
مجیب:ابو شاھد مولانا محمد ماجد علی مدنی
فتوی نمبر:WAT-3511
تاریخ اجراء: 22رجب المرجب 1446ھ/23جنوری2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
آ نکھوں کا آپریشن کروانے کی صورت میں اگرسجدہ کرنے سے آ نکھوں کو نقصان پہنچتا ہے تو کیا نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر سجدہ کرنے میں شدید مشقت ہویامرض بڑھنے کاصحیح اندیشہ ہو یا اس کی وجہ سے مرض دیرسےٹھیک ہوگاتو بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کر سکتے ہیں،لیکن سجدہ کا اشارہ رکوع کی بنسبت پست(زیادہ جھک کر) کرے۔بیٹھنے میں بہترتویہ ہے کہ زمین پربیٹھ کرنمازپڑھیں اگرزمین پربیٹھنے میں مشقت ہوتوکرسی پربیٹھ کربھی اشارے سے پڑھ سکتے ہیں ۔
کنز الدقائق میں ہے: ’’ مومئا إن تعذر وجعل سجوده أخفض من ركوعه ‘‘ ترجمہ: اگر رکوع و سجود بھی متعذر ہوں تو اشارے سے نماز پڑھے اور سجدہ کا اشارہ رکوع کی بنسبت پست کرے ۔( کنز الدقائق ،ص 184 ،دار البشائر الإسلامية)
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”اگر قیام پر قادر ہے ،مگر سجدہ نہیں کر سکتا ، تو اسے بہتر یہ ہے کہ بیٹھ کر اشارے سے پڑھے ۔ “(بہارِ شریعت ، جلد1 ،حصہ3 ، صفحہ510 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟