
امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کیا امامت کے لیے داڑھی ہونا ضروری ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں ہے کہ کیاامامت کے لیے داڑھی کاہوناضروری ہے، کیونکہ بعض لوگوں کاکہناہے کہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں امامت کی چارشرائط بیان کی گئی ہیں اور ان شرائط میں داڑھی کاذکرموجودنہیں ہےاوران لوگوں کایہ بھی کہناہے کہ فقہ حنفیہ میں امامت کی اکیس شرائط بیان کی گئی ہیں اوران میں بھی داڑھی کاذکرموجودنہیں ہے۔شرعی رہنمائی فرمائیں: کیاامامت کے لیے داڑھی ہوناضروری ہے،اس کاشریعت میں کیاثبوت ہے؟
سر کے بال پورے سے کم ہوں تو زیرو مشین پھیرنے سے احرام سے باہر ہو جائےگا ؟
سوال: اگر کسی شخص کے بال ایک پورے سے کم ہوں اور وہ حلق کے بجائے بالوں پر زیرو مشین پھیرلے،تو کیا اس صورت میں زیرو مشین پھیرنا، حلق کے قائم مقام ہوجائے گا اور مُحْرِم احرام سے باہر ہوجائے گا یا نہیں؟ نیز اگر کوئی مُحْرِم زیرو مشین پھیر چکا ہو،مگر اس کے بعد اُس نے سر پر اُسترہ بھی پھیرلیا ہو،تواب کیا حکم ہوگا؟
جو لوگ علمِ دین میں مشغول ہوں، کیا ان کو سلام کرنا گناہ ہے؟
جواب: فقہ کا تکرار کرنے والے، فیصلہ کرنے کے لیے بیٹھنے والے قاضی اور فقہ میں بحث و مباحثہ کرنے والے پر، تیرا سلام کرنا، مکروہ ہے، ان کو چھوڑ دو ،تاکہ یہ...
ٹیپ کے ذریعے چپکی ہوئی وگ پر مسح کا حکم
سوال: میں سر پر مصنوعی بالوں کی وگ استعمال کرتا ہوں ،اور یہ وگ میں کسی طبی علاج کے لئے استعمال نہیں کر تا بلکہ استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے گنج پن اچھا نہیں لگتا ۔اس وگ کی بناوٹ یوں ہے کہ موٹے کپڑے کی جالی پر مصنوعی بال لگے ہوئے ہوتے ہیں ،اس جالی سے رس رس کر پانی سر تک پہنچ سکتا ہے ،اس جالی کو سر پر روکنے کے لئے سر کے گرد ایک ٹیپ ہوتا ہے جس کے دونوں طرف چپک ہوتی ہے ،اوپر کی طرف سے وہ ٹیپ جالی کو چپکا ہوتا ہے اور نیچے کی طرف سے سر کو چپکا ہوا ہوتا ہے ، اس ٹیپ کے نیچے پانی نہیں جاسکتا ، تقریبا ً تین ہفتے تک وہ جالی ٹیپ کے ذریعےمیرے سر پر رہتی ہے، تین ہفتے کے بعد اس ٹیپ کی چپک ختم ہونے لگتی ہے اور وہ ٹیپ خود بخود اترنے لگتا ہے ، پھر اس ٹیپ کو اتاردیا جاتا ہے اور وگ کو شیمپو وغیرہ کے ذریعے واش کر کے دوبارہ دوسرے ٹیپ کے ذریعے سر پر لگایا جاتا ہے ،تین ہفتوں سے پہلے اس ٹیپ کی چپک کافی مضبوط ہوتی ہے ، اس دوران اگر اس کو اتارا جائے تو سر کی جلد کو زخمی کر کے اترے گی اور پھر ٹیپ والی جگہ پر کافی جلن مچے گی اور پھر دوبارہ نئے سرے سے وگ لگانا پڑے گی ۔اگر وضو یا غسل میں مذکورہ وگ کو نہ اتارا جائے اور اسی پر وضو میں مسح یا غسل میں پانی ڈال دیا جائے تو کیا وضو یا غسل ہوجائے گا ؟
کیا تیمم میں داڑھی کے گھنے بالوں کا مسح کرنا ضروری ہے؟
سوال: داڑھی کے بال اگر گھنے ہوں، تو کیا تیمم میں اُن بالوں کا مسح کرنا ضروری ہے؟
مرد کنگھا کرنے کے بعد بالوں کا کیا کرے ؟
سوال: مرد کنگھا کرنے کے بعدکنگھے میں آجانے والے بالوں کا کیا کرے؟
بیوٹی پارلر کے لیے دکان کرائے پر دینا کیسا ؟
جواب: فقہِ حنفی کی مشہور کتاب ہدایہ میں ہے : ’’ ولایجوز الاستیجار علی الغناء والنوح وکذا سائر الملاھی لانہ استیجار علی المعصیۃ والمعصیۃ لاتستحق بالعقد“ترجمہ...
میک اپ آرٹسٹ کا کورس اور کام کرنے کا حکم
جواب: بالوں کی صفائی کرنا، بالوں کو سیاہ رنگ کرنا وغیرہ تواس طرح کے تمام ناجائزامورکونہ توسیکھنے کی اجازت ہے اورنہ ان کاموں کوکرنے کی اجازت ہے۔ نیز کورس کر...
دعوت اسلامی والوں کااہل بیت سے متعلق عقیدہ
سوال: ہم اسلامی بہنیں اپنے علاقے میں دینی کام کرتی ہیں،لیکن یہاں کچھ لوگ یہ مشہور کر رہے ہیں کہ دعوت اسلامی والے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو نہیں مانتے۔ اس بارے میں کوئی ایسا فتوی وغیرہ دیں کہ جس میں ہو کہ ہم تمام صحابہ اور سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو مانتے ہیں، اگرچہ امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیۃ نے یہ نعرہ دیا ہے کہ ہر صحابئ نبی جنتی جنتی ، لیکن پھر بھی وہ لوگ اعتراض کرتے ہیں۔اس کا کوئی جواب دے دیجئے؟
بالوں میں جَیل لگی ہو تو نماز پڑھنےکا حکم
سوال: بالوں میں جَیل لگی ہو تو نماز پڑھنےکا کیا حکم ہے؟