
وطن اقامت، وطن اصلی، وطن اقامت اور سفر شرعی سے باطل ہوتا ہے
سوال: میں فیصل آباد سے لاہور جاتا ہوں اور میری وہاں 20 دن رہنے کی نیت ہوتی ہےاور میں پوری نماز پڑھتا ہوں،لیکن بعض دفعہ وہاں دو یا تین دن بعد ارادہ بن جاتا ہے کہ چھ یا سات دن بعد واپس چلے جانا ہے،تو اب جتنے دن میں لاہور رہوں گا ،اتنےدن قصر پڑھوں گا یا پوری؟
امام قصداً دو رکوع کرکے سجدہ سہو کرلے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: نمازِ ظہر میں امام صاحب آہستہ آواز میں تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے گئے، پھر رکوع سے پلٹ کر امام صاحب نے بلند آواز سے تکبیر کہہ کر دوبارہ رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟
مسبوق پانچویں رکعت کے لیے امام کے ساتھ کھڑا ہوگیا، تومسبوق کی نماز کا حکم
سوال: میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹ جانے کے سبب مسبوق ہوگیا ،امام صاحب کے ساتھ تین رکعت باجماعت ادا کیں ،امام صاحب چوتھی رکعت پر قعدہ کرنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئےاور دو رکعت مزید پڑھادیں اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ان آخری دو رکعتوں میں، میں بھی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے امام صاحب کے ساتھ شامل ہوگیا ۔نماز مکمل کرنے کے بعد کسی سے معلوم کیا ،تو اس نے بتایا کہ آپ کی نماز نہیں ہوئی ۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میری نماز ہوئی یا نہیں ؟
شرعی معذور امامت کروا سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی کو ریح خارج ہونے کا عذر ہو، تو کیا اس کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
پانچ رکعت فرض پڑھنے پر سجدہ سہو سے نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چار رکعت فرض پڑھ رہے تھے، لیکن پانچ رکعت پڑھ لیں، تو اب سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
جائے نماز بچھائے بغیر زمین پر نماز پڑھنا
سوال: بغیر جائے نماز کے زمین پر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
بدین سے کراچی رہنے آئے، تو نمازوں کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: قصر کرنے کا حکم ہوگا، جب تک کہ وہ کراچی آکر اقامت کی نیت نہ کرلے یعنی بدین سے کراچی کے سفر کے دوران ظہر، عصر یا عشا کی نماز آتی ہے، تو ان کے چار چ...
اعتکاف میں بیٹھنے کا صحیح وقت کون سا ہے ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح
سوال: ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے ، جس میں ایک حدیثِ پاک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے ، تو فجر کی نماز کے بعد اعتکاف گاہ میں داخل ہوتے ۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اعتکاف میں کب بیٹھا جائے ؟اور اس حدیثِ پاک کی شرح کیا ہے ؟
نماز میں قراءت کے علاوہ دعائیہ کلمات میں لفظی غلطی سے نماز کا حکم
سوال: میں نے ایک امام صاحب سے بیان میں” اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ “کے متعلق سنا تھا ، لیکن مجھے الفاظ کی صحیح سمجھ نہیں آئی ، مجھے یوں لگا کہ امام صاحب نے ”اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ یعنی ” غ“ کے بغیر کہاہے ، تو میں نے یہی ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ ہی یاد کر لیا اور پھر کچھ عرصہ تک نمازوں میں دونوں سجدوں کے درمیان یہی کلمات ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ“ پڑھتا رہا ۔ پھر ایک دن امام صاحب سے رابطہ ہوا ، تو انہوں نے درست کلمات بتائے ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جن نمازوں میں میں” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ پڑھتا رہا، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ وہ نمازیں ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ؟
امام نے بھول کر نجس کپڑوں میں نماز پڑھادی تو اس کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جسم یا لباس پر نجاست بقدر مانع لگی ہو اور اسی حالت میں بھول کر نماز پڑھائی ہو، بعد میں نجاست کے لگنے کا علم ہوا تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔