
نماز میں نزلہ بہہ رہا ہو تو اسے صاف کر سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز میں چھینک آنے پر نزلہ بہہ کر ناک و منہ کی بیرونی جگہ پر لگ جائے، تواس صورت میں کیا کیا جائے، کیونکہ اگر اس کو ایسے ہی رہنے دیا جائے، تو سجدہ کرنے کی صورت میں مسجد کے فرش پر گرنے کا خدشہ بھی رہتا ہے اور نماز کا خشوع خضوع بھی نہیں رہ پاتا، تو کیا جیب سے رومال نکال کر اسے صاف کرسکتے ہیں؟
مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو سلام کرنا کیسا ؟
سوال: بعض مساجد میں یہ دیکھاگیا ہے کہ نمازکے لیے باہرسےآنے والےلوگ پہلے سے مسجدمیں جمع نمازیوں کوجوجماعت کے انتظارمیں بیٹھے ہوتے ہیں،ان کوبلندآوازسے سلام کرتے ہیں ،اس وقت بعض لوگ قرآن پاک پڑھ رہے ہوتےہیں،بعض دیگرذکرواذکارمیں مشغول ہوتے ہیں ۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ اس موقع پرسلام کرناچاہیے یانہیں ؟نیزاگرکسی نے سلام کر دیاتو کیاوہاں موجودلوگوں پرجواب دیناواجب ہے؟
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کیوجہ سے نماز چھوڑنا کیسا؟
سوال: ماہِ ربیع الاول میں گلیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے دوران،یونہی جلوسِ میلاد میں شرکت کی وجہ سے جماعت چھوڑ نا یا نماز ہی قضا کر دینا کیسا؟کئی لوگ ان کاموں میں مشغولیت کے سبب نماز یا جماعت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے،برائےکرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھولے سے تیسری رکعت ملا لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور سجدہ بھی کرلے، پھر اسے یاد آئے کہ میں نے نمازِ فجر کی تین رکعتیں ادا کرلی ہیں، تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ نماز توڑ دے، کیونکہ فجر کے فرض پڑھنے کے بعد نوافل پڑھنا مکروہ ہیں یاپھر ایک اور رکعت ملا کر چار پوری کرلے،اگر ایک رکعت اور ملاتا ہے، تو یہ چار رکعت ہو جائیں گی اور فجر کے بعد تو نفل نہیں پڑھے جاتے ،اس بارے میں کیا کیا جائے؟
فرض نماز کی پہلی یا تیسری رکعت کے قیام میں التحیات پڑھنے کا حکم
سوال: کسی عورت نے پہلی رکعت یا تیسری رکعت کے قیام میں التحیات پڑھ لی، تو کیا حکم ہوگا؟ اگر سجدہ سہو کرنا تھا اور وہ بھی نہیں کیا، تو نماز دوبارہ لوٹانی ہوگی؟
صلاۃ التسبیح میں تیسراکلمہ مکمل پڑھنے کا حکم
سوال: صلاۃ التسبیح کی نمازمیں تیسراکلمہ "سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اکبر"یہاں تک پڑھتےہیں۔پرکچھ بہنیں کہتی ہیں کہ ہم تیسراکلمہ مکمل پڑھتی ہیں،اس سےثواب زیادہ ملتاہے۔کیااس طرح پڑھ سکتےہیں؟
سسرال میں نمازمکمل یا قصر پڑھنی ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ وطن اصلی کی صورتوں میں سے ایک صورت بہار شریعت وغیرہ میں یہ بھی پڑھی تھی کہ آدمی جہاں سے شادی کر لے وہ جگہ بھی اس کی وطن اصلی ہوجاتی ہے۔یہ مسئلہ پڑھا ہوا توتھا لیکن اس کی طرف کبھی توجہ نہیں گئی اور اب جب غور کیا ہے تو اس سے ظاہراً جو معنی سمجھ آتا ہے ، وہ یہ ہے کہ آدمی کا سسرال بھی اس کے لیے وطن اصلی ہوگا اور اسے وہاں پوری نماز پڑھنی ہوگی۔اگر اس مسئلہ کا یہی مفہوم ہے، تو میرے خیال میں اس کی طرف عام عوام تو کیا بڑے بڑے علماء کی بھی توجہ نہیں ہوگی کہ کسی کو بھی اس پر عمل کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔برائے کرم اس کی وضاحت فرمادیں۔ میں نے ڈیرہ غازی خان سے شادی کی ہے اور بیوی بچوں سمیت میری مستقل رہائش ملتان کی ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ میں جب ڈیرہ غازی خان جاؤں گا قصر کروں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟ابھی تک میرا عمل یہ رہا ہے کہ میں وہاں قصر کرتا رہاں ہوں۔
اللہ تعالی عرش وغیرہ مکان میں ہونے سےپاک ہے
جواب: تسبیح و تقدیس و پاکی و بے نیازی و بے مثلی و بے نظیری بیان ہوئی ۔ ان کی تفصیل سیدی اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے رسالہ قوارع القہ...
نماز کے دوران عورت کے چند بال ظاہر ہوگئے تو کیا حکم ہے؟
سوال: اسلامی بہن نماز ادا کر رہی ہے ، دوران نماز اس کے آٹھ سے دس بال ظاہر ہو گئے ، نماز مکمل کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ دوپٹے سے چند بال باہر نکل آئے تھے تو کیا وہ نماز ہو گئی؟
کیا عورت کے کفن پر پھول ڈال سکتے ہیں؟
جواب: تسبیح سے میت کو فائدہ ہوگا،تو ثواب بھی ملے گااور اگر زینت کی نیت ہو،تو یہ مکرو ہ و ممنوع عمل ہے۔ چنانچہ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ ا...