
جواب: نیت تھی بعد میں نیت بدل گئی تو یہ شرعاً وعدہ خلافی نہ کہلائے گی، لہذا اس پر گناہ نہیں؛ کیونکہ وعدہ خلافی اسے کہتے ہیں کہ وعدہ کرتے وقت ہی اُسے پورا نہ...
شوال کے چھ روزوں اور ایامِ بیض کے روزوں کی اکٹھی نیت
سوال: کیا شوال کے چھ نفل روزوں اور ایامِ بیض کے روزوں کی نیت اکٹھی ہو سکتی ہے؟ کہ دونوں نیتوں سے 13,14,15 شوال کے روزے رکھیں جائیں اور ایامِ بیض اور شوال کے روزوں کا ثواب ملے، نیز تین مزید روزے بھی رکھ لیے جائیں گے تاکہ چھ پورے ہو جائیں؟
قسط وقت پر ادا نہ کرنے کی وجہ سے دکان واپس لینا یا قسطوں کے ساتھ کرایہ لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دکانوں کی خریدو فروخت میں بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ مثلا :ً زید نےکسی کو موبائل مارکیٹ یا دوسری کسی مارکیٹ میں اپنی دکان70 لاکھ روپے میں بیچ دی اور یہ طے پایا کہ خریدار اس رقم کی ادائیگی 6 ماہ میں کرے گا ،اس طرح دکان خریدنے والے کو وہ دکان دے دی جاتی ہے اور وہ اس میں اپنا کام کرنا شروع کردیتا ہے یا آگے کسی کو کرایہ پر دے دیتا ہے اور ہر ماہ زید کو دکان کی قیمت کی ادائیگی بھی کرتا رہتا ہے ،اگر خریدار وقت پر مقررہ رقم کی ادائیگی کردے تو ٹھیک ،ورنہ اگر وہ مقررہ وقت میں رقم مکمل ادا نہ کرے،تو زید اس سے یہ معاہدہ کرتا ہے کہ میں آپ کو مزید تین ماہ کی مہلت دے رہا ہوں ،لیکن اس میں یہ شرط ہوگی کہ اس دوران مجھے اس دکان کا رائج کرایہ دیتے رہنا ، اب یہ کرایہ بھی ایسی مارکیٹوں میں کوئی معمولی نہیں ہوتا ،بلکہ 50 ہزار سے لاکھ بلکہ اچھی لوکیشن پر اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے،چنانچہ وہ خریدار بقیہ قسطوں کی ادائیگی کے ساتھ ان تین مہینوں کا کرایہ بھی دیتا ہے،کیونکہ اگر وہ کرایہ والے معاہدہ پر راضی نہ ہو تو دکان اس سے واپس لے لی جاتی ہے اور خریدار نے قسطوں میں جتنی رقم ادا کی ہوتی ہے ،اس میں سے چند فیصد کٹوتی کرکے اس کو دے دی جاتی ہے یا پھر اس کو کہا جاتا ہے کہ آپ نے ان گزشتہ مہینوں میں اس دکان کو کرائے پر دے کر جتنا بھی کرایہ حاصل کیا ہے اگر وہ سب ہمیں دے دو ،تو آپ کو اد ا شدہ قسطوں کی رقم مکمل واپس کردی جائے گی ۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا قسطیں وقت پر ادا نہ کرنے کے سبب خریدار سے دکان کو واپس لینا اور اس کی ادا شدہ رقم بھی پوری واپس نہ کرنا یا اس کا حاصل شدہ کرایہ اس سے لے لینا شرعاً جائز ہے ؟اسی طرح مزید مہلت دینے کی صورت میں قسطوں کے ساتھ ساتھ کرایہ لینا کیسا ؟
سوال: سجدہ تلاوت کی نیت اور اس کا طریقہ بتادیں؟ کیا اس میں ایک ہی سجدہ کرنا ہوتاہے؟
بچے کے بیمار ہونے پر والدہ کا سونے کی انگوٹھی صدقہ کی نیت سے نکالنا
سوال: بچہ بیمار ہُوا، بچے کی والدہ نے صدقے کی نیت سے سونے کی انگوٹھی(رنگ) نکال کر بچے کے سَر( ہیڈ) کے اوپر پھیر دی البتہ زبان سے منت کاکوئی جملہ ادا نہیں کیا۔ اللہ کی رحمت سے بچہ صحت یاب ہوگیا اب عرض یہ ہے کہ اس صورت میں انگوٹھی صدقہ کرنی ہو گی یا اِس کے برابر رقم بھی صدقہ کی جاسکتی ہے؟
قصر نمازیں مکمل ادا کرتا رہا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: مسافر پر قصر نماز لازم تھی لیکن اس نے لاعلمی میں پوری نمازیں پڑھ لیں ،تو کیا اس کو پوری نمازیں لوٹانی پڑیں گی اور اس کو ان کی تعداد بھی یاد نہیں، تو اس کے لئے کیا حکم ہوگا؟
زکوۃ کی رقم ملازم کی تنخواہ میں دینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے پاس کچھ غریب افراد بھی ملازمت کرتے ہیں، تو کیا زکوۃ کی رقم سے ان کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کیا جاسکتا ہے ؟مطلب یہ ہے کہ اگر تنخواہ 12000 ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ تنخواہ میں اضافہ کریں ۔ ہمارا گزر بسر نہیں ہوتا ،تواگر ہم یوں کہیں کہ آئندہ سے تمہاری تنخواہ پندرہ ہزار ہوگی اور نیت یہ ہو کہ 12ہزار سیلری سے دیں گے اور تین ہزار اپنی طرف سے بطور زکوۃ ہی دے دیا کریں گےاور وہ ملازم شرعی فقیر ہی ہوں ، تو شرعا اس طرح ہماری زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں ؟
نوافل کی تعداد معین کیے بغیر مت مانی، تو کتنےنفل لازم ہوں گے ؟
جواب: نیت کی ہو، تو اسی نیت کے مطابق عمل کرنا ہوگا، جیسا کہ مبسوط اور فتاویٰ عالمگیری میں ہے۔ والنظم للاخر:’’ إذا جعل الرجل لله على نفسه طعام مساكين فهو عل...
حج تمتع والا 8 ذوالحجہ کو حج کا احرام کہاں سے باندھے گا ؟
سوال: حج تمتع کرنے والا،عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیتا ہے،توکیا اب اسے 8 ذو الحجہ کو احرام باندھنے میقات سے باہر جانا ہوگا؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ احرام میقات کے باہر سے باندھ کر آنا ہوتا ہے۔اور یہ بھی بتادیں کہ ہم نیت کیاکریں گے؟کیونکہ حج تمتع کی نیت تو ہم پہلے ہی کرچکے تھے (یعنی ہماری تو پہلے سے ہی نیت تھی کہ ہم حج تمتع کریں گے)۔
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
جواب: نیت سے ہوتا ہےاورپھر اس موقع پر موجود و غیر موجود مسلمانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے؛لینے،دینے والے سب اسے نیاز و تبرک کاکھانا سمجھتے ہیں؛کسی کے وہم و خ...