
سری نمازوں میں مقتدی کا قراءت کرنا کیسا؟
سوال: فجر، مغرب اور عشاء کی فرض نماز میں امام کے پیچھے مقتدی آخری دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ پڑھتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ظہر اور عصر کی چاروں ہی رکعتوں میں مقتدی کو سورۃ الفاتحہ پڑھنا ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: راجہ شعبان (via،میل)
دوسری رکعت کے لئے درد کی وجہ سےزمین سے اٹھنا ممکن نہیں، توکیا حکم ہے ؟
جواب: بیٹھ کر پڑھے۔ مذکورہ نمازیں جو ذکر کی گئیں ،ان کے علاوہ دیگر سنن ونوافل بیٹھ کر پڑھ سکتی ہے۔ بہارِ شریعت میں ہے: ” کھڑے ہونے سے محض کچھ تکل...
پائنچے فولڈ کر کے نماز پڑھناکیسا؟
سوال: ایک امام صاحب پائنچوں سے شلوار فولڈ کر کے نماز پڑھاتے ہیں۔ ہم نے امام صاحب سے گزارش کی کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ وہ جواباً کہتے ہیں کہ دین میں اتنی سختی نہیں ہے اور اب تک اِسی انداز میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ نماز میں کپڑا پائنچوں سے فولڈ کرنے کے متعلق رہنمائی فرمائیں کہ کیا اسلام اِس کی اجازت دیتا ہے یا ممنوع ہے؟
مغرب کے بعد سورۂ واقعہ اور سورۂ ملک پڑھنے کی فضیلت
سوال: کیا مغرب کے بعد اور عشاء کی جماعت سے پہلے سورہ ملک اور سورہ واقعہ پڑھنا ٹھیک ہے؟
سجدہ کرنے سے آنکھ کو نقصان پہنچے تو اشارے سے نمازپڑھنا
سوال: آ نکھوں کا آپریشن کروانے کی صورت میں اگرسجدہ کرنے سے آ نکھوں کو نقصان پہنچتا ہے تو کیا نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں؟
سجدہ شکر کے لیے تیمم کیا ،تو کیا اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: بہارِ شریعت میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ سجدۂ شکر کی نیت سے تیمم کرے ، تو اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ملفوظات میں سجدۂ شکر کو سنتِ مستحبہ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت ِمستحبہ والے قول پر تو یہ عبادتِ مقصودہ ہوگا اور عبادتِ مقصودہ جو بغیر طہارت جائز نہ ہو ،اُس کی نیت سے جو تیمم کیا گیا ، اس سے نماز درست ہوتی ہےاور سجدۂ شکر کی نیت سے کیے گئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھنے کے متعلق مختلف اقوال ہیں ، تو رہنمائی فرمائیے کہ اس بارے میں دُرست قول کیا ہے؟
خطبے کے دوران موذن کاچل کراگلی صف میں آنا
سوال: ہماری مسجد میں جمعہ والے دن مؤذن کچھ پیچھے جا کر اذانِ ثانی دیتا ہے، جب اذان ختم ہوتی ہے، تو امام صاحب فوراً خطبہ شروع کر دیتے ہیں، جبکہ مؤذن خطبہ کے دوران پیچھے سے چل کر پہلی صف میں آتے ہیں اور پھر بیٹھ کر خطبہ سنتے ہیں، تو کیا خطبہ کے دوران چلنا جائز ہے؟
کرسی پربیٹھ کرنماز پڑھنے والا کیا امامت کروا سکتا ہے یا نہیں؟
سوال: کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والا امامت کرواسکتا ہے؟
کیا تجوید سیکھنا فرض واجب ہے ؟ کیا اِس کے بغیر قرآنِ پاک پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟نیز جس شخص نے تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا نہیں سیکھا ہوا، لیکن تجوید سیکھنے پر قادر ہے، تو کیا وہ بغیر تجوید سیکھے قرآن پاک کی تلاوت کرسکتا ہے یا اس کے لیے تجوید سیکھنا ضروری ہے؟