سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 2491 results

31

آپریشن کے سبب آنکھ پر پانی نہ ڈال سکتے ہوں تو وضو کا طریقہ

جواب: زخم پر پانی بہانانقصان دہ ہوتو اس کا حکم بیان کرتے ہوئے الاختیار لتعلیل المختار میں ہے:”فمن كان به جراحة يضرها الماء ووجب عليه الغسل غسل بدنه إلا موضع...

31
32

عشا ء کا وقت باقی سمجھتے ہوئےفجر کے وقت میں عشاء پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟

سوال: اگر کسی نے فجر کے وقت کو عشاء کا وقت سمجھتے ہوئے، عشاء کی نماز ادا کر لی، تو کیا حکم ہے؟ کیا بطورِ قضا کے یہ نماز شمار کی جائے گی یا قضا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟

32
33

جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت کم ہو ، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت اتنا کم ہو کہ طہارت بقدرِ جوازِ نماز حاصل کرنے میں نماز کا مکمل وقت نکل جائے گااور کپڑا تبدیل بھی نہیں کر سکتا ، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟

33
34

ہاتھ کے زخم سے خون گردش کرتا ہوا نظر آئے لیکن باہر نہ نکلے تو حکم

سوال: ہاتھ کی مکمل پشت پر زخم پھیلا ہوا ہے اور خون اسی زخم کے گھیراؤ میں ادھر ادھر بہتا رہتا ہے،اس زخم سے باہر صحیح بدن کی طرف نہیں اترتا،کیا یہ بہتا خون بھی وضو توڑ دیگا ؟

34
35

زخم دھونے کے بعد چپک باقی ہے تو کیا حکم ہے؟

سوال: زخم سے پیپ نکلی، تو اس کو صاف پانی سے دھو لیا ، دھونے کے بعد بھی اس میں چپک باقی تھی، جو پانی سے دور نہ ہوئی، لیکن وہ زخم کے اندر ہی تھی ، تو کیا اب اگر اس زخم سے کپڑا وغیرہ لگے، تو ناپاک ہو جائے گا؟‎

35
36

نماز مغرب سے پہلےروزہ افطار کرنا چاہیے یا نماز کے بعد؟

سوال: روزہ نماز ِ مغرب سے پہلےافطار کرنا چاہیے یا نماز مغرب کے بعد ؟ اگر نماز مغرب سے پہلے افطار کرنا چاہیے، تو پھر مؤطا شریف کی اس حدیث کا کیا جواب ہو گا کہ ” أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان كانا يصليان المغرب حين ينظران إلى الليل الأسود، قبل أن يفطرا، ثم يفطران بعد الصلاة “ ترجمہ:حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب رات کی سیاہی کو دیکھتے ،تو افطار کرنے سے قبل نماز مغرب ادا فرماتے اور پھر اس کے بعد روزہ افطار فرماتے۔ براہ کرم !احادیث طیبہ کی روشنی میں مدلل جواب عطا فرمائیں۔

36
37

نماز کے دوران نفلی روزے کی نیت کی، تو کیا حکم ہے؟

سوال: فجر کی نماز ادا کرتے ہوئے نمازکی حالت میں آج کےنفلی روزے کی نیت کر لی ،تو کیا یہ روزے کی نیت درست ہوگی ؟جبکہ اس سے پہلے روزے کے منافی کوئی عمل یعنی کھایا،پیاوغیرہ نہ ہو۔

37
38

شرعی مسافر سفرکے دوران کسی جگہ جماعت قائم دیکھ کر شامل ہوگیا تو نمازکی مختلف صورتوں کے احکام ،نیز اقتداکی شرط ”امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہو“ کا مطلب

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟

38
39

جانور کا سینگ ٹوٹ کر زخم بھر جائے، تو قربانی کا حکم ؟

سوال: ایک جانور خریدنے کا ارادہ ہے ، مگر اس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہے ۔ اس کے مالک سے پوچھا ، تو اس نے بتایا کہ ایک سینگ ٹوٹ گیا تھا،دوسرے کو بھی ہم نے شروع سے ہی نکال دیا تھا ،تو کیا ایسے جانور کی قربانی ہوسکتی ہے ، جبکہ جانور کے سر پر کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا اور نہ ہی سر پر اب کسی طرح کا کوئی زخم ہے ۔رہنمائی فرمائیں ؟

39
40

زخم سے نکلنے والے پانی کاحکم

سوال: زخم سے پیپ والا پیلا پانی نکلتا ہے کیا یہ ناپاک ہے؟

40