
سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید نے پہلی بیوی کی موجودگی میں ایک اورشادی کی ،شادی سے تقریباً سات سال بعد دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا ،اب زید کا بیٹا جو پہلی بیوی سے ہے ،زید کی دوسری بیوی کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے،برائے کرم حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں کہ زید کے لئے یہ نکاح کرنا درست ہے یا نہیں؟ سائل:محمد نذیر(روات ،راولپنڈی)
کسی کو کاروبار کے لیے رقم دی اور اس کے کاروبار کے طریقے کا علم نہیں ، تو نفع کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک شخص کو کاروبار کے لیے بطور مضاربت رقم دی ہوئی ہے ، وہ ہر مہینے مقررہ فیصد میں مجھے نفع دے دیتا ہے ، مگر مجھے اس کے کام کا طریقہ کار معلوم نہیں ،ممکن ہے کہ وہ ناجائز طریقوں سے کماتا ہو ، کیا میرا اس سے وہ نفع لینا حلال ہے ؟
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک جوان استاداسکول میں نویں ،دسویں کی طالبات کو پڑھاتاہے جن میں سے اکثر بالغات ہیں اورپردہ کاانتظام بھی نہیں کرتیں کیا ایسی جگہ پڑھانا،جائزہے؟ سائل:محمدعارف (شادباغ ،لاہور)
مضاربت ختم کرنی ہے تو کیا مضارب خریدا ہوا مال بیچ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے ایک آدمی نے بطور مضاربت کچھ رقم دی جس سے میں کاروبار کررہاہوں ،اب وہ شخص مضاربت ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ میرا کہنا ہے کہ دکان میں اچھا خاصہ مال جو بڑی محنت سے میں نے خریدا ہے اس کو فروخت کرلوں اور ایک دو مہینے بعد ہم پرافٹ آپس میں تقسیم کرلیں گے یوں کرنے سے دکان میں موجود مال کو بیچنے پر کافی نفع حاصل ہوگا تو ایسی صورت میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ مجھےاس چیز کا اختیار ہے کہ ابھی فورا کاروبار بند نہ کروں یہاں تک کہ اس مال میں سےنفع حاصل کرلوں اور نفع ہمارا آدھا آدھا طے ہو اتھا؟ سائل:محمد اشفاق (زینب مارکیٹ کراچی)
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ وضو میں عورتیں سر کا مسح کس طرح کریں گی ،کیا مردوں کی طرح ان کے لئے بھی گردن سے واپس پیشانی تک ہتھیلیوں سے مسح کرنا ضروری ہے،اگر نہیں کریں گی تو کیا وضو ہو جائے گا،کیونکہ بال بڑے ہونے کی وجہ سے اس میں مشکل پیش آتی ہے،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اگرپانی کےTankمیں لال بیگ گرکرمرجائے تواُس میں موجود پانی پاک رہے گایا ناپاک ہوجائے گا؟کیااس پانی سے وضو،غسل درست ہے؟ برائے مہربانی اس مسئلے کاجواب ارشادفرمادیں ،کیونکہ اکثرطورپرTankمیں لال بیگ مرجاتے ہیں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف کرنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اپنے واش روم میں ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس طرف بغداد شریف ہے، اگر منع ہے تو پھر اس کا رخ کس طرف رکھا جائے؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ تین سگی بہنیں عمرے پر گئیں،چھوٹی بہن کے ساتھ ان کے شوہر تھے جبکہ بڑی دو بہنوں کے ساتھ نہ ان کے شوہر نہ ہی کوئی اورمحرم تھا،یہ فرمائیں کہ ان کا اس طرح عمرے کے لیے سفر کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟کیا ان کو تجدیدِ ایمان و تجدیدِنکاح کی ضرورت ہے ؟بڑی دو بہنوں میں ایک پچاس سال اور دوسری پچپن سال کی ہیں ۔
جماعت میں چار رکعتی نماز کی دو رکعتیں ملیں تو بقیہ نماز ادا کرنے کا طریقہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس بارے میں کہ اگر کوئی شخص چار رکعتی فرض (ظہر، عشاء، عصر) میں دورکعتیں گزرجانے کے بعد، تیسری رکعت میں جماعت کے ساتھ شریک ہوا، تو وہ اپنی بقیہ دو رکعتیں ادا کرتے ہوئے قراءت کرے گا یا نہیں؟