،گھٹنے خراب ہوسکتے ہیں،اب اس صورت میں میرے لیے کیا حکم شرع ہے؟

353
354

رشوت کے تحفے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے رشوت کے طور پر بکر کو کوئی تحفہ دیا لیکن اب زید نے اس گناہ سے توبہ کرلی تو کیا جو گفٹ دیا تھا وہ واپس لینا ضَروری ہے یا یہ معاف بھی کر سکتا ہے؟ وہ گفٹ باقی موجود ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں کیا حکم ہوگا؟

354
355

بلڈر کا مزید رقم طلب کرنا کیسا ؟

جواب: قیمت طے کرلی گئی تو اب اسی طے شدہ قیمت کے بدلے فلیٹ تیار کرکے دینا بلڈر کی ذمہ داری ہے، اسے خود سے ریٹ بڑھانے کا شرعاً اختیار نہیں۔ تاہم اگر دونوں فری...

355
356

ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دی ہوئی رقم پر زکوۃ لازم ہوگی ؟

سوال: ایک شخص نے اپنے مالِ زکوۃ پر نصاب کا سال پورا ہونے سے پہلے ہی ایڈوانس زکوۃ ادا کر دی، جب نصاب کا سال پورا ہوگا، تو جو رقم ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دے چکا تھا، کیا اس رقم کی بھی زکوۃ ادا کرے گا؟ کیونکہ وہ رقم ایڈوانس زکوۃ میں دینا اس پر لازم نہیں تھا، اگر وہ ایڈوانس زکوۃ کی مد میں نہ دیتا تو آج وہ رقم اس کے پاس ہوتی، تو اس کی زکوۃ بھی یہ نکالتا۔مثلاً: ایک شخص کے پاس ایک کروڑ کی مالیت کا مالِ زکوۃ موجود ہے، جس کی وہ ہر سال زکوۃ ادا کرتا آرہا ہے اور اس کے نصاب کا سال یکم ذو الحجہ کو مکمل ہوتا ہے۔ اب اس شخص نے اپنے اوپر بننے والی اڑھائی لاکھ زکوۃ یکم ذو الحجہ سے پہلے رمضان شریف میں ہی ادا کر دی، تو جب یکم ذو الحجہ کو اس کا سال پورا ہوگا، اس وقت اس اڑھائی لاکھ کی بھی زکوۃ ادا کرے گا، جو ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دے چکا ہے؟

356
357

کرائے پر لی ہوئی دکان آگے کرائے پر دینے کا حکم

سوال: آج کل مارکیٹ میں کاروبار کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی رائج ہے کہ فریق اول اپنی دُکان فریق دوم کو مبلغ دس ہزار روپے ماہانہ کی بنیاد پر کرائے پر دیتا ہے۔ فریق دوم اس دُکان کے اندر خود کوئی کاروبار یا کام نہیں کرتا ، بلکہ اس کی تزئین و آرائش کرتا ہےمثلا اس میں رَیک بنواتا ہے، سیلنگ، پیلنگ یا سفیدی وغیرہ کرواتا ہے ۔یہ سب کرنے کے بعد فریق دوم وہی دُکان آگے فریق ثالث کو مبلغ پندرہ ہزار روپے کرائے پر دے دیتا ہے۔شرعی طورپر معلوم کرنا ہے کہ فریق دوم کا فریق ثالث کو دُکان کرائے پر دینا اور اس سے منافع کمانا ، جائز ہے یا نہیں؟

357
358

اپنا مال اپنے آپ پر حرام قرار دینے سے حرام نہیں ہوتا

جواب: چیز کو اپنے اوپر حرام کرے جس کا وہ مالک ہو،اس طرح کہ وہ کہے کہ میرا مال مجھ پر حرام ہے یا میرا کپڑا یا میری فلاں باندی یا اس جانور پر سوار ہونا مجھ...

358
359

قرض معاف کر دیا، تو اس کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی ؟

جواب: کم کیا ہوگا ؟اس سوا ل کے جواب میں کچھ تفصیل ہے ۔ پوچھی گئی صورت میں زیدنےبکر کوجورقم معاف کردی اس رقم کی کسی بھی سال کی زکوۃ نکالنا زید پر لازم...

359
360

قربانی کے جانور کی کھال ذاتی نفع کے لیے بیچ دی تو کیا کرے؟

جواب: کما نصوا علیہ وفی حدیث المستدرک من باع جلد اضحیتہ فلا اضحیۃ لہ"(کیونکہ بیچنا مالداری کاجز ء ہے جیسا کہ فقہاء نے نص فرمائی ہے اورمستدرک کی حدیث میں ہے...

360