سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 1039 results

31

مسجدِ بیت میں میاں بیوی کا ایک ساتھ رہنا

سوال: ایک اسلامی بہن اپنے بیڈ روم کے ایک حصے میں مسجد بیت کی نیت کرکے وہاں دس روزہ سنتِ اعتکاف میں بیٹھی ہیں ، یہ رہنمائی فرمادیں کہ اعتکاف کے دوران اس کاشوہر اس کمرے میں اپنی بیوی کےساتھ ایک بستر پرسوسکتا ہے یانہیں ؟ بیوی مسجد ِبیت میں رہتے ہوئے شوہر کا سر وغیرہ دبا سکتی ہے؟ اعتکاف میں شوہر کے ساتھ رہنے کی کوئی ممانعت ہے یا نہیں ؟

31
32

مسجد کی ٹوپیاں خراب ہوجائیں تو بیچ سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مساجد میں عام طور پر پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی جاتی ہیں،تو وہ ٹوپیاں کچھ عرصے بعد ٹوٹ جاتی ہیں،ایسی صورت میں کیا ان ٹوٹی ہوئی ٹوپیوں کو پلاسٹک میں بیچ کر اِن سے حاصل ہونے والی رقم کو مسجد کے ہی دوسرے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟

32
33

وقتِ جمعہ شروع ہونےکےبعد نماز پڑھے بغیر سفرپر جانا کیسا؟

سوال: مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بہارِشریعت ،ج1،حصہ4،ص776،مسئلہ نمبر71 میں یہ بات مذکور ہے:”جمعہ کے دن اگر سفر کیا اور زوال سے پہلے آبادی شہر سے باہر ہوگیا، تو حرج نہیں ورنہ ممنوع ہے۔“یہاں ممانعت سے مراد کراہت ہے یا کچھ اور نیزاگر کراہت مراد ہے، توکراہتِ تنزیہی ہے یا تحریمی؟

33
34

حالت اعتکاف میں گرمی اور صفائی ستھرائی کے لیے غسل کرنا کیسا؟

سوال: اعتکاف کے دوران بغیر شرعی حاجت کے محض گرمی اور نفاست کے لیے نہانا کیسا ہے؟

34
35

جس جگہ مسجدِ بیت کی نیت نہیں وہاں عورت کا اعتکاف کرنا

سوال: جس جگہ مسجدِ بیت کی نیت نہیں اس جگہ اسلامی بہن اعتکاف کر سکتی ہے؟ اور پچھلے سالوں میں اس طرح کسی جگہ اعتکاف کیا ہو، تو اعتکاف مانا جائے گا یا نہیں؟

35
36

مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔

36
37

حالتِ استحاضہ میں عورت کا اعتکاف کرنا کیسا؟

سوال: استحاضہ کی حالت میں عورت ماہِ رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کرسکتی ہے؟

37
39

مسجد کو راستہ بنانے کی وضاحت اور حکم

سوال: ایسی مساجد جن میں عینِ مسجد کے دائیں بائیں دونوں طرف فنائے مسجد کی جگہ ہوتی ہے اور ایک طرف وضو خانہ وغیرہ ہوتا ہے ، تو کیا نمازی کا ایک طرف سے فنائے مسجد میں داخل ہو کر عین مسجد سے گزرتے ہوئے دوسری طرف فنائے مسجد میں وضو کی غر ض سے جانا ، مسجد کو راستہ بنانے ( جو شرعاً ممنوع ہے )کے زمرے میں آئے گا یا نہیں ؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔

39
40

نابالغ بچے کا اعتکاف میں بیٹھنا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نابالغ بچے کا اعتکاف میں بیٹھنا کیسا؟

40