
قربانی کے گوشت میں سے کچھ کھانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مالی مشکلات کی وجہ سے خود قربانی نہ کرے بلکہ قربانی کے ایک حصہ کے برابر رقم کسی فاؤنڈیشن کو دیدے اور اس کی طرف سے قربانی کردی جائے، لیکن وہ اس قربانی کا گوشت خود نہ کھائے، بلکہ سارا گوشت صدقہ ہوجائے، تو کیا اس کی قربانی صحیح ہوجائے گی؟ یا اسے گھر لا کر گوشت کا ایک حصہ کھانا پڑے گا تاکہ اسے صحیح طریقے سے پورا کیا جا سکے؟
مہینے بعد عقیقہ کرنے کی صورت میں بھی کیا بچے کے سر کے بال مونڈنا ضروری ہے؟
سوال: اگر بچے کی ولادت کے ایک مہینے بعد بچے کا عقیقہ کریں تو اس صورت میں بھی جانور ذبح ہونے کے وقت بچے کا سر مونڈوانا ضروری ہوگا، جبکہ پہلے بچے کا سر منڈواچکے ہوں ؟
بچے کا عقیقہ والدین کے علاوہ کون کون کرسکتا ہے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک بچے کے والدین کے پاس پیسے نہیں ہیں تو ان کا کوئی رشتے دار اس بچے کی طرف سے عقیقہ کرسکتا ہے یا والدین کا خود عقیقہ کرنا ضروری ہے؟
عقیقہ درست نہ ہونے کی ایک صورت
جواب: قربانی کے بڑے جانور میں مسلمان افراد شریک ہوں،تو اس جانور کی قربانی درست ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں جتنے مسلمان افراد شریک ہیں تمام کا مقصود قربت ...
قربانی سے پہلے جانور کا دودھ پینے کا کفارہ
سوال: ہندہ نے قربانی کے لیے بکری خریدی اور قربانی کرنے سے پہلے ہی اس بکری کا دودھ خود بھی پیا اور گھر والوں کو بھی پلایا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس پر صدقہ کرنا لازم ہے تو اس صدقے کا مصرف کیا ہوگا؟
بڑے جانور میں عقیقہ اور گوشت بیچنے کی نیت ہو تو عقیقہ کا حکم
جواب: قربانی کے لیےاورکچھ عقیقے کے لیے وغیرہ وغیرہ ، اگر کوئی ایک حصہ بھی گوشت بیچنے یا بغیر ثواب کی نیت کے محض گوشت حاصل کرنے کے لیے ہوا ،تو عقیقہ نہیں...
قربانی کی نیت سے جانور خرید کر پھر بیچنا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم قربانی کے لیے جانور خرید کراپنےعلاقے میں لائے ،تو وہ ایک آدمی کو پسند آگیا ۔ وہ کہتا ہے کہ یہ جانور مجھے بیچ دو اور آپ اپنے لیے دوسرا جانور خرید لواوراس آدمی کوجانوربیچنے سےہمیں نفع بھی مل رہا ہے،کیا ہم وہ جانوراسے بیچ سکتے ہیں ؟ نوٹ :وہ جانور غنی نے قربانی کے لیے خریدا تھا۔
قرض دی ہوئی رقم قربانی کے دنوں کے بعد ملنی ہے، تو قربانی کا حکم
سوال: جس شخص کا مال اس کے پاس موجود نہیں ہے یعنی اس نے اپنا مال کسی کو قرض دیا ہوا ہے اور ایام قربانی میں اسے وہ مال ملے گا بھی نہیں، تو کیا اس پر قربانی واجب ہے؟
بیرونِ ملک والے کی قربانی پاکستان کی جائے ، تو کہاں کے وقت کا اعتبار ہوگا ؟
سوال: ایک شخص بیرون ملک ہے، پاکستان میں اس نے قربانی کے لیے رقم بھیجی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ نماز عید پڑھ کر پاکستان میں اس آدمی کے جانور کی قربانی کر سکتے ہیں؟ حالانکہ بیرون ملک میں ابھی دس ذوالحج کی صبح صادق نہیں ہوئی؟ وضاحت فرما دیں۔سائل: غلام ربانی عطاری(کوٹلی، آزاد کشمیر)
دو قربانیاں کی ہوں تو ایک قربانی کا گوشت صدقہ اور دوسری کا گھر کے لیے رکھنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے دو قربانیاں کی ہوں، ان میں سے ایک قربانی (منت کی قربانی کے علاوہ) واجب قربانی ہواور دوسری قربانی نفلی ہو،تو کیا ایسا شخص یوں کرسکتا ہے کہ وہ اپنے ایک جانور کی قربانی کا سارا گوشت صدقہ کردے اور دوسرے جانور کی قربانی کا سارا گوشت گھر والوں کے لیے رکھ لے؟ براہ کرام اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔