
نابالغ بچہ ایصالِ ثواب کر سکتا ہے یا نہیں ؟
سوال: اگر نابالغ بچے نے قرآنِ پاک کی تلاوت کی،تو کیا وہ بھی اس کا ثواب کسی دوسرے کو ایصال کر سکتا ہے؟ کیونکہ بعض اوقات ختم پڑھنے کے لیے بچے گھروں میں جاتے ہیں،تو ان میں نابالغ بچے بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی تلاوت کا ثواب دوسروں کو ایصال کر دیتے ہیں،کیاان کا ایصالِ ثواب کرنا درست؟سائل:محمد عمر خیام(ٹیکسلا)
بیٹی کا نام "مُنتشٰی"رکھنا کیسا ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میری ایک بیٹی کا نام "مُنتشٰی" ہے،اس نام کے معنی کیا ہے ؟ اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟
سوال: بچے کا نام اور حان رکھنا کیسا؟
نماز ی کی گود میں بچہ آکربیٹھ جائے، تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر میں تروایح وغیرہ نماز ادا کر رہے ہوں، تو اس دوران چھوٹے بچے کھیلتے کھیلتے آکر نمازی کی گود میں بیٹھ جاتے ہیں یا پھر سجدے کی حالت میں ہوں، تو پیٹھ پر سوار ہو جاتے ہیں، تو اس صورتِ حاال میں نما زکا کیا حکم ہو گا؟ نیز اگر بچے نے پاجامہ یا پیمپر وغیرہ میں پیشاب یا پاخانہ کیا ہو اور اس حالت میں آکر گود میں بیٹھ جائے، تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟
ازیان،فرزان،ارزان،ذہان،نام رکھنا
جواب: بچے کو جو تحفہ دیتا ہے وہ اس کا نام ہے لہذا اس کا اچھا نام رکھو۔ (جمع الجوامع، جلد3، صفحه 266،الازهر الشريف، القاهرة) انبیا اور نیک لوگوں کے ناموں...
چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھوں پر اٹھاکر قبرستان لے جانا کیسا؟
سوال: نومولود یا چند ماہ کابچہ یا بچی فوت ہو جائے ،تو اسے جنازے والی چارپائی کی بجائے ہاتھوں پر اٹھا کر قبرستان لے جاتے ہیں،ایسے چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھ میں اٹھاکر لے جانا کیسا؟
زانیہ سے نکاح کے دو ماہ بعد بچہ پیدا ہوا، تو کیا مرد سے اس بچے کا نسب ثابت ہوگا؟
سوال: زید نے ہندہ سے زنا کیا جس سے ہندہ حاملہ ہوگئی۔ پھر زید نے ہندہ ہی سے نکاح کیا اور نکاح کے تقریباً دو ماہ بعد ہندہ کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس بچے کا نسب زید سے ثابت ہوگا؟ اور زید کی جائیداد میں اس بچے کا حصہ ہوگا؟
جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ کو طبیب کہنا کیسا؟ تفصیلی فتویٰ
جواب: نام دعا میں یا دیگر مواقع پر اللہ تبارک و تعالیٰ کو ”یا طبیب“کہہ کر پکارنا اور” طبیب“ کہنا جائز نہیں۔ بطور نام ممانعت کی وجہ یہ ہے کہ اسمائے باری تعال...