
روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کیا ہے؟
سوال: (1) قرآن و حدیث کی روشنی میں افطار کا صحیح وقت کیا ہے ؟ (2)بعض افراد کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت افطار کرنا غلط ہے، بلکہ افطار کا اصل وقت اس کے تقریباً دس منٹ بعد شروع ہوتا ہے اور اس پر وہ قرآن کی آیت مبارکہ ﴿ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَى الَّیْلِ﴾ ترجمہ: پھر رات آنے تک روزوں کو پورا کرو۔ (پارہ 2، سورۃ البقرۃ، آیت187)سے استدلال کرتے ہیں کہ اس میں افطار کا وقت ”لیل“ یعنی رات بیان کیا گیا ہے اور رات میں اندھیرا ہوتا ہے، جبکہ عین غروبِ آفتاب کے وقت اندھیرا نہیں ہوتا، لہٰذا اس وقت افطاری کرنا غلط ہے، اس کی جگہ پہلے نمازِ مغرب ادا کرلی جائے، پھر جب اندھیرا چھا جائے، تو افطار کر یں گے۔ اس بارے میں دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرما دیجئے۔ (3) مغرب کے بعدجب اندھیرا چھا جائے، اُس وقت افطار کرنے کے قائلین کی طرف سے یہ روایت بھی پیش کی جاتی ہے کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما غروب آفتاب کے بعد نمازِ مغرب ادا کر کے افطار کیا کرتے تھے۔ اس کا جواب بھی ارشادفرما دیجئے؟سائل: محمد اعجاز عطاری (راولپنڈی)
حضرت امیر معاویہ پر طعن کرنا اوراعتراضات کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر اعتراض کرنا کیسا ہے ؟ سائل: اشتیاق عطاری (لاہور)
پہلی اور تیسری رکعت کے بعد کچھ دیر بیٹھنے کا حکم؟
جواب: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے:”قال:كان النبی صلى اللہ عليه وسلم ينهض فی الصلاة على صدور قدميه: حديث أبی هريرة عليه العمل عند أهل العلم...
تین طلاقیں دینے سے تین ہی واقع ہوتی ہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ تین طلاقیں جب بھی دی جائیں تین ہی ہوتی ہیں ،چاہے ایک مجلس میں ہوں یا الگ الگ مجلس میں۔مگر کچھ لوگوں نے یہ دو احادیث ہمیں بتائی ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تین طلاقیں ایک ہوتی ہے ،اس کے بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ان احادیث کا کیا جواب ہے؟ پہلی حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ حضرت رکانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی زوجہ کو تین طلاقیں دی تھیں تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان تین طلاقوں کو ایک شمارکیا اوران کی زوجہ کو لوٹا دیا تھا،اور زوجہ دوبارہ ان کے پاس چلی گئی تھیں۔ دوسری حدیث مسلم شریف کی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں، سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں اور سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ خلافت کے پہلے دو سال تک تین طلاقیں ایک ہوتی تھی۔
کیا اونٹ میں قربانی کے 10 حصے ہو سکتے ہیں؟ نیزایک حدیثِ پاک کی تشریح
سوال: ایک اونٹ کی قربانی میں کتنے لوگ حصہ شامل کر سکتے ہیں؟بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اونٹ کی قربانی میں دس لوگ حصہ شامل کر سکتے ہیں اور پھر اپنی تائید میں یہ روایت پیش کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے حوالے سے ترمذی شریف میں مروی ہے :” كنا مع النبي صلى اللہ عليه وسلم في سفر، فحضر الأضحى، فاشتركنا في البقرة سبعة، وفي الجزور عشرة “ترجمہ: ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے،اسی حالت میں عید الاضحیٰ آ گئی، تو ہم نے گائے سات افراد کی طرف سے، جبکہ اونٹ دس افراد کی طرف سے قربان کیا ۔(سنن الترمذی،جلد2،صفحہ 241،حدیث نمبر905،دار الغرب الاسلامی،بیروت) اسی طرح عوام کے ذہنوں میں اس طور پر تشویش پیدا کی جاتی ہے کہ جب اونٹ کا گوشت گائے سے زیادہ ہے، تو شرکاء کے اعتبارسے بھی یہ سات کے بجائے دس افراد کےلیے کافی ہونا چاہیے ۔
نمازِ جنازہ کے اذکار بلند آواز سے پڑھنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟ تفصیلی فتوی
جواب: حضرت ابوامامہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں:”السنة فی الصلوة علی الجنازة ان یقرأفی التکبیر الاولی....مخافتة ثم یکبرثلثاوالتسلیم عندالآخرة“...
کیا عیسائی یہودی سب مسلمان ہیں؟ ایک آیت کی تفسیر
جواب: حضرت سیدنامحمدمصطفی صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم کی نبوت اورقرآن پاک کواللہ تعالی کی سچی کتاب اورمزیدجوکچھ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ و سلم ...
کیا فرشتے اللہ کے ولی سے کلام کرسکتے ہیں؟
جواب: حضرت مریم رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا کے بارے میں فرمایا﴿وَ اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓىٕكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىكِ وَ طَهَّرَكِ وَ اصْطَفٰىك...
سجدہ شکر کے لیے تیمم کیا ،تو کیا اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: بہارِ شریعت میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ سجدۂ شکر کی نیت سے تیمم کرے ، تو اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ملفوظات میں سجدۂ شکر کو سنتِ مستحبہ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت ِمستحبہ والے قول پر تو یہ عبادتِ مقصودہ ہوگا اور عبادتِ مقصودہ جو بغیر طہارت جائز نہ ہو ،اُس کی نیت سے جو تیمم کیا گیا ، اس سے نماز درست ہوتی ہےاور سجدۂ شکر کی نیت سے کیے گئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھنے کے متعلق مختلف اقوال ہیں ، تو رہنمائی فرمائیے کہ اس بارے میں دُرست قول کیا ہے؟
حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ صحابی یا تابعی؟
سوال: حضرت سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ صحابی تھے یا تابعی؟